Jobs in KPK

خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

خیبرپختونخوا میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے صوبہ بھر میں ہر قسم کی بھرتیوں پر پابندی اٹھانے کی ہدایت کر دی۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

Hangu: Grand Jirga regarding peace and order during Muharram

ہنگو: محرم الحرام میں امن و امان کےحوالے سے گرینڈ جرگہ

ہنگو محرم الحرام میں امن و امان کے حوالے سے ڈی سی ہاوس  میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹل سکاوٹس کے کمانڈنٹ سخاوت ظہیر،  ڈپٹی کمشنر ہنگو خیدر حسین ، ڈی پی او ہنگو محمد خالد ،ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی سمیت شیعہ سنی کے مشران اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔ گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس سخاوت ظہیر نے کہا دونوں فریقین کا رویہ انتہائی مثبت ہے اور شیعہ سنی مشران کی خواہش ہے کہ ہنگو میں امن و امن برقرار رہے۔ کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے مشران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و امان کے لئے مشران کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

کمانڈنٹ نے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کو  برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کی تمام تر انتظامات مکمل  کر لئے گئے ہیں، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام بہتر اور پر امن طریقے سے گزرے گا۔  انہوں نے مشران کو بیرونی ممالک کی سازشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دشمن ممالک سے  پاکستان میں امن کی فضائے برداشت نہیں ہوتی اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان کو دوبارہ فرقہ ورانہ فسادات کی طرف دکھیلا جائے لیکن  ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے کہ ایسے سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائیں۔ کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کے قیام کے لئے شرپسندوں کے خلاف جنگ میں عوام کے ساتھ ملکر کامیابی حاصل کی ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر یہ کامیابی شاید ممکن نہ تھی۔ڈپٹی کمشنر خیدر حسین نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہنگو میں مکمل طور پر امن و امان ہے کسی کو بھی امن خراب نہیں ہونے دینگے ڈی پی او محمد خالد نے عوام سے تعاون کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہنگو میں کالی شیشوں کے گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں عوام تعاون کریں اس موقع پر شیعہ سنی مشران مولانا عبدالستار حسن خان ایڈوکیٹ،مولانا یوسف ٹکا خان، عزت گل، امین خان تاجر برادری صدر ظفر خان، رحمت حسین ، ظہیر حسین،حسین علی شاہ،ملک عرفان ودیگر نے کمانڈنٹ ٹل سکاوٹس، ڈپٹی کمشنر ہنگو اور ڈی پی او ہنگو کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پچھلے بار کی طرح اس بار بھی ہمارا مکمل تعاون انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہوگا اور ہنگو کے پر امن حالات کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دیں گے۔سیکورٹی فورسز محرم الحرام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہم کسی صورت امن خراب نہیں ہونے دینگے مشران نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں

پاکستان تاجکستان ہوائی سفر کا آغاز

اسلام آباد اور دوشنبے تاجکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا گیا

اسلام آباد اور دوشنبے تاجکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں تاجکستان کے سفیر شریفزادہ یوسف تاجیر ، اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید آفتاب گیلانی ، جنرل منیجر ایس اے پی ایس شاہد ندیم، معروف کاروباری شخصیت پیٹرولیم سے وابسطہ پیل کے روح رواں شہباز ظہیر، ڈپٹی ٹرمینل منیجر حمزہ بن مسعود اور دیگر کاروباری شخصیات بھی شریک تھے اس موقع پر خطاب کرتے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج ایک اہم موقع ہے جب ہم پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعاون میں ایک سنگ میل کی حیثیت سے پاکستان-دوشنبہ براہ راست پرواز کا آغاز کررہے ہیں یہ پرواز نہ صرف ہمارے دونوں ممالک کو جغرافیائی طور پر جوڑتی ہے بلکہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی گہرائی اور ثقافتی تبادلے، اقتصادی ترقی اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے نئی راہیں کھولنے کی بھی علامت ہے۔ پاکستان اور تاجکستان کی ایک بھرپور تاریخ اور ایک ایسا رشتہ ہے جو سرحدوں سے باہر ہے۔ قراقرم کی شاندار چوٹیوں سے لے کر شاہراہ ریشم کے قدیم راستوں تک ہماری زمینیں صدیوں سے جڑی ہوئی ہیں۔ آج، اسلام آباد اور دوشنبہ کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کے ساتھ، ہم نہ صرف جسمانی فاصلے کو کم کر رہے ہیں بلکہ لوگوں کے درمیان تعلقات کو بھی بڑھا رہے ہیں جو ہمارے خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔ بلکہ اس سے خطہ اور بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بھی فروغ ملے گا انہوں نے کہا کہ یہ پرواز دونوں ممالک کے سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ اس سے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھلتے ہیں، جس سے دونوں اطراف کے کاروباروں اور افراد کو فائدہ ہوتا ہے۔ جب ہم اپنے تعلقات کے اس نئے باب کا آغاز کرتے ہیں، تو آئیے تعاون اور تعاون کے جذبے کو اپناتے ہوئے، اپنے لوگوں کے لیے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے ہاتھ سے کام کریں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس دن کو ممکن بنانے کے لیے انتھک محنت کی ہے – سرکاری حکام اور سفارت کاروں سے لے کر ہوا بازی کے پیشہ ور افراد اور پاکستان اور تاجکستان دونوں کے عوام۔ آپ کی لگن اور کوششوں نے اس تاریخی لمحے کے لیے راہ ہموار کی ہے، اور اس طرح کی شراکت داری کے ذریعے ہی ہم مل کر مزید بلندیوں کو حاصل کرتے رہیں گے۔دریں اثناء گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی افتتاحی پرواز کے ساتھ خود بھی دوشنبے روانہ ہوگئے جہاں وہ وہاں کی اہم ملکی اور تجارتی شخصیات سے بھی ملیں گے۔