Successful Jirga presided over by Commissioner Peshawar Division

پشاور نادرن بائی پاس رنگ روڈ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ

 کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت پشاور نادرن بائی پاس رنگ روڈ کے بقیہ 8 کلومیٹر روڈ ناصر باغ روڈ تا تختہ بیگ قبائلی ضلع خیبر کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر خیبر،نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام اور متاثرین نادرن بائی پاس کے 12 رکنی نمائندہ وفد نے ملک حاجی اقتدار کی سربراہی میں شرکت کی اجلاس میں فریقین کے مابین روڈ کی جلد تعمیر کے حوالے سے معاملات طے پائے گئے اور متاثرین نے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قبضہ جلد نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو متاثرین کو بقیہ معاوضوں کی جلد ادائیگی کو یقینی بنانے جبکہ متاثرین کے مطالبے پر گزشتہ ادائیگیوں کی چھان بین کرنے اور غیر متعلقہ افراد کو ادائیگی واپس لیکر حق داروں کو ادا کرنے کے احکامات جاری کئے کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر کو قبضے حاصل کرنے کے بعد تجاوزات کا خاتمہ کر کے واگزار کی گئی زمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کئے تاکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی روڈ کے بقیہ حصہ کی تعمیر یقینی بنائیں نادرن بائی پاس رنگ روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا بوجھ کم کیا جاسکے گا اور قبائلی ضلع خیبر سے آنے والی گاڑیاں جمرود روڈ اور یونیورسٹی روڈ استعمال کئے بغیر بآسانی پشاور اور موٹر وے پہنچ سکیں گے۔

IG FC North visit to Rescue Headquarters Peshawar

آئی جی ایف سی نارتھ کا ریسکیو ہیڈ آفس پشاور کا دورہ

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے ریسکیو 1122 ہیڈ آفس پشاور کا دورہ کیا۔ ریسکیو 1122 آفس پہنچنے پر ریسکیو کے چاک و چوبند دستے نے آئی جی ایف سی کو سلامی پیش کی۔ دورہ کے دوران حکام نے ریسکیو 1122 کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی۔ میجر جنرل نورولی خان نے جدیدآلات کا معائنہ کیا۔ آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل نورولی خان نے ریسکیو 1122 کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “انسانی جانوں کے بچاو کیلئے  ریسکیو 1122 کے اہم کردار کی پوری قوم معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 نے وسائل کی کمی کے باوجود بڑی سطح پر اپنا نام پیدا  کیا ہے۔ اور اس اہم قومی خدمت کیلئے ہراول دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

Malakand: Establishment of Vocational Training Center for Women by Pak Army

مالاکنڈ: پاک فوج کیجانب سے خواتین کیلئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام

سیکورٹی فورسز کے تعاون سے ضلع ملاکنڈ میں خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مقامی کمانڈنگ آفیسر نے ڈی سی ملاکنڈ کے ہمراہ خواتین ووکیشنل ٹریننگ سنٹر ملاکنڈ کا افتتاح کیا۔ ووکیشنل سنٹر میں طالبات کی سہولت کے لیے پرنسپل آفس، ٹیلرنگ کلاس، کمپیوٹر لیب،انگلش لینگویج سننے والی لیب، انگلش لینگویج کلاس ، کانفرنس روم اور کنڈر کیئر فراہم کر دی گئی ہیں اور 3 ووکیشنل ماہر اساتذہ کو مستقل بنیادوں پر ان سیشنز کے انعقاد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرمیں طلباء کو ٹیلرنگ کورس،کمپیوٹر کورس اور اسپوکن انگلش کورسز کیلئےابتدائی طور پر 90 طلبات نے داخلہ لیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ،عمائدین علاقہ اور مقامی خواتین نے فلاحی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔

World Environment Day will be held in Mardan like all over the world including Pakistan

مردان میں ماحولیات کے عالمی دن کا انعقاد

پاکستان سمیت دنیا بھر کی طرح مردان میں بھی  قدرتی ماحول کے تحفظ اوردرپیش مسائل اجاگر کرنے کیلئے  ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا ۔ اس حوالے سےمردان میں سول سوسائٹی کی جانب سے پی پی اے ایف اور سالک ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے تعاون سےعالمی یوم ماحولیات کے مناسبت سے ایک مختصر واک کا اہتمام کیا گیا ۔ شمسی روڈ مردان   سے واک کرتے ہوئے شرکاء  مردان پریس کلب پہنچے ۔واک سے خطاب کرتے ہوئے سالک ڈیویلپمنٹ فاونڈیشن کے صدر  حاجی جہانزیب سالک، زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی مردان کے چئیرمین محمد پرویز ،سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے محمد عارف،لیبر ایجوکیشن آرگنائزیشن کے حسن حساس،پارٹ آرگنائزیشن کے فیاض الا سلام، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کونسل مردان کے سینئر نائب صدر عنایت الرحمان، ڈی آر سی خاتون ممبر نصرت آرا و دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ  پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10ممالک میں شامل ہے۔موسم گرما میں ہیٹ ویوو ناقابل برداشت تو موسم سرما میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں خطے میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب کا پیش خیمہ بھی بننے لگیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کیلئے حکومتی سطح پر موثر پالیسیوں کی تشکیل کے علاوہ ہر فرد کو اپنی انفرادی ذمہ داری کا ادراک بھی کرنا ہو گا۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو نا صرف جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہو گا بلکہ پلاسٹک سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر ذرائع کا تدارک بھی کرنا ہو گا۔

Bajaur: World Environment Day was celebrated today under the auspices of security forces

باجوڑ:سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام آج ماحولیات کا عالمی دن منایا گیا

سیکورٹی فورسز کے زیر اہتمام باجوڑ کی تحصیل سالار زئی اور نواگئی میں عالمی یوم ماحولیات منایا گیا ۔مختلف علاقوں میں عالمی یوم ماحول کے مناسبت سے شجرکاری کی تقاریب، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں قدرتی ماحول کا تحفظ اور ماحول کو درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔عالمی یوم ماحولیات ہر سال 5 جون کو اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے زیر سرپرستی منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصدماحولیات کی اہمیت کی جانب عوام کی توجہ مبذول کرانا اور اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو مزید فعال بناناہے۔

Teaching Symposium held at DI Khan under the auspices of Pakistan Army

پاک فوج کے زیراہتمام ڈی آئی خان میں ٹیچنگ سمپوزیم منعقد

  پاک فوج کے زیراہتمام ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹیچنگ سمپوزیم  منعقد کیا گیا۔ ۔سیمپوزیم کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوارکرانے کے لئے  آگاہی دینا تھا۔ سیمپوزیم میں ڈی آئی خان کے کثیر تعداد اساتذہ کرام اورمحکمہ تعلیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔سیمپوزیم میں ڈی آئی خان کے مقامی برگیڈ کمانڈر نے خصوصی شرکت کی اور سیکورٹی فورسز کے تعاون سے تعلیم کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی ۔سیمپوزیم کے شرکاء نے تعلیم کومعاشرے میں ترقی،امن اورخوشحالی کی ضامن گردانا۔شرکا نے پاک فوج  کی کاوشوں کو سراہا ،شرکاء نے تعلیم کی ترویج کیلئے سیمپوزیم کے انعقاد پر  پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Pakistan has reached the semifinals of the Nations Cup hockey tournament

پاکستان نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پولینڈ میں جاری  نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو آخری گروپ میچ میں فرانس کےخلاف 5 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست ہوئی لیکن ہار کےباوجود قومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ فرانس پہلے ہی ٹاپ 4 میں کوالیفائی کر چکا تھا۔قومی ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ میں ملائیشیا کے خلاف میچ 4-4 گول سے برابر کیا جبکہ کینیڈا کے خلاف شاندار 8-1 سے شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نےگروپ کےتین میچوں میں17 گول کیے جبکہ اس کےخلاف 11 گول ہوئے۔نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہفتے کو ہوگا۔