Provincial Ombudsman Khyber Pakhtunkhwa Peshawar statistics of decided complaints

صوبائی محتسب خیبر پختونخوا پشاور فيصله شده شکایات کے اعدادوشمار

صوبائی محتسب کے ادارے کے قیام 2011 سے دسمبر 2023 تک 21000 شکایات موصول ہوئیں، جن میں 19962 شکایات باقاعدہ طور پر کاروائی کے مراحل سے گزر کر فیصلے پر منتج ہوئیں۔ جو تمام موصول شدہ شکایات کا 95% بنتا ہے۔ ان تمام فیصلہ شدہ شکایات میں سے تقریبا 85% لوگوں کے شکایات ازالہ ہوا۔ اس کے علاوہ 1038 شکایات رواں سال 2024 کو برائے تفتیش منتقل کی گئی ہیں۔

World Health Organization announced support for the control of the dengue epidemic

عالمی ادارہ صحت, ڈینگی وبا کے کنٹرول کیلئے ساتھ دینے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت نے ڈینگی وبا کے کنٹرول کیلئے محکمہ صحت کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا

ڈائریکٹر ویکٹر بارن ڈیزیز خیبرپختونخوا کی عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹر لو دیپنگ سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات کے دوران پختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال پر تبادہ خیال ہوا۔ عالمی ادارہ صحت محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو ڈینگی کے سدباب میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس میں ڈینگی مانیٹرنگ کیلئے ڈیش بورڈ قائم کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرز سمیت دیگر طبی عملے کو ڈینگی کے ایمرجنسی کیس مینجمنٹ پر ہنگامی بنیادوں پر تربیت فراہم کرے گا۔

ڈینگی کیس مینجمنٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کی جائیگی۔ پشاور کے ہائی رسک پانچ یونین کونسلز میں ڈینگی لاروا تلفی میں عالمی ادارہ صحت معاونت فراہم کرے گا۔ عالمی ادارہ صحت ڈینگی شاک سینڈروم مریضوں کیلئے سرکاری ہسپتاوں میں ہائی ڈیپنڈنسی یونٹس قائم کرے گا۔

khyber sports festival 2024

خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا افتتاح ہو گیا

محکمہ کھیل خیبرپختونخوا و ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا انعقاد ہو رہا ہے۔ خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں لنڈی کوتل فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کل بروز بدھ لنڈی کوتل ہائی سکول گراونڈ پر 4 بجے ہوگا جبکہ لنڈی کوتل کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 اکتوبر کو 4 بجے لنڈی کوتل حمزہ بابا کرکٹ گراؤنڈ پر ہوگا۔ خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں جمرود فٹ بال ٹورنامنٹ و جمرود کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 اکتوبر کو 10 بجے جمرود سپورٹس کمپلیکس میں ہوگا۔

خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں والی بال ٹورنامنٹ کا افتتاح 10 اکتوبر کو ملاگوری ماربل چوک میں 4 بجے ہوگا جس میں ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں سے ٹیمیں حصہ لے گی۔ خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 میں فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح باڑہ تحصیل میں 10 اکتوبر کو 4 بجے منڈی کس سپورٹس گراؤنڈ میں ہوگا۔ ضلع خیبر کے نوجوانوں کو خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ ضلع خیبر نوجوان اور عوام ان مقابلوں سے خوب لطف اندوز ہوسکے۔