ایبٹ آباد ایوبیہ الصفہ چیمپئن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دسواں ایڈیشن 12 جون سے شروع ہو گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی عبد الرزاق عباسی (امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد) ہوں گے۔ پٹن کلاں میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کی چھپی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں الصفہ سکول کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو مثبت کھیلوں کی طرف راغب کرنے کے لیے الصفہ سکول نے یونین کونسل پٹن کلاں کی سطح پر اس ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا جس کا دسواں ایڈیشن اس ماہ کی 12 تاریخ کو صبح 8 بجے باڑیاں کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا جس میں 18 ٹیمز شریک ہوں گی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی عبد الرزاق عباسی (امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد) ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب میں سردار شجاع نبی (تحصیل ناظم ضلع ایبٹ آباد) ہوں گے۔ ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو 1 لاکھ 25 ہزار بمع ٹرافی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو 65 ہزار بمع ٹرافی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
نیموڑے بابا’ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا
خیبر پختون خواہ کے ضلع چارسدہ میں سالوں پرانی تاریخی مقام جو “نیموڑے بابا’ کے نام سے مشہور ہے آج کل سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا۔
اتمان زئی چارسدہ کا علاقہ جو مین اتمانزئی بازار سے مغرب کی طرف چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے آج کل مقامی لوگوں کی سیر و تفریح کے لئے بہت مشہور ہے۔ ہرے بھرے کھیتوں سے گزرتے ہوئے دریائے جیندی کی کنارے واقع اس تاریخی جگہ کا نام نیموڑے بابا ہے، جہاں پر ایک ولی اللہ کا مزار بھی ہے۔ اس مزار کی زیارت کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔ پیر سید بہاؤالدین (رح) جو نیموڑے بابا کے نام سے مشہور ہے، کا اپنا شجرہ مبارک حضرت محمد ص سے جا ملتا ہے اور ان کی پوری تاریخ موجود ہے۔ آپ برصغیر کے عظیم مجاہد حضرت فضل واحد آف ترنگزئی المعروف لکڑو باباجی صاحب (مہمند ایجنسی) کے دادا بھی ہیں۔ مزار کافی اونچائی پر ہے جن کو پہنچے کے لئے تقریبا 77 سیڑھیاں بنی ہیں. یہاں کے لوگوں میں تعلیم کے رجحانات بہت زیادہ ہیں انتہائی مہمان دوست اور شفیق لوگ ہیں ہر پیشہ سے تعلق رکھنے والے موجود ہیں جن میں صحافی, وکیل , اساتذہ, انجینیئر اور پاکستان آرمی کے بڑے بڑے آفیسر اس علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ علاقے کے زیادہ تر لوگ زراعت کے پیشہ سے وابستہ ہیں۔ اس چھوٹے سے گاؤں میں صدیوں پرانی جنگل بھی ہے جن کا رقبہ تقریبا 53 ایکڑ ہے یہ دریائے جیندی کے کنارے اور نیموڑے بابا مزار کے دامن میں واقع ہے. موسم بہار میں ہر قسم کے پرندے اور درختوں کے سبز پتے اس جنگل کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں زیادہ تر سیاح مقامی علاقوں سے یہاں پر آتے ہیں۔ جمعہ ہفتہ اور اتوار کے دن یہاں پر لوگوں کا بہت زیادہ رش ہوتا ہے لوگ اپنے فیملی اپنے دوستوں کے ساتھ یہاں پر اس مزار کے دامن میں بیٹھ کر اپنے لئے کھانے کا انتظآم کرتے ہیں اور ساتھ میں ہوا کے تازہ جونکھوں اور پرندوں کی آوازوں سے مزہ لیتے ہیں۔ رباب منگی کی ساتھ سادہ موسیقی کا پروگرام اور پشتون شعراء کا پروگرام مزار سے کافی دور جیندے دریاب کے کنارے اکثر اوقات ہوتا ہے جن کا اپنا ایک مزہ ہوتا ہے۔ یہاں پر چکر لگانے کے حوالے سے میں آپ کو کچھ ہدایات دیتا ہوں وہ ضرور نوٹ کریں. یہاں پر اگر آنا ہے تو اپنے ساتھ خوراک کی چیزیں ضرور لائیں کیونکہ یہاں اپ کو صرف پکوڑے ,بسکٹ اور کولڈ ڈرنکس ہی مقامی چھوٹے دوکانوں سے ملیں گے اور کچھ نہیں. لڑکوں اور لڑکیوں کی کسی بھی قسم کی بے ہودہ حرکت پر یہاں کی انتظامیہ بہت سخت ایکشن لیتی ہے اس لئے احتیاط کریں۔ اپ اگر دور سے آرہے ہیں آور کھانے کی بندوست یہاں کرنی ہے تو تمام چیزیں اتمان زئی بازار سے خریدیں اور یہاں کسی بھی گھر سے شناختی کارڈ پر برتن مفت حاصل کریں۔ یاد رکھیں یہاں پر بازار تک کا چنگ چی کرایہ پندرہ روپے ہے اس سے زیادہ ہرگز ادا نا کریں۔ چارسدہ مین بازار سے یہاں تک پہنچنے میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہے اور تقریبا بیس منٹ کا فاصلہ ہے۔ روڈ بہت اچھا نہیں ہے پر برا بھی نہیں ہے گزارہ کرتا ہے آپ کسی بھی گاڑی سے آسکتے ہیں۔ اگر اپ کو کوئی مسئلہ ہے تو فورا مقامی پولیس کے ساتھ 115 پر رابطہ کریں۔ کمیٹی کے ارکان یہاں کے معزز خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان میں سے کئی نام درج ذیل ہیں اپ بوقت ضرورت ان سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کیلئے حکومتی منصوبہ بندی
مائننگ کا شعبہ ایس آئی ایف سی(SIFC) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کیلئے حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔ معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کیلئے حکومت نے وزارت پیٹرولیم کے تحت تمام صوبوں میں معدنیات کی مائننگ کے شعبہ جات قائم کئے ہیں۔ بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کے بعد سے حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی مائننگ میں تیزی لائی ہے جس میں بیرک گولڈ ایک اہم شراکت دار ہے۔ چاربلین ڈالر سے زائد مالیت کے اس پراجیکٹ میں پاکستان دو بلین ڈالر کا حصہ دار ہوگا۔ حتمی معاہدوں کے مطابق پاکستان کے حاصل کردہ حصے میں سے ریاستی ملکیتی اداروں کا حصہ نصف سے زائد ہے جبکہ باقی کا حصہ حکومت بلوچستان کا ہے جو وفاقی حکومت ادا کریگی۔ ریاستی ملکیتی اداروں میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل(OGDCL) اور گورنمنٹ ہولڈرنگز(پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے امکانات کا مطالعہ (Feasibility Study) مکمل ہو چکا ہے جس میں سعودی عرب نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور عنقریب سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شراکت دار ہوگا۔ ایس آئی ایف سی (SIFC) کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ بھی قائم کرلیا ہے۔
چترال: نگر بی ایچ یو فلڈ ایفیکٹڈ ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کا افتتاح
یونیسیف کے تعاون سے مکمل ہونے والے “نگر بی ایچ یو فلڈ ایفیکٹڈ ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ” کا افتتاح کیا گیا۔ اس سلسلے میں بی ایچ یو نگر دروش لوئر چترال میں ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر چترال ڈاکٹر فیاض رومی اور تحصیل چیئرمین دروش فرید جان ایڈوکیٹ نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ یونیسیف پشاور کنسلٹنٹ ٹیم اور انڈس انٹرپرینیور پشاور ٹیم کے انجینئرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایچ او لوئر چترال ڈاکٹر فیاض رومی اور تحصیل چیئرمین دروش فرید جان ایڈوکیٹ نے فیتہ کاٹ کر نئے گائناکالوجی یونٹ, 3 کلوواٹ سولر سسٹم، روڈ ورک ، ڈرین ورک اور او پی ڈی کے فنشنگ ورک کا افتتاح کیا ۔ اس موقع دونوں نے کام کے معیار کو بے حد سراہا اور یونیسف ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ واضح رہے کہ یونیسیف کی کوششوں سے نگر بی ایچ یو میں ڈیلیوری کیسز کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لیے نئے یونٹ بنائے گئے کیونکہ اس سے قبل وہاں پر ڈیلیوری کیسز کی سہولیات میسر نہیں تھے جسکی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش جانا پڑتا۔
لکی مروت: حملے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں قصور کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر نے جام شہادت نوش کیا، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود بھی وطن پر قربان ہوگئے۔کیپٹن محمد فراز الیاس شہید کا تعلق ضلع قصور سے ہے ،کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے 2020 میں پاکستان آرمی کی ناردرن لائٹ انفنٹری میں کمیشن حاصل کیا ،کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نےعنقریب 19 جون 2024 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا تھا ،کیپٹن محمد فراز الیاس شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔صوبیدار میجر محمد نذیر شہید کا تعلق ضلع سکردو سے ہے ،صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے 31 سال تک دفاع وطن کا فرائض سرانجام دیئے، صوبیدار میجر محمد نذیر شہید نے سوگواران میں اہلیہ 2 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑے ہیں۔لانس نائیک حسین علی خان شہید کا تعلق ضلع غذر سے ہے،لانس نائیک حسین علی خان شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک خدمات سرانجام دیں،لانس نائیک حسین علی شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔لانس نائیک محمد انور شہید کا تعلق ضلع گانچھے سے ہے،لانس نائیک محمد انور شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن کے فرائض سرانجام دیئے، لانس نائیک محمد انور شہید نے سوگواران میں اہلیہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے چھوڑی ہیں ۔سپاہی منظور شہید کا تعلق ضلع گلگت سے ہے،سپاہی منظور شہید نے پاکستان آرمی میں 6 سال تک دفاع وطن کیلئے خدمات سرانجام دیں، سپاہی منظور شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور3 بیٹیاں چھوڑا ہے۔سپاہی اسد اللہ شہید کا تعلق ملتان سے ہے،سپاہی اسد اللہ شہید نے پاکستان آرمی میں 14 سال تک ملکی دفاع کے فرائض سرانجام دیے،سپاہی اسد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔سپاہی راشد محمود شہید کا تعلق راولپنڈی سے ہے،سپاہی راشد محمود شہید نے پاکستان آرمی میں 13 سال تک دفاع وطن میں خدمات سرانجام دیں،سپاہی راشد محمود نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اورکزئی: سپرلے میلہ رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر
خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ٹورازم ونگ برائے ضم شدہ اضلاع، ضلعی انتظامیہ اورکزئی اور اورکزئی سکاؤٹس کے تعاون سے خراشہ خوا ستوری خیل ضلع اورکزئی میں منعقدہ تین روزہ سپرلے میلہ رنگارنگ تقریب کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل سید سعادت حسن تھے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی طیب عبداللہ، پی ڈی خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی اشتیاق احمد، لیفٹیننٹ کرنل طارق رحیم، کرنل سلیم اشرف،میجر اسامہ،چیف کوآرڈینیٹر ایونٹ کیپٹن رانا ذیشان احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسعود جان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف حبیب اللہ ،اے سی زہرا نور، کیپٹن رضوان ،ضلعی انتظامیہ کے سنیئر افسران سمیت علاقے کے معزز ملک مشران اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی ۔ میلے میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس فیسٹیول میں اورکزئی کی مقامی یوتھ کمیٹی اور رضا کاروں نے بھی اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔سپرلے فیسٹٰیول میں جیپ ریس، موٹربائیک ریس، رسہ کشی، نیزہ بازی، کشتی،ٹرک پولنگ ٹریکٹر پولنگ، سٹون لفٹنگ، ماس ریسلنگ، کبڈی، تیر اندازی، پیراگلائیڈنگ، کرکٹ، فٹبال، مقامی روایتی کھیلوں کے مقابلوں سمیت اونٹ اور گھوڑے کارقص بھی شامل تھا۔ میلے میں گزشتہ شب محفل موسیقی کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں سمیت خیبرپختونخوا کے نامور گلوکاروں اور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ دوسرے روز کے مہمان خصوصی میجر جنرل نور ولی خان ہلال (امتیاز)ملٹری تھے ۔ جنہوں نے تقریب مکمل ہونے کے بعد مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے تھے۔سپرلے میلہ اورکزئی میں چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی اور کھانے پینے کے سٹالز بھی سجائے گئے ہیں۔لوکل کھیلوں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے تیر اندازی اور غلیل کے مقابلے کروائے گئے۔ جس میں خصوصی طور پر علاقے کے ملک و مشران نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اس کے کانٹے دار مقابلے منعقد کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی طیب عبداللہ کی ہدایات پر 500 بچوں پر مشتمل سکول کے سٹوڈنٹس پر مشتمل گروپ نے پاکستانی جھنڈا بنا کر اپنے ملک سے محبت کا اظہار کیا۔ فیسٹیول میں خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے علاوہ اورکزئی اسکاؤٹس، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام لائن ڈیپارٹمنٹس، پولیس ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس نے بھرپور طریقے سے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی۔