rain-

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سےگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں کل سے ہفتہ کے روز تک بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش/ اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی۔ جس کے باعث چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور, صوابی، چارسدہ اور نوشہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش/ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس دوران صوبہ کے دیگر اضلاع پشاور، ہنگو، کرک بنوں، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈی آئی خان میں درمیانی بارش کا امکان ہے ۔

Arrangements for by-elections in Peshawar are complete

نوشہرہ: 2 سیٹوں پر آج ضمنی الیکشن کیلئے میدان سج گیا

نوشہرہ کے دو سیٹوں پر آج ضمنی الیکشن کیلئے میدان سج گیا ہے ۔۔ نوشہرہ کے نائیبرہوڈ کونسل بارہ خیل پر دوبارہ پولنگ اور نوشہرہ کینٹ وارڈ 3 کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہیں۔ نائبر ہوڈ کونسل اور کینٹ بورڈ وارڈ 3 پر جنرل کیٹیگریز کیلئے الیکشن ہور ہے ہیں۔ ۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوگیا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ ۔نائیبر ہوڈ کونسل بارہ خیل میں دو امیدوار کامران خٹک اور آیاز خان کے مابین مقابلہ ہے جبکہ نوشہرہ کینٹ وارڈ پر فائق خان اور رمیض خان کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہونے جارہا ہے۔ رمیض خان سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا حمایتی یافتہ ہے جبکہ فائق خان پاکستان تحریک انصاف کا حمایتی یافتہ ہے۔ نائیبرہڈ کونسل بارہ خیل میں کل ووٹرز 5,404 ہیں جن میں 2928 مرد ووٹرز اور 2476 خواتین ووٹرز ہیں۔ کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 3 نوشہرہ کینٹ بورڈ میں کل ووٹرز 3,551 ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 1,858 اور خواتین 1,694 ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات پولنگ کا عمل جاری ہیں۔ کینٹ بورڈ وارڈ 3 الیکشن اور نائبر ہوڈ کونسل بارہ الیکشن کے باعث متعلقہ مقامات پر عام تعطیل کیا گیا ہے۔ پولنگ کے عمل کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔