پی ڈی ایم اے کی جانب سے گزشتہ ماہ یکم جولائی سے شروع ہو نے والی مون سون بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری۔ حالیہ بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں یکم جولائی سے اب تک کے دوران 64 افراد جانبحق جبکہ 112 افراد زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 23 مرد 12 خواتین اور 29 بچے جبکہ زخمیوں میں 37 مرد 27 خواتین اور 48 بچے شامل ہیں۔بارش کے باعث مجموعی طور پر 779 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 562 گھروں کو جزوی جبکہ 217 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔تیز بارشوں کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع چترال اپر و لوئر، مانسہرہ، اپر کوہستان ملاکنڈ، دیر لوئر، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، کرک اور چارسدہ، مردان ، صوابی، باجوڑ، ہنگو، مہمند، بونیر، شانگلہ میں رونما ہوئے۔تیز بارشوں، سیلابی صورتحال اور نقصانات کے پیش نظر محکمہ ریلیف کی جانب سے چترال اپر میں 30 اگست تک ایمرجنسی نافذ۔بارشوں کے باعث نقصانات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے 11 متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں کے لیے 16 کروڑ روپے جاری۔ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کو 35ملین ،چترال اپر کو 20 ملین ، صوابی ،نوشہرہ، کرک، کوہاٹ بنوں اور خیبر اضلاع کو 10،10 ملین جبکہ پشاور اور مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو 15/15 ملین روپے جاری کیے گیے۔ اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع چترال اپر و لوئر کو امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا ہے۔امدادی سامان میں کمبل، خیمے، بسترے، چٹاییاں، میٹریسس، مچھر دانیاں،کچن سیٹس اور دیگر روزمرہ زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد مالی و امدادی معاونت فراہم کرنے کی بھی ہدایت۔پی ڈی ایم اے، متعلقہ ادارے اور تمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اور تمام ادارے آپس میں مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ ڈی جی پی ڈی ایم اے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی اپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام/سیاح کسی بھی ناخوشگوار کی اطلاع، موسمی صورتحال ، سٹرکوں کی بندش اور رہنمائی کے لیے 1700 پر رابطہ کریں ۔
مہمند: ہلال احمر کے زیراہتمام ایک روزہ آگاہی سیمینارکا انعقاد
ضلع مہمند نے مہمندپریس کلب کے صحافیوں کو ہلال احمر کے بنیادی اصول اورمقاصد سے آگاہ کیا۔ہلال احمر ضلع مہمند کے آفیسر امجدخان اور ٹرینر بہلول نے صحافیوں کو ٹریننگ دی۔انہوں نے صحافیوں کو ہلال احمر کے بنیادی اصول اور مقاصد سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا۔کہ دنیا کے 194 ممالک میں ہلال احمر کے دفاتر موجود ہے۔جس کا کام قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی مددکرانا جنگ کے دوران عوام کو تخفظ دینا بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔اس وقت دنیا میں ہلال احمر کے دونشان پائے جاتے ہیں۔مسلمان ممالک میں اس کے کراس اور غیر مسلم ممالک میں کریسنٹ یعنی چاند نشان سے اس کی پہچان ہوتی ہے۔فاٹا میں ہلال احمر کی بنیاد 2007 میں عمل میں آیا تھا۔ٹرینر نے صحافیوں کو بتایا۔کہ ہلال احمرکے سات بنیادی اصول میں انسانیت کی خدمت،غیر جانبداری یعنی جنگ اور افت کے دوران کسی گروہ کو سپورٹ کئے بغیر لوگوں کو مدد پہنچاتے ہیں،نیوٹرل۔ جنگ اور افت کے دوران قوم ملک نسل مذہب کے بغیر لوگوں کو امداد دیتے رہتے ہیں،خودمختاری۔ہلال احمر مکمل خود مختار ہوتے ہیں اوریہ کسی کے ہدایات پر عمل نہیں کراتے،اتحاد۔جنگ اور افات کے دوران اگر ضرورت پڑجائے تو باہر ممالک سے لوگ مددکواسکتے ہیں، عالمگیریت۔یہ ادارہ ساری نیا میں کام کرتے ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ صحافی اور علمائے کرام کو چاہئے کہ لوگوں میں آگاہی مہم چلائے کیونکہ صحافیوں اور علمائے کرام باآسانی اپنا پیغام لوگوں کو پہنچاسکتے ہیں۔ مندرجہ بالا اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے مہم چلائے کہ جنگ اور قدرتی افات کے دوران ہلال احمر اپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہونگے۔جنگ کے دوران اور جنگ کے بعد کے اثرات زائل کرنے کے لئے بارودی مواد کو جنگ زدہ مقامات سے ہٹاناجنگ کے دوران لاپتہ افراد کی بحالی اور جنگی قیدیوں کا رابطہ اپنے گھر تک پہنچانا شامل ہے۔ لہذا ضلع مہمند کے صحافی پرنٹ،الکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام میں آگاہی مہم چلا کر لوگوں کو ہلال احمر کے بنیادی مقاصد اور اہمیت سے آگاہ کرنے میں اپنا کرداراداکریں۔
مردان: فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام مباحثےکا انعقاد
مردان فریش واٹر ایکشن نیٹ ورک ساؤتھ ایشیاء پاکستان فانسانے مردان میں ایک اہم مباحثے کا انعقاد کیا۔ جس میں انسانی فضلے کی مو ثر صفائی کیلئے وسائل مختص کرنے پر توجہ دی گئی۔ تقریب کی صدارت سٹی میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کی اوراس میں سٹی کونسل کے منتخب نمائندوں، مقامی سول سوسائٹی آرگنائزیشنز اور ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی مردان نے شرکت کی۔ مباحثے کے شر کانے شہر میں صفائی کی خدمات کے محفوظ انتظام کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی مناسب تقسیم کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ سٹی میئر حمایت اللہ مایار نے صفائی کی خدمات کے لیے ابتدائی طور پر1ملین مختص کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ یہ رقم شہر کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔ کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ رقم مردان کو درپیش صفائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک اہم اور پہلا قدم ہے۔میئر حمایت اللہ مایار نے وسائل مختص کرنے کی ایک جامع پالیسی تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو نہ صرف فنڈنگ کے متنوع ذرائع کی نشاندہی کرتی ہے بلکہ ان وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کو بھی یقینی بناتی ہے۔ میئر نے بتایا کہ صفائی کی پالیسی کا مسودہ تیار کیا جائے گااور دستاویز کے تیار ہونے کے بعد اسے حتمی شکل دینے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔ فانساکے ریجنل کنوینر سید شاہ ناصر خسرو نے سٹی میئر کو فانسا کی پالیسی کا مسودہ تیار کرنے میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے صفائی کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے سٹی کونسل کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم مردان کے شہریوں کیلئے صحت مند اور زیادہ پائیدار ماحول کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی اہم ہے۔اس مباحثے نے مردان میں صفائی کی خدمات کو ترجیح دینے کی طرف ایک اہم اقدام کی نشاندہی کی ہے، جو کہ صحت عامہ اور ماحولیاتی پائیداری سے نمٹنے کے لیے مقامی حکومت کی لگن کو ظاہر کرتی ہے۔
ایبٹ آباد حویلیاں میں سپورٹس گالا اختتام پذیر
سپورٹس گا لا کی اختتا می تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سردار ماجدگل خان نے کہا منشیات سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام ضروری ہے۔ نوجوان اپنے علاقائی کھیلوں کے فروغ کیلئے میدان عمل میں آئیں تقریب کے مہمان خصو صی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت سردار ماجدگل خان،رفاقت خان ایڈوکیٹ اور سردار شوکت نے یوم آزادی کے موقع پر ریلوے گراؤنڈ حویلیاں میں سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب منعقد ہو ئی۔ سپورٹس گالا میں صبح سے ہی مختلف کھیلوں رسہ کشی، فٹبال، دوڑ،کرکٹ میچ اور بھتکربازی کے مقابلے ہوئے ۔ سردار ماجدگل خان اور رفاقت خان ایڈوکیٹ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔سردار ماجدگل نے حویلیاں ریلوے گراؤنڈ میں سپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا انہوں نے منتظمہ کمیٹی کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
آرمی چیف کی جانب سے ارشد ندیم کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
راولپنڈی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے اعزاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) کی طرف سے جی ایچ کیو میں آج خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کل جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہوگی۔ تقریب کے انعقاد کا مقصد گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی صلاحیتوں کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم قوم کی توقعات پر پورا اترے اور ملک کا نام روشن کیا۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کھیلوں کی دُنیا میں پاکستان کی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ثابت ہو نگے۔ جیولن تھرو ایونٹ میں قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اولمپکس میں 92.97 میٹر تھرو کر کے نیا ریکارڈ بنایا اور شاندار تھرو کر کے اولمپکس کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے دو مرتبہ ریکارڈ بنایا۔ ان کی ایک تھرو 92.97 میٹر جبکہ دوسری 91.79 میٹر کے فاصلے تک گئی اور یوں انھوں نے 2008 میں بنایا گیا 90.57 میٹر کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔
قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پہلے سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
جشن آزادی کی مناسبت سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں پہلے سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل وامورنوجوانان سید فخر جہان تھے۔مشیر کھیل نے مقابلے دیکھے، کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور ان میں انعامات تقسیم کئے۔ان کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس عبد الناصر خان، الپائن کے صدر ابو ظفر صادق، سیکرٹری قرار حید، صوبائی سیکرٹری نجیب خٹک اور ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پرمشیر کھیل سید فخر جہان نے کلائمبنگ سپورٹس کی تمام تر سہولیات مہیا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کلائمبنگ سپورٹس پر بھی توجہ دے رہی ہے تاکہ دوسرے کھیلوں کی طرح ہمارے صوبے کے کھلاڑی اس گیم میں بھی ملک کا نام روشن کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خصوصی احکامات کی بدولت کھیل و کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود اور میدانوں کو آباد کرنے کے لئے صوبائی حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات مستقبل قریب میں رونما ہوں گے مشیر کھیل نے کہا کہ دوسرے اضلاع میں بھی کلائمبنگ سپورٹس کی بنیادی سہولیات میسر کی جائیں گی اور اس گیم کے لئے کوچز کی تقرری بھی عمل میں لائی جائے گی ان کا کہنا تھا کے میرے دروازے کھلاڑیوں کے لئے کھلے ہیں اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،سپورٹس کلائمبنگ چیمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس کے نتائج کے مطابق لڑکیوں کے انڈر 8 کے مقابلوں میں عاصمہ نے گولڈ،میمونہ نے سلور، حوریہ نے براونز میڈل حاصل کئے،اوپن کلاسک کیٹگری میں واجد نے گولڈ میڈل،تنویر احمد نے سلور جبکہ امجد نے براونز میڈل جیت لئے۔ اسی طرح اوپن سپیڈ کیٹگری میں ابوذر نے گولڈ،ظہیر احمد نے سلور جبکہ حذیفہ نے براؤنز میڈل اپنے نام کرلئے۔ انڈر 12 کیٹگری میں امیمہ نے طلائی،بختاور نے چاندی جبکہ فاطمہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا،کلاسک میں مناحل افضل نے پہلی، عظمہ نے دوسری اور ملیحہ ناز نے تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔ اسی طرح بوائز کے مقابلوں میں انڈر 8 میں حسنین نے گولڈ،احمد نے سلور اور عزیر نے براونز میڈل جیت لئے۔انڈر 10 کیٹگری میں سفیان احمد،احمد زید اور منیب نے بالترتیب گولڈ،سلور اور براونز میڈل جیت لئے۔انڈر 12 میں سبحان نے پہلی،حسن نے دوسری اور افتخار نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔انڈر 14 میں عباس نے گولڈ،اصغرعلی نے سلور جبکہ راشد نے براونز میڈل اپنے نام کرلئے۔ انڈر 16 میں توحید نے گولڈ، عدنان نے سلور،سلیم نے براؤنز میڈل جیت لئے۔