سکلز ڈویلپمنٹ ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

پشاور گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ سنٹرگلبہار میں وزیر اعظم یوتھ سکلز پروگرام اور وفاقی مذہبی تعلیم کے تعاون سے صوبہ بھر کے دینی مدارس کے طلباء طالبات کیلئے 3 مہینے پر مشتمل سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔۔ وزیر یوتھ سکلزاور وفاقی حکومت ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے مذہبی تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے مختلف مدارس کے21طلباء کو جی ٹی وی سی پریکٹیکل سکلز سکھائے گئے۔ اور احتتام پر چیک تقسیم کیے اس موقع پر پرنسپل جی ٹی وی سی پروفیسر سعید احمد نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز مدارس کے طلباء کیلئے نہایت ضروری ہے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلباء دنیاوی تعلیم سکلز سے روشناس کرانا حکومت کا اہم اقدام ہے اس طرح کے پروگرامز منعقد کرنے سے ایک طرف بے روزگاری میں کمی ہوجائے گی تو دوسری طرف مدارس کے طلباء طالبات خودکفیل ہوجائیں گے۔ریجنل ڈائریکٹر جنرل ریجلز مذہبی تعلیم اسمائیل جبار نے کہا نیوٹک وزیر اعظم یوتھ سکلز کے تعاون سے جاری سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ پورے پاکستان سمیت خیبر پختون خواہ اختتام پذیر ہوگیا جس میں مدارس کے طلباء طالبات کو پریکٹیکل تعلیم کے ساتھ مالی تعاون بھی دیا گیا بس موقع پر مولانا شعیب صدر اتحاد المدارس کے پی نے کہا کو وفاقی اور صوبائی حکومت کشکر گزار ہے کہ انہو نے دینی مدارس کے طلباء طالبات کو بھی دور حاضر کے دینی تعلیم کے ساتھ دنیاوی تعلیم سے روشناس کرایا وزیر اعظم یوتھ سکلز ۔نیوٹک کے ڈائریکٹر یاسر رشید نے اس بات پر روز دیا کہ وفاقی حکومت مدارس کے طلباء طالبات کو پریکٹیکل تعلیم سکلز ڈویلپمنٹ جیسے پروگرام وقتا وقتا منعقد کررہی اس وقت خیبر پختون خواہ کے ہزارہ ڈویژن ملاکنڈ ڈویژن مردان ڈویژن باجوڑ. ضلع خیبر کے جی ٹی وی سی. سنٹر میں وزیر اعظم یوتھ سکلز پروگرام 700 طلباء طالبات کو۔مختلف نوعیت کے کورسز اے سی ۔ریفریجریشن ۔ الیکٹریشن ۔کمپیو ٹر ۔ فیشن ڈیزائنر ۔پیوٹیشن ۔ٹیلرننگ. سلائی کڑاہی شأمل ہے ۔ تاکہ بے روزگار طلباء وطالبات اپنے صلاحیتیں بروئے کار لائے۔پروگرام کے اخر میں طلباء میں چیک تقسیم۔کیے۔

taleem card in kpk

خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے طرز پر تعلیم کارڈ کے اجراءکا فیصلہ

وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کا اہم اجلاس۔ صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے وزیراعلی کا انقلابی اقدام، ایجوکیشن ایمرجنسی کا اعلان۔ ایجوکیشن ایمرجنسی کے تحت خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ کے طرز پر تعلیم کارڈ کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا۔
خیبر پختونخوا تعلیم کارڈ شروع کرنے ولا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔ ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کا اجراء صوبے کے 9 پسماندہ اضلاع میں کیا جائے گا جسے بعد میں دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ ان 9 اضلاع میں کوہستان اپر، کوہستان لوئر، کولئی پالس، تورغر، چترال اپر، چترال لوئر، ٹانک، جنوبی وزیرستان اپر اور جنوبی وزیرستان لوئر شامل ہیں۔ تعلیم کارڈ کے تحت سرکاری سکولوں میں داخلہ لینے والے ان 9 اضلاع کے بچوں کو 1 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ تعلیم کارڈ کے ذریعے ان اضلاع کے بچے نجی رجسٹرڈ سکولوں میں مفت داخلہ لے سکیں گے۔
ابتدائی طور پر تعلیم کارڈ کے تحت ان 9 اضلاع کے 40،000 بچے مستفید ہوں گے۔ تعلیم کارڈ کے تحت صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلے سے زیر تعلیم چھٹی تا دسویں جماعت کی بچیوں کو ماہانہ 500 روپے کے وظائف بھی دیئے جائیں گے۔ ماہانہ تعلیمی وظائف سے صوبے کی تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ بچیاں مستفید ہوں گی۔ ان تعلیمی وظائف پر سالانہ 3.1 ارب روپے لاگت آئے گی جو صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔ مفت درسی کتب، تعلیمی وظائف اور پہلے سے موجود دیگر تمام سہولیات بھی تعلیم کارڈ کے تحت یکجا کئے جائیں گے۔
تعلیم کارڈ کے تحت پہلی سے بارہویں جماعت تک کے کم و بیش پانچ کروڑ بچوں کو مفت درسی کتب فراہم کئے جائیں گے۔ اس کارڈ کے تحت 506 ذہین طلباءکو ایٹا سکالرشپس بھی دیئے جائیں گے۔ تعلیم کارڈ کو پائیدار بنیادوں پر چلانے کیلئے وزیراعلی کا ایک اور انقلابی اقدام۔ 3 ارب روپے کی رقم سے وزیراعلی ایجوکیشن ایمرجنسی انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ

New party position of 334 seats in National Assembly after allotment of reserved seats

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پولیس ایکٹ 2024 ترمیمی بل منظور کرلیا

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پولیس ایکٹ 2024 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا، بل کے تحت وزیراعلیٰ کو پولیس کے عمومی اور خصوصی امور سے متعلق باخبر رکھاجائےگا،گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی ہوگی۔ اسمبلی میں پہلے سے پیش کردہ مجوزہ بل واپس لے کر نیا ترمیمی بل پیش کیا گیا، حکومتی رکن اسمبلی اکبرایوب نے پولیس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ نئے ترمیمی بل کےتحت امن و امان سے متعلق وزیراعلیٰ کے اقدامات پرعمل درآمد لازمی ہوگا۔ پولیس آلات کی خریداری کے لیے سیفٹی کمیشن کے دو اراکین کا تعین بحثیت آبزرور کیاجائےگا۔ وزیراعلیٰ کو پولیس کے عمومی اور خصوصی امور سے متعلق باخبر رکھا جائےگا۔گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے پولیس تبادلے کے لیے وزیراعلیٰ کی منظوری لازمی ہوگی۔ پبلک سیفٹی کمیشن میں ایڈیشنل سیشن جج کو ہٹا کر ایم این اے کو شامل کیاگیا۔ پروونشل پبلک سیفٹی کمیشن میں7 ایم پی ایز کا تعین اسپیکر اسمبلی کریں گے جب کہ سیفٹی کمیشن کے7 ایم پی ایز میں سے 4 کا تعلق حکومت اور 3 کا اپوزیشن سےہوگا۔

Organizing a dostana volleyball match

ضلع اورکزئی پولیس اور ضلع ہنگو پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ کا انعقاد

ضلع اورکزئی پولیس اور ضلع ہنگو پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔ میچ کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور پولیس اور عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس اور ہنگو پولیس کے درمیان دوستانہ والی بال میچ ہنگو پولیس لائن میں کھیلا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو محمد خالد، ایس پی آپریشن اسد زبیر سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔
دونوں ٹیموں کے جوانوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔جس میں اورکزئی پولیس ٹیم نے شاندار مقابلہ کرتے ہوئے میچ کو اپنے نام کردیا۔

ڈی پی او اورکزئی نذیر خان اور ڈی پی او ہنگو محمد خالد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے، میچ کا بنیادی مقاصد نوجوان نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ بناکر انہیں منشیات سے دور رکھنا اور کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ احساس دلانا ہے کہ فورس اور عوام دونوں کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہے، ہم سب نے مل کر اس معاشرے کو پرامن اور کامیاب بنانا ہے.