Pakistan squad announced for Australia and Zimbabwe tour

دورہ آسٹریلیاو زمبابوے کیلئے پاکستانی اسکواڈکااعلان

پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جبکہ دورہ زمبابوے میں بھی تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دورہ زمبابوے کے لیے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ وائٹ بال ٹیموں کے کپتان کا اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔ زمبابوے کے دورے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ون ڈے اسکواڈ:

بابر اعظم، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عامر جمال، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حارث رؤف، کامران غلام اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔حسیب اللہ، محمد عرفان خان، نسیم شاہ بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ اور جہانداد خان شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ اور عمیر بن یوسف بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل ہیں۔

Wisal Muhammad Khan

خیبرپختونخوا راؤنڈاَپ

وفاق میں 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پراے این پی ،جے یوآئی اور حکمران جماعتیں مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی اپنی اپنی جگہ شاداں وفرحاں نظرآرہی ہیں۔اے این پی کے صدرایمل ولی خان نے ترمیم کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی میں پارٹی کی جانب سے اپنامسودہ پیش کیا تھا جس میں دیگرکے علاوہ صوبے کانام خیبرپختونخواکی بجائے پختونخوارکھنے کی شق بھی شامل تھی اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمرایوب نے اسکی مخالفت کی جس پرایمل ولی نے سینیٹ میں اپنی تقریرکے دوران برہمی کااظہارکیا ۔اے این پی کئی عشروں تک صوبے کانام پختونخوا ، پختو نستان یاافغانیہ رکھنے پرسیاست کرتی رہی۔اٹھارویں ترمیم میں اے این پی کے پاس وفاق میں پچیس (13قومی اسمبلی ارکان اور12 سینیٹرز ) ووٹ تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارٹی نہ صرف صوبے کانام تبدیل کرکے خیبرپختونخوارکھنے میں کامیاب رہی بلکہ صوبائی خود مختاری کی اکثرشقیں اے این پی ہی کی تجویزکردہ ہیں۔حالیہ ترامیم میں اے این پی نے صوبے کے نام سے خیبرکالاحقہ ہٹانے کی کوشش کی جواٹھارویں ترمیم کے وقت نوازشریف کی خواہش پر لگایاگیاتھااس وقت پیپلزپارٹی کی حکومت اورصدرزرداری کوبھی بہت سے کمپرو مائز ز کرنے پڑ ے تھے بالکل حالیہ ترامیم کی طرح طویل مشاورتیں ہوئی تھیں اوراپوزیشن کی تجاویز کواس کاحصہ بنادیاگیاتھا۔حالیہ ترامیم کے دوران اے این پی کے پاس صرف تین ووٹ تھے قومی اسمبلی میں پارٹی کاکوئی نمائندہ موجود نہیں کمزورپوزیشن کے سبب وہ اپنی تجاویز منوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔پی ٹی آئی نے صوبے کے نام سے خیبرہٹانے کی مخالفت کی جس کے ردعمل میں ایمل ولی نے سینیٹ تقریر میں انہیں خوب لتاڑا۔جے یوآئی کے ووٹرزاورسپورٹرز اپنے قائدکے کردارپرنازاں ہیں جبکہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے راہنما اور کار کنوں کاخیال ہے کہ جسٹس منصورعلی شاہ کاراستہ روک کروفاقی حکومت نے اپنے گردمضبوط حفاظتی حصارقائم کیا ہے اوراب یقیناوفاقی حکومت اپنے پانچ سال پورے کریگی۔ صوبائی حکمران جماعت کواس حوالے سے ناکامی ہوئی ہے کہ وہ ہرحال میں جسٹس منصورعلی شاہ کوچیف بنوانے کی خواہاں تھی ۔ مولانافضل الرحمان نے ان پریہ احسان کیاہے کہ آئینی ترامیم سے وہ شقیں نکلوادیں جن میں فوجی تنصیبات پرحملہ کرنے والوں کاٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانامقصودتھا۔مولانانے پی ٹی آئی پریہ احسان مستقبل کومدنظررکھتے ہوئے کیاہے ۔

صوبائی حکومت اوروزیراعلیٰ نے 26 ویں آئینی ترمیم کومستردکیاہے صوبائی ترجمان بیرسٹرسیف کااس حوالے سے کہناتھاکہ ‘‘سینیٹ میں خیبرپختونخواکی نمائندگی کے بغیرآئینی ترامیم پاس کی گئی ہیں ،ایک بڑے صوبے کی نمائندگی کے بغیر ترامیم کی منظوری سوالیہ نشان ہے،اس آئینی معمے کاحل آئینی بنچ کے پاس بھی نہیں ہوگا،نامکمل ایوان سے ترمیم پاس کرواناعجوبہ ہے ۔وزیر اعلیٰ ،علی امین گنڈاپورکاکہناتھاکہ اگر سنیئرترین جج کوچیف جسٹس نہیں بنایاگیااوربانی پی ٹی آئی کورہانہ کیاگیاتواسکے خلاف میدان میں نکلیں گے،دوبارہ اسلام آبادکارخ کریں گے ، ہم نے پوری منصوبہ بندی کرلی ہے،احتجاج کی یہ کال فائنل ہوگی اوراس سے حکومت کاتختہ الٹ کردم لینگے۔ وزیر اعلیٰ اورصوبائی حکومت کی ڈائرکشن اب بھی درست نہیں۔ پہلے چارباراسلام آباداورپنجاب پریلغارکرکے رسوائی کے سواکیاہاتھ آیاجواب دوبارہ فائنل کال دی جائیگی اوراس کال سے وفاقی حکومت کی رخصتی یقینی ہوگی؟صوبائی حکومت اگرعمران خان کی رہائی اوروفاقی حکومت کی رخصتی کواپنی ترجیحات سے نکال دے تواس سے صوبے اورعوام کابھلاہوگا۔یہ وفاقی حکومت کااختیارہے کہ وہ کس کوچیف جسٹس سپریم کورٹ بناتی ہے اورکس کوآئینی بنچ کاسربراہ،صوبائی حکومت کووہ بات یاکام کرنا چاہئے جواسکے دائرۂ اختیارمیں ہو۔اب تک جواحتجاج کئے گئے اسکے عوض صوبائی حکومت کے حصے میں کوئی نیک نامی نہیں آئی اسے اپنے کام اورحکومت پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انکی لاپرواہی کے سبب پارٹی کاگراف دن بدن گررہاہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ نائبرہوڈاورویلیج کونسلزکی خالی ہونے والی نشستوں پرضمنی انتخابات کے نتیجے میں حکمران جماعت کوئی نشست حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔صوبے کی54نشستوں پرضمنی بلدیاتی انتخابات کاانعقادہواجس میں چالیس سے زائدارکان ٓازادکامیاب رہے جبکہ بقیہ نشستیں دیگرجماعتوں نے حاصل کیں بدقسمتی سے تحریک انصاف کے حصے میں کوئی نشست نہ آسکی جوپارٹی کی عوامی مقبولیت روبہ زوال ہونے کی علامت ہے ۔
دوسری جانب صوبائی حکومت نے مزیددومعاونین خصوصی کی تقرری کردی ہے۔ جس کے ساتھ وزیراعلیٰ کیلئے معاونین خصوصی کی تعداد 10 ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے مشال یوسفزئی کی دوبارہ بطورمعاون خصوصی تقرری کی گئی ہے اس سے قبل وہ بہبودآبادی کیلئے وزیراعلیٰ کی مشیرتھیں انہیں کرپشن اوردیگرمتعدد الزامات کے سبب عہدے سے ہٹادیاگیاتھا۔مگرعمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعدانکی قسمت نے دوبارہ یاوری کی اورانہیں ایک مرتبہ پھرکابینہ کاحصہ بنایاگیاہے ۔اٹھارویں ترمیم کے تحت کابینہ کاحجم اراکین اسمبلی کی مجموعی تعدادکا 11فیصد (خیبر پختونخواکیلئے بشمول وزیراعلیٰ 16) اورمشیروں کی تعداد5مقررہے تاہم معاونین خصوصی کی تعدادکاتعین نہیں ہوا۔ اسلئے وزیراعلیٰ حسب منشا معاونین خصوصی کاتقررکرنے میں آزادہیں۔ سابق گورنرشاہ فرمان نے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ کے سنیئرمشیرکی حیثیت سے استعفیٰ دے دیاہے ۔ ان پرپارٹی کے اندرسے خاصی تنقیدہورہی تھی ایک توانہوں نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی کامیابی کے فوری بعدگورنرشپ سے استعفیٰ دیاتھادوسرے 9مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ایک ویڈیوبیان میں سیاست سے کنارہ کشی اختیارکی تھی مگر عمران خان کی جانب سے گڈگورننس کمیٹی میں شامل کرنے کے بعدانہیں وزیراعلیٰ کیلئے سنیئرمشیربرائے سیاسی امور کا عہدہ تفویض کیا گیاتھا۔

خیبرپختونخواسے تعلق رکھنے والے جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کاعہدہ سنبھال لیاہے۔وہ سابقہ فاٹا( ضلع خیبر ) سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے پہلے جج ہیں ۔جسٹس یحییٰ آفریدی 23جنوری1965ء کوڈیرہ اسماعیل خان میں پیداہوئے ،آفریدی قبیلے کی شاخ آدم خیل سے تعلق رکھتے ہیں۔ابتدائی تعلیم ایچی سن کالج لاہورسے حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرزکیا، کامن ویلتھ سکالرشپ ملنے پرجیسزکالج یونیورسٹی آف کیمبرج سے ایل ایل ایم کیا،پشاورسے بطوروکیل کیرئر کا آغازکیا،1990ء میں ہائیکورٹ،2004ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے،2010ء میں پشاورہائیکورٹ کے ایڈیشنل جبکہ15۔ مارچ 2012ء کومستقل جج تعینات ہوئے،وہ 30۔دسمبر2016ء کوچیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جبکہ 28جون 2018ء کوسپریم کورٹ کے جج بنے۔یحییٰ آفریدی جوڈیشل ایکٹیوازم کے خلاف رہے ہیں،2007ء میں وکلاء تحریک کاساتھ دیا۔خیبرپختونخواکے طول وعرض میں انکی تعیناتی پرمسرت کی لہردوڑچکی ہے ۔عوام کوجسٹس یحییٰ آفریدی سے ان گنت توقعات وابستہ ہیں اور وہ ان توقعات پرپورااترنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔

وصال محمد خان

Governor Faisal Karim Kundi's Tribute to Squash Player Ahsan Ayaz, Pledge of Cooperation to Fulfill Olympics Dream

گورنر خیبر پختونخوا کا اسکواش پلیئر احسن آیاز کو خراج تحسین

خیبر پختونخواہ میں کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینے اور صوبے کا مثبت تاثر اجاگر کرنے کے عزم کے تحت گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے معروف اسکواش کھلاڑی احسن ایاز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر نے احسن کی پاکستان کی نمائندگی کے لیے کی جانے والی محنت اور عزم کی تعریف کی۔انہوں نے احسن کی اسکواش میں مسلسل محنت اور پاکستان کے ثقافتی سفیر کے طور پر ان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا، “احسن کی کھیل کے لیے لگن اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے عزم کا ہمارا خیبر پختونخواہ کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔

گورنرخیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عرصہ دراز سے کے پی کو انتہاپسندی اور بدامنی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے. اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا ہماری صلاحیت، عزم اور مثبت سوچ کو دیکھے۔”احسن ایاز، جو 2028 کے اولمپک گیمز میں پاکستان کے لیے میڈل جیتنے کا خواب رکھتے ہیں، کو گورنر کنڈی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ گورنر نے احسن کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ “ہمارے کھلاڑی ہمارے صوبے اور ملک کے سفیر ہیں، ان کی کامیابیاں کے پی کے عزم، حوصلے اور صلاحیت کی گواہ ہیں،” انہوں نے کے پی کے متحرک کاروباری برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جو حالیہ عرصے میں مقامی کھلاڑیوں کو اسپانسرشپ اور مالی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کاروباری حضرات مزید سرمایہ کاری کریں تاکہ کے پی کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا سکے اور یہ کھلاڑی پاکستان کے لیے عزت اور شناخت حاصل کر سکیں۔