Pak Navy ships exercise with ships from Japan and Spain

پاک بحریہ کے جہاز کا جاپان اور سپین  کے بحری جہازوں کے ساتھ مشقیں

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا بحر ہند میں جاپان اور سپین  کے بحری جہازوں کے ساتھ مشقیں۔پی این ایس اصلت کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران جاپان میری ٹائم ڈیفنس فورس کے جہاز سازانامی کے ساتھ بحری مشق۔پی این ایس اصلت کا سپین کے بحری جہاز ایس پی ایس کینارس کے ساتھ بھی بحری جنگی مشق۔ان مشقوں کا مقصد خطے میں موجود بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو بڑھانا ہے۔پاک بحریہ سمندر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر یقین رکھتی ہے۔پاک بحریہ کا عالمی بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشقوں کا انعقاد علاقائی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا مظہر ہے۔

Lucky Marwat: The funeral prayer of martyred police officer Waheed Khan was performed

لکی مروت: شہید پولیس اہلکار وحید خان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں ڈی پی او لکی مروت تیمور خانPSP، ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس ،پاک آرمی کے افسران ریسکو 1122کے اہلکاروں سمیت سماجی شخصیات  اور کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت۔پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو آخری سلامی پیش کی اور ڈی پی او لکی مروت تیمور خان سمیت افسران  نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور شہید کےایصال و ثواب کے لئے دعائیں کی۔شہید پولیس اہلکار آج شام  کے وقت تھانہ نورنگ کےحددو گنڈی خانخیل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں  کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو ئے۔شہید اہلکار کا جسد خاکی  آبائی علاقے نواب کلہ روانہ کر دی گئی۔جہاں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Waziristan: "Command and Control Centre" of IGFC South inaugurated

وزیرستان: آئی جی ایف سی ساوتھ کا  “کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر” کا افتتاح کیا

آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل ہارون حمید چودھری نے وانا میں ایف سی ساوتھ کے تعاون سے قائم کردہ “کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر” کا افتتاح کیا۔ سنٹرل پولیس آفس پہنچنے پر ڈپٹی کمیشنر ساوتھ وزیرستان (لوئر) محمد ناصرخان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساوتھ وزیرستان (لوئر) فرمان اللہ وردگ  نے ان کا استقبال کیا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے مہمان خصوصی کو نئے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر پر خصوصی بریفنگ دی ۔واضح رہے کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اپنی نوعیت کا سیکیورٹی کا جدید نظام ہے۔ نیا قائم شدہ نظام جدید خود کار شناخت اور سیکیورٹی کا جدید ترین مربوط خود کار نظام ہے۔ اور اس کے قیام کا بنیادی مقصد سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے۔ آئی جی ایف سی ساوتھ نے وانا میں احمد زئی قبیلے کے ملک و مشران، نوجوان، علمائے کرام، تاجران اور سول انتظامیہ کے ساتھ جرگہ کیا۔آئی جی ایف سی نے امن کے قیام میں احمد زئی قبیلے کی حمایت اور سیکورٹی فورسز کے لیے ان کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ جرگے کے دوران آئی جی ایف سی نے جنوبی وزیرستان میں ترقی کیلئے کیے گئے متعدد اقتصادی اقدامات، 3G/4G سروس کی بحالی، قومی سطح پر سمگلنگ کے اثرات کو اجاگر کیا اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گردی کے خلاف کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔احمد زئی قبیلے نے علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا اور انسداد منشیات مہم کی بحالی اور پولیسنگ سے متعلق مسائل کے حل کی درخواست کی۔مزید براء احمد زئی قبیلے نے انگور اڈا بارڈر ٹرمینل پر ون ڈاکیومنٹ رجیم کے نفاذ کیلئے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مشاورت کی۔

Commandant Karam Malisha's visit to Lower Karam Sada

کمانڈنٹ ایف سی کا لوئرکرم کا دورہ

 کمانڈنٹ کرم ملیشاء تیمور سلطان نے لوئرکرم کا خصوصی دورہ کرتے ہوئے مشران و عمائدین لوئر و سنٹرل کرم سے ملاقاتیں کیں اور بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔جو آپ کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ لیکن دیکھنے میں آرہا ہے کہ بعض علاقوں میں مشکوک نقل و حرکت میں مقامی سہولت کار پس پردہ ان لوگوں  کا ساتھ دے رہے ہیں۔ سہولت کاری میں جو لوگ بھی ملوث پائے گئے یا ہوں گے، ان کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بلا تفریق و امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔ چاہیں وہ جو بھی ہوں سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ لہٰذا پوری قوم اپنے آپ پر اور اپنے علاقے پر رحم کریں اور ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں۔ کس بھی بے گناہ افراد کو گرفتار نہیں کیا جائے گا لیکن کسی بھی سہولت کار کو معاف بھی نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ آپ سیکورٹی فورسز کا ساتھ دیں نہ کہ ملک دشمن عناصر کا بلکہ ان ملک دشمن  عناصر کے خلاف کاروائی میں ہمارا ساتھ دیں۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ کچھ نادیدہ قوتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر غلط پروپیگنڈا کرکے فوج اور عوام کے مابین دوریاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف ہمارے ادارے معلومات اکھٹی کر رہے ہیں، لہٰذا عوام اور خصوصاً جوان طبقہ اس پروپیگنڈے کا حصّہ نہ بنیں۔ جہاں بھی مشکوک نقل و حرکت ہو ان کی اطلاع ہمیں ضرور دیں۔ جو لوگ فورسز کے ساتھ تعاؤن کرتے ہیں ان کی حفاظت بھی ہماری ذمہ  داری ہے اور ان کے نام صیغہ راز میں رہیں گے۔مشران و عمائدین علاقہ نے اس موقع پر اپنے خدشات اور مشکلات حکام کے سامنے رکھتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ۔

FIFA World Cup Qualifier: Saudi Arabia beat Pakistan 0-3

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: سعودی عرب نے پاکستان کو 0-3 سے شکست

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر ٹو کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین صفر سے شکست دے دی۔اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زیادہ تر وقت سعودی عرب کی ٹیم کا پلہ بھاری رہا۔مہمان ٹیم کھیل کے پہلے ہاف میں 2گول کرنے میں کامیاب رہی۔دونوں گول البریکان نے بنائے،پہلا گول البریکا ن نے 26 ویں جبکہ دوسرا گول 41ویں منٹ میں اسکور کیا۔دوسرے ہاف میں کھیل کے 59ویں منٹ میں سعودی عرب کا تیسرا گول الجوائر نے اسکور جبکہ تین صفر کے اسکور پر میچ ختم ہوا۔ واضح  رہے کہ کوالیفائر ٹو میں پاکستان نے اب تک 5 میچ کھیلے ہیں، پانچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

The moon of Zul Hijjah was sighted in Saudi Arabia

سعودی عرب میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیاہے۔ یکم ذی الحجہ 7جون بروز جمعہ کو ہو گی۔سعودی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ذوالعقد کی 29تاریخ کو ملک کے بیشتر حصوں میں چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول ہوئیں۔ 15جون کو یوم عرفات جبکہ 16 جون کو عید الاضحی کو ہوگی ۔سعودی عرب نے اس سال دنیا بھر سے حاجیوں کی ریکارڈ تعداد میں آنے کے پیش نظر حج کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔عرفات میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے سڑکوں پر سفید پینٹ بھی کیا گیا۔

CM KP ali amin gandapur and governor faisal kareem kundi

گورنر خیبرپختونخوا کا سخت جواب

گورنر خیبرپختونخوا کا سخت جواب
عقیل یوسفزئی
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ایف ایم سنو پختونخوا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ اور جیل میں قید اپنے لیڈر کے مختلف نوعیت کے معاملات میں پھنس کر ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ گورنر راج سمیت دیگر اقدامات کے ذریعے ان کو اور ان کی پارٹی کو سیاسی شہید بنایا جائے تاہم ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی تاہم اگر کسی نے بھی کسی احتجاج کی آڑ میں 9 مئی جیسے واقعات کا راستہ ہموار کرنے کی مہم جوئی کی تو انہیں پوری ریاستی طاقت کے ذریعے کچلا جائے گا کیونکہ صوبے کے وزیر اعلیٰ نہ صرف یہ کہ 9 مئی کے حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل ہیں اور وہ طالبان کو بھتہ دیتے ہیں بلکہ ان پر اپنے ایک ممبر صوبائی اسمبلی سمیت بعض دیگر کو قتل کرانے کے الزامات بھی ہیں۔ گورنر نے مذکورہ انٹرویو کے دوران یہ بھی کہا کہ وہ صوبے کے حقوق کی حصول، امن کے قیام اور بعض اہم پراجیکٹس کے لیے تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں اور صوبے کو ایک ڈپریشن زدہ وزیر اعلیٰ کی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت اور دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز ان کے ساتھ صوبے کے مسائل حل کرنے میں بھرپور تعاون کررہے ہیں اور متعدد اہم فیصلے اور پیکجز پایپ لاین میں ہیں جن میں بجلی ، پانی کے بقایاجات اور قبائلی اضلاع کی تعمیر نو اور انتظامی ضروریات کی فراہمی بھی شامل ہیں ۔ گورنر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ فورسز کے جو جوان اور آفیسرز عوام اور ملک کے امن کے لیے جانیں دے رہے ہیں صوبائی حکمران ان کی قربانیوں سے لاتعلق ہیں اور ان کا تمام فوکس اس بات پر ہے کہ دھمکیاں دیکر اپنی نااہلی اور ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹادی جائے۔
گورنر کا یہ انٹرویو اسی دن سامنے آیا جب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس سے چند گھنٹے قبل پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے بارے میں انتہائی سخت اور غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے تھے اور ان کا لب و لہجہ کسی بھی طور صوبے کے چیف ایگزیکٹیو کے شایانِ شان نہیں تھا ۔ گورنر اور دیگر اہم حکومتی شخصیات کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے جو الفاظ استعمال کیے گورنر نے انتہائی تحمل کے ساتھ ان کے نہ صرف جوابات دیے بلکہ ان پر دو تین ایسے سنگین الزامات بھی لگائے جن کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور شاید یہی وجہ ہے کہ مین سٹریم میڈیا کے علاوہ سوشل میڈیا کے سنجیدہ حلقوں نے بھی گورنر کے الزامات کو درست مگر تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اس بات کا نوٹس لینے کی ضرورت پر زور دیا کہ طالبان کو بھتہ دینے جیسے سنگین نوعیت کے الزام پر اس لیے خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی کہ صوبے کو ایک فیصلہ کن جنگ کا سامنا ہے اور ایسے میں اس صوبے کے وزیر اعلیٰ کے بارے میں اس قسم کا دعویٰ کرنا انسداد دہشتگری کی تمام کارروائیوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ گورنر کے انٹرویو کے اگلے روز سے این پی کے صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین نے بھی اسی نوعیت کے ایک انٹرویو میں یہ کہا کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کی نہ صرف یہ کہ ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردیاں ہیں اور عمران خان کی حکومت میں ہزاروں دہشت گردوں کو افغانستان سے واپس لایا گیا بلکہ ان کے بقول 2013 کے بعد ہر انتخابی مہمات میں ٹی ٹی پی نے پی ٹی آئی کے حق میں باقاعدہ مہم چلاتے ہوئے دہشت گردی کی مخالفت کرنے والوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی۔
میاں افتخار اور گورنر کے ان مشترکہ نکات، دلائل اور خدشات کو زمینی حقائق اور جاری چیلنجز کے تناظر میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور اسی کا نتیجہ ہے کہ عوامی اور سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر بے چینی بڑھتی جارہی ہے تاہم سب سے افسوسناک بات وزیر اعلیٰ کا وہ لہجہ اور رویہ ہے جو کہ انہوں نے اختیار کر رکھا ہے کیونکہ ان کے جارحانہ انداز تخاطب کا کسی بھی طور دفاع نہیں کیا جاسکتا ۔ اس لیے ان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری تصادم اور کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے صوبے کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کریں اور چیف ایگزیکٹیو کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری پوری کریں۔

ضلع مہمند سب جیل غلنئ میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

ضلع مہمند سب جیل غلنئ میں سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر

 ڈائریکٹر سپورٹس خیبر پختونخوا  عبدالناصر  اور ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر اہتشام الحق  کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کیطرف سےمہمند سب جیل غلنئ میں 3 دن سے جاری سپورٹس فیسٹیول کی ایک پروقاراختتامی  تقریب کا انعقاد ہوا تھا۔جس میں کرکٹ ،والی بال، بیڈمنٹن، کریم بورڈاور لڈو جیسی کھیلوں کا اہتمام ہوا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سجاد آفریدی تھے۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کی کوششوں کو سراہا۔ اور قیدیوں کو بھی مثبت معاشرتی زندگی گزارنے پر زور دیا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے أٓئندہ بھی اسطرح سرگرمیوں کی انعقاد کا وعدہ کیا۔ اور تمام کھیلوں کے کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس سامان اور انعامات بھی تقسیم کئے۔