یوٹیلٹی اسٹورز میں گھی، آئل، چائے سمیت 800 اشیاء کی قیمتوں میں کمی
یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، تمام صارفین کے لئے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کی شاندار کمی کر دی گئی۔ 48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کے دستیاب پروڈکٹس پربھی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے گھی،کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 8 روپے سے لے کر 200 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کو فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیاہے، صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے، معیاری اور بارعایت اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے
ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی
یکم ربیع الاول ۱۳۴۲ھ بمطابق 6 ستمبر 2024 جمعہ کو ہوگی 12 ربیع الاول ۱۳۲ھ بمطابق 17 ستمبر 2024ء بروز منگل کو ہوگی۔ ماہ ربیع الاول ۱۲۴۶ھ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولا نا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بمقام وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کو ہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں رابطہ کے فرائض ڈائریکٹر جنرل وزارت مذہبی امور پاکستان سید مشاہد حسین خالد نے جبکہ فنی معاونت کیلئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین محکمہ موسمیات سے چیف میٹ ڈاکٹر سردار سرفراز اور محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی ٹیلی فون پر اپنی خدمات سرانجام دیں، مرکزی وزوئل رؤیت ہلال کمیٹی اسلام آباد کے ممبران میں مفتی ضمیر احمد ساجد، مفتی محمد اقبال نعیمی مفتی عبد السلام جلالی ، مولانا ابو بکر صدیق ، مولانا ہارون الرشید بالا کوئی ، علامہ سجاد حسین جواد نقوی، پیر محمد ممتاز احمد ضیاء نظامی و دیگر حضرات علماء کرام میں پیرسید عمر فاروق شاہ مولانا عابد اسرار، حافظ عتیق اللہ مہر مولانا پیر بلال گولڑوی اور سید غلام حسین گیلانی شامل تھے اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز لاہور، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئے جس مرکزی وز وقل رؤیت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی ہا، پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور عدم رؤیت رہی، لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ کم ربیع الاول ۱۳۴۶ھ بمطابق 6 ستمبر 2024 ء بروز جمعہ کو ہوگی اور ان شاء اللہ 12 ربیع الاول ۱۳۴۶ھ بمطابق – ستمبر 2024ء بروز منگل کو ہوگی ، اجلاس کے آخر میں عالم اسلام کے اتحاد، حرمین شریفین کے تحفظ، ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کمیٹی خوشحالی ، اتحاد و وحدت، مقبوضہ کشمیر اور غزہ و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔