شہید رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ نومئی کے ماسٹرمائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں۔ رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانا ریاست دشمن ٹولے کے مشن کا حصہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشت گردی کررہی ہے۔ ملک دشمن جماعت کی سہولت کاری کرنے والے تمام جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کے رتبے بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر خیبرپختونخوا
بیلاروس کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، پرتپاک استقبال
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اعزاز میں منگل کو وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ کیا، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، بیلاروس کے صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کرایا جبکہ معزز مہمان نے بھی وزیر اعظم کو اپنے وفد کے ارکان سے ملوایا۔ بیلاروس کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا بھی لگایا۔ بیلاروس اور پاکستان کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ بیلاروس اور پاکستان کے درمیان تعاون کے روڈ میپ پر دستخط ہوئے۔
پاکستان کی وزارت تجارت اور بیلاروس کے انسداد اجارہ داری ضابطے کے درمیان الیکٹرانک کامرس تعاون پر مفاہمت کی یادداشت نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون پر معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان نیشنل ایکریڈیشن کونسل آف پاکستان اور ریپبلکن یونٹی انٹرپرائز بیلاروس کے درمیان ایکریڈیٹیشن کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ بیلاروس کی کمیٹی آف اسٹیٹ کنٹرول اور پاکستان کے آڈٹ جنرل آفس کے درمیان تعاون پر مفاہمت کی یادداشت، بیلاروس کی اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی کے محکمہ مالیاتی نگرانی اور حکومت پاکستان کے مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
پاکستان کسٹمز، ایف بی آر اور بیلاروس کی اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت، بیلاروس کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ وزارت قدرتی وسائل بیلاروس اور وزارت موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے درمیان ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں تعاون پر مفاہمت، بیلا روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت اور این ڈی ایم اے پاکستان کے درمیان ہنگامی حالات کی روک تھام اور خاتمے کے شعبوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ نیوٹک (NAVTTC) پاکستان اور بیلاروس کے تعلیمی ادارے کے درمیان ایم او یوز جمہوریہ بیلاروس اور جمہوریہ پاکستان کے درمیان حوالگی سے متعلق معاہدے اور صحت کی خدمات میں مہارت اور ٹیسٹ کیلئے ڈریپ، منسٹری آف نیشنل ہیلتھ سروسز پاکستان اور ریپبلکن یونٹری انٹرپرائز بیلاروس کے درمیان تعاون پر ایم اویو پر دستخط کئےگئے۔ پاکستان حلال اتھارٹی منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور بیلاروسی حلال اسٹینڈرڈائزیشن اینڈ سرٹیفیکیشن سینٹر آف بیلاروس کے درمیان حلال تجارت میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
دوسرا ون ڈے زمبابوے کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔ زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے۔ زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اب میزبان ٹیم کی 23 رنز پر دو وکٹیں گرچکی ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے، ہمارے لئے ہر دن اور ہر سیریز نئی ہوتی ہے۔ بلاوائیو میں کھیلے جارہے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ابرار احمد اور طیب طاہر پہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی۔
چترال: برینس فٹبال ٹورنمنٹ اختتام پذیر
برینس چترال میں ہیڈکواٹر برینس فٹبال ٹورنمنٹ اپنے تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ایونٹ کے فائنل میں اچھے مقابلے کے بعد برینس یوتھ ایف سی نے مائوں ایف سی استان گول کو 1:0 سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ کے اختتامی تقریب میں سینیٹر محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی ٹیم کو بطورِ مہمان خصوصی بلایا گیا تھا۔محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ونر اپ،رنر اپ ٹیم اور انتظامیہ کو نقد کیش پرائز دیا گیا۔