Rawalpindi: Prime Minister of Malaysia met Army Chief General Asim Munir

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملائیشیا کے وزیر اعظم کی ملاقات

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف اور ملائیشین وزیر اعظم کی ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹیجک انٹرسٹ، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا  جب کہ اس دوران پاکستان، ملائشیا دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ملائیشیا کے وزیر اعظم نے علاقائی امن و استحکام میں افواج پاکستان کے کردار اور دہشتگردی سےجنگ میں بھی پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور دہشتگردی سے جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت دی جس پر آرمی چیف  نے ان کا شکریہ ادا کیا  جب کہ ملاقات میں اس بات کا اظہار کیا گیا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔

Dengue awareness campaign has been intensified to control dengue in timeڈینگی

ڈینگی کو بروقت کنٹرول کرنے کیلئے ڈینگی آگاہی مہم میں مزید تیزی کر دی گئی

ڈینگی آگاہی مہم میں مزید تیزی، موٹر وے پولیس کی تعاون سے پشاور ٹول پلازہ پر ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس اور بروشرز تقسیم کیے گئے۔ بی آر ٹی بسوں سٹیشنز اور بسوں میں مسلسل کمیونٹی آگاہی کے پیغامات چلاے جا رہے ہیں۔ صوبے کا تمام اضلاع میں ابھی تک 3 لاکھ پچاس ہزار مچھر دانیاں تقسیم کرچکے ہیں۔

سیکریٹری صحت عدیل شاہنے بتایا کہ ڈینگی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ حالات کنٹرول میں ہیں۔ ابھی تک صوبے میں فعال کیسز کی تعداد 436 ہیں۔عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔ محکمہ صحت تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر ڈینگی سے عوام کی تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ کمیونٹی سطح پر عوام کی تعاون سے کامیاب مہم چلا رہے ہیں۔ مزید موثر لایحہ عمل کے ذریعے ڈینگی کا تدارک کر رہے ہیں۔