Pakistan won the Blind T20 Cricket World Cup

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ جیت لیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ اپنے نام کرلیا۔ منگل کو کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو دس وکٹوں سے شکست دی، پاکستان کو بنگال ٹائیگرز نے 140رنزکاہدف دیا تھا۔ بنگلادیش بلائنڈ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے، بنگلادیش کے عارف حسین 54 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔ قومی بلائنڈ نے گیارھویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، پاکستان بلائنڈ کی جانب سے نثارعلی 72 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس کے علاوہ محمد صفدر نے آؤٹ ہوئے بغیر 47 رنز کی اننگزکھیلی۔ پاکستان بلائنڈ ٹیم کے بابرعلی نے دو جب کہ محمد سلمان اور مطیع اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Mardan: Launch of a special campaign to reduce traffic police rush

مردان: ٹریفک پولیس کا رش کم کرنےکیلئے خصوصی مہم کا آغاز

ٹریفک پولیس مردان کا چنگ چی رکشوں اور تیز رفتار گاڑیوں کی تعداد محدود کرنے اور رش کم کرنے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز۔ مردان میں بڑھتے ہوئے چنگ چی رکشوں اور تیز رفتار گاڑیوں کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے ٹریفک پولیس مردان نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک سعادت خان کی نگرانی میں انچارج ٹریفک وارڈن پولیس عمران خان نے شہر کے مخصوص روٹس کے لیے رنگین کارڈز اور بورڈز کا اجرا کیا۔ اس مہم کے تحت ڈرائیورز کو واضح ہدایات دی گئیں کہ وہ صرف اپنے جاری کردہ روٹس پر گاڑیاں چلائیں تاکہ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر اور رش کو کم کیا جا سکے۔ جلد ہی اس مہم کے مکمل ہونے کے بعد شہر کی تمام شاہراہوں پر چنگ چی رکشوں کی تعداد کو محدود کر دیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ٹریفک کے بہاؤ میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو سہولت فراہم ہوگی۔

benazir-income-support-program-card

بی آئی ایس پی کفالت: سہ ماہی ادائیگی میں اضافہ ہوا

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرمین روبینہ خالد نے بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت سہ ماہی ادائیگیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے، جس سے پسماندہ خاندانوں کو انتہائی ضروری مالی امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔ ادائیگی کی رقم میں 3,000 روپے کا اضافہ ہو جائے گا، جس سے کل رقم 13,500 روپے فی سہ ماہی ہو جائے گی، جو گزشتہ 10,500 روپے سے زیادہ تھی۔ 2008 میں شروع کیا گیا، BISP کفالت پروگرام پاکستان کی تاریخ میں کیش ٹرانسفر کا سب سے بڑا اقدام ہے۔ اس کا مقصد مختصر اور طویل مدتی دونوں اہداف کو ذہن میں رکھتے ہوئے کمزور گھرانوں کو مالی امداد فراہم کرنا ہے۔

مختصر مدت میں، اس اقدام کا مقصد پسماندہ گروہوں کو افراط زر، خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، اور سست اقتصادی ترقی کے منفی اثرات سے بچانا ہے۔ طویل مدتی، BISP کفالت پروگرام انتہائی غربت کے خاتمے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے لیے پاکستان کے وعدوں کے مطابق ہے۔ فی الحال، BISP کفالت پروگرام ملک بھر میں 9.3 ملین سے زائد خاندانوں کی مدد کر رہا ہے، اور حکومت کا مقصد اگ

"World AIDS Day" was celebrated at Khyber Pakhtunkhwa Hayatabad Medical Complex

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاؤ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔دنیا بھر میں ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز سے بچاؤ کا دن منایا جاتا ہے، ایڈز کا عالمی دن دنیا میں پہلی بار 1987ء میں منایا گیا، یہ دن منانے کا مقصد ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی اور لوگوں کو معلومات فراہم کرنا ہے۔ایڈز کے مرض کو دریافت ہوئے 25 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، دنیا بھرمیں اب تک کم از کم اڑھائی کروڑ سے زائد افراد اس مرض کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اس طرح یہ انسانی تاریخ کے مہلک ترین امراض میں شامل ہے۔ایڈز کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہو سکا لیکن مرض کی رفتار سست کرنے کی ادویات ضرور موجود ہیں، ان ادویات کے بر وقت اور درست استعمال سے مریض کو کئی سال زندہ رکھا جا سکتا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں میں کمی آ رہی ہے لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس میں ہولناک اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں ایڈز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ نشہ کرنے والے افراد کا سرنجوں کا غلط استعمال ہے۔محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔

Army Chief General Syed Asim Munir's visit to Narowal and Sialkot

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نارووال اور سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ ٹریننگ مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہیں مشق کے مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ ان مشقوں کا مقصد ابھرتے آپریشنل چینلجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں اور میدان جنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا تھا۔ آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی پرعزم حمایت کے ساتھ تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور قومی حمایت سے مادر وطن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کر سکتی ہیں۔ انہوں نے دن فوجیوں کے ساتھ میدان میں گزارا اور جوانوں کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مستقل تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ دشمن کی طرف سے کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ مشق میں آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن، اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس نے مربوط فائر اور مینیوور آپریشنز کیے۔ برقی جنگی صلاحیتوں اور معلوماتی آپریشنز کے مؤثر استعمال کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جو دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کئے گئے تھے۔ آرمی چیف کا کور کمانڈر گوجرانوالہ اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے استقبال کیا۔