وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیا طریقہ نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ افغان مہاجرین کے پی او آر اور اے سی سی کارڈز طور خم بارڈر پر ایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گا۔ رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا۔ فارم پر افغانستان میں گرانٹ ملے گی۔ یو این ایچ سی آر کے بغیر افغانستان واپس جانے والوں کے کارڈز پر سوراخ کرکے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گا۔ ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈز نادرا مستقل بلاک کر دے گا۔ کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہوگیا یا ایف آئی اے کی تحویل میں آگیا تو واپس نہیں کیا جائے گا۔ نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو مؤثربنانا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کیلئے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہوگا۔
خیبر پختو نخوا ریونیو اتھارٹی نے ہدف سے 6 ارب 77 کروڑ روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرلیا
پشاور۔ خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی (کیپرا) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2023-24 میں دئیے گئے ہدف سے 6.77 ارب زیادہ محاصل اکٹھے کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کیپرا نے مالی سال 2023- 24 کے دوران 41.77 ارب روپئے کے محاصل اکھٹے کرکے نہ صرف دئیے گئے ہدف کو حاصل کیا بلکہ صوبائی حکومت کی جانب سےمالی سال 2023-24 کے لئے دیئے گئے 35 ارب روپے کے ہدف سے 6.77 ارب اضافی محاصل اکٹھے کر لیے۔ ترجمان کیپرا کے مطابق سال 23-2022 کے مقابلے میں رواں برس کیپرا کے محاصل میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ پچھلے پانچ سالوں میں کیپرا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سالانہ محاصل میں چار گنا اضافہ کیا ہے۔ مالی سال 2023-24 کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 36ارب جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 5.77 ارب روپے اکٹھے کئے گئے۔
خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافے پر بھر پور کام کیا اور 22800 سے زائد ٹیکس دہندگان ان کو ٹیکس کے دائرہ کار میں شامل کیا جس سے محاصل میں اضافہ ہوا۔کیپرا کے محاصل میں اضافے کی بنیادی وجوہات میں ادارے میں کام کرنے والے افسران کی انتھک محنت، موثر منصوبہ بندی، خیبر پختونخوا حکومت بالخصوص وزیر اعلیٰ علی آمین گنڈاپور اور مشیر خزانہ مزمل اسلم کی بہترین حکمت عملی اور رہنمائی شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل کیپرا فوزیہ اقبال نے اپنے اخباری بیان میں کیپرا کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ دئیے گئے ہدف سے 6.77 ارب روپے زیادہ اکٹھے کرناخیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے عملے کی بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے مالی سال کے اہداف کو بھی اسی طرح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہے اور اسی طریقہ کار کو اپنائے رکھا تو مجھے یقین ہے کہ ہم اگلے سال کے ہدف کو بھی کامیابی سے حاصل کر لیں گے اور خیبر پختونخوا کو مالی طور پر مستحکم اور خود کفیل بنانے کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔
انہوں نے ٹیکس نادہندگان کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ھم ٹیکس دہندگان کو اسٹیک ہولڈرز سمجھتے ہیں ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہم پر بھروسہ کیا ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا، بروقت ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنایا اور ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے میں مکمل تعاون کیا۔ کے تعاون کے بغیر ان اہداف کو حاصل کرنا ناممکن تھا۔ میرے دفتر کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں ہماری ٹیم بھرپور کوشش کرے گی کہ ان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کر سکے اور ان کے لیے اسانیاں فراہم کر سکیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے امکانات 95 فیصد ہیں۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے لیے نیوٹرل وینیو پر غور نہیں کیا جا رہا ہے اور یہ ٹورنامنٹ بلا شبہ پاکستان میں ہی منعقد ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور افغانستان شامل ہیں۔
شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ پاکستان 24 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کا سامنا کرے گا جبکہ سب سے زیادہ دلچسپی کا حامل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنلز 5 مارچ کو کراچی اور 6 مارچ کو راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ بھارت کے علاوہ تمام ممبر ممالک نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکومتی مشاورت کے بعد اپنی ٹیم کی شرکت کا حتمی فیصلہ کرے گا۔
یہ ٹورنامنٹ 2017 کے بعد پہلی بار منعقد ہو رہا ہے، جب پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ اس ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش ہیں اور کامیاب انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول:
19 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان – کراچی
20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت – لاہور
21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ – کراچی
22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ – لاہور
23 فروری: نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت – لاہور
24 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش – راولپنڈی
25 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ – لاہور
26 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ – راولپنڈی
27 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ – لاہور
28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا – راولپنڈی
1 مارچ: پاکستان بمقابلہ بھارت – لاہور
2 مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ – راولپنڈی
5 مارچ سیمی فائنل: – کراچی
6 مارچ سیمی فائنل: – راولپنڈی
9 مارچ فائنل: – لاہور