ضلع اورکزئ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ یکجہتی ریلی کا انعقاد
ضلع اورکزئ میں پاک فوج، فرنٹیئر کور نارتھ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے علاقہ کی عوام کی جانب سے خصوصی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں علاقہ مشران اور نوجوانوں نے حصہ لیا۔ ریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے پاک فوج اور دیگر سیکیوٹی اداروں کو امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا۔
۔ اس موقع پر ریلی میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اورکزئ میں امن کے قیام کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اور علاقہ کی عوام سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ امن کی حفاظت کرتی رہیں گی۔
پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے ٹرائیبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد
پشاور میں پاک فوج کے تعاون سے ٹرائیبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد
۔ پشاور میں ٹرائیبل یوتھ کنونشن اور سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد ضم اضلاع سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ ۔ شرکاء نے پی ٹی ایم اور فتنہ الخوارج کے منفی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا۔
۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ شرکاء نے ضم شدہ اضلاع اور خیبر پختونخوا میں پاک فوج کے غیر متزلزل جذبے و قربانیوں سمیت علاقائی امن و سلامتی میں کلیدی کردار کو مثالی قرار دے کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ طلباء و طالبات نے مختلف سپورٹس ایونٹس جیسے رسہ کشی ، والی بال ، فٹ بال ، پسٹل شوٹنگ اور دیگر مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
۔ کور کمانڈر نے نوجوانوں اور طلباء و طالبات سے ملاقات کی اور کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ کور کمانڈر نے ایونٹس میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔ “قبائلی عوام پاک فوج سے بے پناہ محبت کرتی ہے. “پاک فوج کی ضم اضلاع میں تعلیم کے لیے کوششیں مثالی ہے۔
۔ “ضم اضلاع کے مشران و نوجوان یک جان ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ “ضم اضلاع میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر قبائلی عوام پاک فوج کے شکر گزار ہے۔