Bajaur PK-22 elections

باجوڑ پی کے 22 ضمنی انتخابات میں 12 امیدواروں کے مابین مقابلہ

صوبائ اسمبلی کی خالی نشست PK -22 باجوڑ پر 11 جولائ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں 12 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ جس کے لئے تیاریاں تکمیل کے مرحلے میں ہیں، یہ بات صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان نے آج اپنے دفتر میں ضمنی انتخاب کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر الیکشنز آصف علی یاسین، ڈائریکٹر آئ ٹی عبدالقادر ، ڈپٹی ڈائریکٹر فلک ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد انور زیب، ڈپٹی ڈائریکٹر آصف خان خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ظہیر احمد سہیتھو ترجمان صوبائ الیکشن کمشنر سہیل احمد اور دہگر افسران نے شرکت کی۔ صوبائ الیکشن کمشنر کو تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئ۔ بریفنگ کے دوران بتایاگیا کہ پی کے 22باجوڑ میں سنی اتحاد کونسل سے راحت اللہ، متحدہ قومی موومنٹ سے صدام حسین، جماعت اسلامی پاکستان سے عابد خان، پی پی پی پارلیمینٹیرین سے عبداللہ عوامی نیشنل پارٹی سے محمد نثار سمیت 7 آزاد حیثیت میں امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی آر, آر او اور، ڈی ایم او اور ایم او کی تربییت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ پولنگ سٹاف کی تربیت یکم جولائ سے 7 جوالائ تک مکمل کی جائیگی۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 79 ہزار سے زائد وووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس حلقہ میں مرد ووٹرز کی تعداد 99 ہزار 38 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 79 ہزار 9سو 72 ہے۔ سیکورٹی کے لئے خاطرخواہ انتظامات کئے جارہے ہیں۔ صوبائ الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کرکے شکایات کا ازالہ کیا جائیگا۔ انتخابی مہم کی سختی سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چئیرمین سب ڈویژن نواگئ خلیل الرحمان کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے طلب کرکے انہیں وارننگ جاری کی گئ۔ صوبائ الیکشن کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پولنگ کے عمل کو پرامن اور شفاف بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے کوآرڈینیشن میں رہیں۔

خیبرپختونخوا میں جمعہ کے روز سے آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز سے پیر کے روز تک کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مون سون ہوائیں جمعہ کی روز سے ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔  پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں گئیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں۔ پی ڈی ایم اے

Monsoon rains are likely in most districts of Khyber Pakhtunkhwa from tomorrow

رواں ہفتے سے یکم جولائی تک بارشوں کا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات کے مطابق 26جون سے یکم جولائی کے دوران تیز گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ کئی مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔28جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان کشمیر، کے پی کے، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد یں تیز ہوا گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آندھی چلنے کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Orakzai: Grand Jirga with Orakzai leaders presided over by District Police Chief

اورکزئی: ضلعی پولیس سربراہ کی زیرصدارت اورکزئی مشران کے ساتھ گر ینڈ جرگہ

ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیرخان(PSP) کا عوامی رابطہ مہم اور کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں لوئر اور سنٹرل اورکزئی کے مشران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد۔ موجودہ علاقائی صورتحال اور امن وامان کے قیام کیلئے سماج دشمن عناصر کے خلاف ایک ساتھ کھڑا رہنے کا عزم۔جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے پر بھی اتفاق۔منشیات سے پاک معاشرہ ہماری اولین فرائض میں شامل ہے، عوام الناس کے تعاون سے معاشرے کو منشیات جیسے ناسور اور ہر قسم کے جرائم سے ملکر ختم کرینگے۔ ضلعی پولیس سربراہ اورکزئی نذیر خان(PSP) کی زیرصدارت کلایہ ہیڈکوارٹر جرگہ ہال میں لوئر اور سنٹرل اورکزئی کےمشران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ علاقہ مشران نے ڈی پی او اورکزئی کو خوش آمدید کہا اور روایتی پگڑی پہنادی۔ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ اورکزئی کی سرزمین پر امن وآمان کے صورتحال کو ہر گز خراب نہیں ہونے دینگے۔عوام کے جان ومال کی تخفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ ہماری نوجوان نسل کو منشیات کی لت میں مبتلا کر کے انہیں علم کے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں مشران علاقہ ، علمائے کرام اور عوام اپنا کردار ادا کریں اور پولیس کے شانہ بشانہ کام کرکے منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے میں کردار ادا کریں۔ جبکہ اس کے حوالے سے اپر اورکزئی کے مشران کے ساتھ بھی میٹنگ ہوگی۔ جس میں علاقے کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جائے گی۔ مشران  علاقہ نے منشیات و دیگر جرائم  کے خلاف پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کا یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی پی او اورکزئی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوکر ملک و قوم کی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Complete ban on deforestation in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد

صوبائی وزیر موسمیاتی تبدیلی جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبرپختونخوا فضل حکیم خان یوسفزئی نے پورے صوبے میں جنگلات کے کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی عوام میں پائے جانے والے جنگلات کے بے دریغ کٹائی کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ منظور اسکیموں کی نگرانی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے تک پابندی برقرار رہی گی۔ صوبائی وزیر جنگلات  نے پورے صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر پابندی عائد کرتے ہوۓ کہا ہے کہ صوبے میں جاری پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت جاری اسکیموں کے تحت جنگلات کی کٹائی پر پابندی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کی جانب سےاٹھائے جانے والے اعتراضات کی وجہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تمام کٹائی کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور تمام عمل میں درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں ترتیب دے دی گئی ہیں تاکہ وہ شفاف طریقے سے منظور شدہ ورکنگ پلانز اور دیگر اسکیموں کی کٹائی کی نگرانی اور بے ضابطگیوں کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سائنسی انداز میں جنگلات کی کٹائی کے مقاصد سے متعلق بروقت آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کی شفاف طریقے سے خود نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

Peshawar: Organized World Anti-Drug Awareness Walk

پشا ور: عالمی یوم انسداد منشیات آگاہی واک کا اہتمام

عالمی یوم انسداد منشیات کے مناسبت سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور جرنلسٹس کے مابین کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد یوتھ کو منشیات جیسے لعنت کے بارے میں آگاہی اور ان کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا تھا۔کرکٹ کے مقابلوں میں جرنلسٹس ایلون نے برتری حاصل کرلی۔جبکہ میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے منشیات کے حوالے سے آگاہی واک بھی کیا۔ ایکسائز ٹیم کی قیادت ای ٹی آو  کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشن ڈاکٹر ماجد خان کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ اعجاز خان، محمد اکرام اور حمید اللہ سمیت ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر  شخصیات ٹیم کا حصہ تھے جبکہ جرنلسٹس ٹیم کی قیادت جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب عرفان موسیٰ زئی کر رہے تھے۔ گزشتہ روز شیر خان سٹیڈیم میں ایکسائز، اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا اور صحافیوں کے مابین کرکٹ کے دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ انتہائی دلچسپ رہا اور آخری بال تک مقابلا پہنچتے ہوئے میچ برابر ہوا۔جرنلسٹس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان ہے 117 رنز بنائے جس میں شاہ فیصل 53 رنز کیساتھ نمایاں رہے،تاہم جواب میں ایکسائز کی ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے مقررہ اوورز میں 117 رنز بنائے جس میں ماجد خان کی 75 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی اسی طرح  ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے دوسرے میچ میں مقررہ اوورز میں 63 رنز بنائے جس کے جواب میں جرنلسٹس کی ٹیم نے حدف بغیر کیسی وکٹ کے نقصان ہے پوار کیا جس میں وقار احمد کی 40  اور شاہ فیصل کی 25 رنز کی شاندار اننگز شامل تھی اور یوں جرنلسٹس ایلون ایونٹ کی فاتح ٹیم کرارپائی۔