ہنگو (رپورٹ) کرم فسادات کے باعث نقل مکانی کرنے والے متاثرین کے لئے پاک آرمی ٹل سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ڈاکٹروں نے سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کرکے فری ادویات دی گئیں کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر یوسفزئی نے میجر ازان کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا تفصیلات کے مطابق کرم فسادات کے باعث نقل مکانی کرنے والے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج تحصیل ٹل میں عارضی طور پر رہائش پذیر کرم متاثرین کے لئے پاک آرمی ٹل سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا منعقد کیا گیاہے میڈیکل کیمپ میں سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے مختلف امراض میں مبتلا بچوں بوڑھوں اور خواتین کا معائنہ کرکے مریضوں کومفت ادویات فراہم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس کرنل عالمگیر یوسفزئی نے میجر ازان کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سہولیات کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد کرم متاثرین کو صحت کے حوالے سے درپیش مسائل و مشکلات خاتمہ کرنا ہے اس موقع پر کرم متاثرین نے سہولیات اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک آرمی ٹل سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر سخت سردی ہے رات کے وقت نہ بجلی ہوتی ہے نہ پانی گرم کمبل اور ملبوسات کی کمی کے باعث ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے حکومت کرم متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں۔
زلمی ویمن لیگ بنوں، مردان اور پشاور ریجن کی کامیابی
زلمی ویمن لیگ میں متعددمیچزکافیصلہ،بنوں،مردان اور پشاور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ،پشاور زلمی،زلمی فانڈیشن اور ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا کے باہمی اشتراک سے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ ویمن لیگ میں گزشتہ روز تین میچز کھیلے گئے جس میں بنوں ریجن کی ٹیم نے ملاکنڈ کو،مردان نے ڈی آئی خان کو جبکہ پشاور نے بنوں کو شکست دے کر برتری حاصل کرلی میچز کے نتائج کے مطابق پہلا میچ بنوں اور ملاکنڈ کے مابین کھیلا گیا جس میں بنوں ریجن کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز بنائے جس میں ایمن 19 اور نسیمہ 13 رنز کیساتھ نمایاں بیٹر رہیے بنوں کی جانب سے حسنات نے دو جبکہ لائبہ اور صلو نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جواب میں ملاکنڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 76 رنز بنا سکی اور یوں دو رنز سے بنوں نے فتح حاصل کرلی بنوں کی جانب سے شاداب نے تین ،نسیمہ اور مقدس نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا،لیگ کا دوسرا میچ مردان ریجن اور ڈی آئی خان کے درمیان کھیلا گیا جس میں مردان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز بنائے جس میں طیبہ نے 36 اور سنبل 27 رنز پر ناٹ آٹ کی شاندار بیٹنگ شامل تھی ڈی آئی خان کی جانب سے عائشہ نے ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جواب میں ڈی آئی خان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 66 رنز بنا سکی اور یوں مردان ریجن نے 32 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اسی طرح تیسرے میچ میں پشاور ریجن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے جس میں تہذیب کی 72 رنز کی شاندار بیٹنگ شامل تھی جواب میں بنوں کی ٹیم 95 رنز بنا سکی اور اسی طرح پشاور نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کرلی ،واضح رہے زلمی ویمن لیگ میں خیبرپختونخوا کے چھ ریجنز اور پشاور کے دو ٹیموں سمیت ٹوٹل آٹھ ٹیمیں شرکت کررہی ہے جبکہ ٹیموں کے انتخاب کے لئے تمام ریجنز میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا لیگ کا فائنل کل بروز ہفتہ حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی وزیرستان : امن و امان کے قیام کیلئے برگیڈ کمانڈر کی زیر قیادت جرگہ
جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں مقامی برگیڈ کمانڈر کی زیر قیادت عمائدین علاقہ پر مشتمل جرگہ ہوا ۔جرگے میں علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے باہمی تعاون کے فروغ، سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور خوارج کے خاتمے کیلئے موثر تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔
مانسہرہ ’’اینٹی کرپشن ویک‘‘ کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس، ٹی ایم اے مانسہرہ، اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے اینٹی کرپشن ویک کے موقع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔سیمینار کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ، قمر ضیاء تھے۔ دونوں معزز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کرپشن کے نقصانات، اس کے معاشرتی اثرات، اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے کرپشن کو ایک مہلک معاشرتی بیماری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے کیلئے تمام طبقات کو مل کر کام کرنا ہوگا۔سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جو ٹی ایم اے ہال تک جاری رہی۔ واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور کرپشن کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا۔ واک کے دوران شرکائ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے مختلف نعرے درج تھے۔
تیسرا ٹی 20میچ. زمبابوے نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں 132رنز بنائے جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے مقررہ ہدف آخری اوور میں مکمل کر لیا. پاکستان کو سیریز میں دو ایک برتری کے باعث سریز اپنے نام کر لیا
بٹگرام میں ‘‘اینٹی کرپشن ڈے‘‘ کے موقع پر سیمینار اور واک کا انعقاد
بٹگرام صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان، کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہرعلی خان، کی زیر قیادت ضلع بٹگرام میں اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر “ہمارا ایمان، کرپشن فری پاکستان” کے عنوان سے سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم موقع پر منعقدہ سیمینار اور واک میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ضلعی محکموں کے افسران، انٹی کرپشن سٹاف، علاقہ معززین، علمائ کرام، ڈسٹرکٹ و تحصیل خطیب، طلبائ، اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران شرکائ نے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انسدادِ بدعنوانی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مقررین نے زور دیا کہ کرپشن کا خاتمہ ایک مضبوط اور شفاف معاشرے کی بنیاد ہے اور اس کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سیمینار کے بعد ایک خصوصی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکائ نے کرپشن کے خلاف پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں پالس کوہستان آگاہی مہم کا انعقاد
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈے اور ڈپٹی کمشنر کولئی پالس کوہستان اشتیاق احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پالس شکیل اکبر کی زیر نگرانی انسداد بدعنوانی کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک میں مختلف محکموں کے سربراہان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ کولئی پالس کوہستان کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے اور شعور اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں، مدارس، کالجوں اور سرکاری دفاتر میں مختلف سیمینارز منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد عوام کو بدعنوانی اور رشوت ستانی کے نقصانات سے آگاہ کرنا ہے۔حکومت خیبرپختونخوا کے اعلامیے کے مطابق 2 دسمبر سے 9 دسمبر 2024 تک ہفتہ برائے انسداد بدعنوانی منایا جا رہا ہے۔ اس دوران مختلف تقریبات، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ معاشرتی بیداری پیدا کی جا سکے اور بدعنوانی کے خلاف عوام کو ایک موثر پیغام دیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں اور بدعنوانی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خیبر پختونخوا جونیئر سکواش چیمپئن شپ پشاور میں شروع
خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کے پی جونیئر بوائز انڈر 9، 13، 15، اور گرلز انڈر 13 سکواش چیمپئن شپ گزشتہ روز قیوم سٹیڈیم پشاور میں قمر زمان سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گئی ‘پانچ روزہ ایونٹ میںپورے کے پی سے 128 سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی شرکت کررہے ہیں‘پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اور کے پی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داو ¿د خان افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ان کے ہمراہ لیجنڈ سابق ورلڈ چیمپئن قمر زمان، اے آئی پی ایس کے سیکرٹری جنرلامجد عزیز ملک، سکواش لیجنڈ محب اللہ خان، سینئر کوچ اور چیف آرگنائزر منور زمان‘سینئر کوچ، طاہر اقبال، امجد خان اور فنانس سیکرٹری وزیر محمدشامل ہیں۔صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داو ¿د خان نے کہا کہ ایج گروپ کے کھلاڑیوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں یہی کھلاڑی مستقبل میں پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
قومی ہینڈ بال چیمپئن شپ ‘پشاور میں ٹرائلز ‘17 رکنی ٹیم کا انتخاب
32 ویں نیشنل ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کی ہینڈ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز پشاور یونیورسٹی ہاسٹل ٹو گرا?نڈ میں منعقد ہوا جس کی نگرانی صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر و ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم نے کی‘ قومی چیمپئن شپ بائیس سے چوبیس دسمبر تک بہاولپور می منعقد ہورہی ہے جس میں صوبوں سمیت مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ہینڈ بال کے پشاور میں ہونیوالے ٹرائلز کی سلیکشن کمیٹی میں صوبائی ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحرکرم کنوینئر‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نورزادہ‘نائب صدر ارشد حسین‘ جائنٹ سیکرٹری صفدر خان اور فنانس سیکرٹری سجاد احمد شامل تھے ‘ٹرائلز میںبہترین کارکردگی دکھانے والے 17 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا منتخب ہونیوالے کھلاڑیوں میں مردان کے غوث علی شاہ‘ محمد طلحہ‘ خیبر کے شکیل احمد‘ نوشہرہ کے علی حسن‘ دیر لوئر کے ایاز خان‘ مردان کے نعمان خان‘ نوشہرہ کے ایم سلیم‘ مردان کے وصال احمد‘ دیر لوئر کے انور زیب‘ باجوڑ کے راحت اللہ‘ نوشہرہ کے ایم حسنین‘حسن زیب‘ سوات کے ایس سرور شاہ ‘نوشہرہ کے احمد حسین ‘مردان کے فیصل شاہ‘ دانیال ایوب اور دیر لوئرکے عزیز اللہ شامل ہیں۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح کھلاڑیو ں کاپشاورپہنچنے پرپرتباک استقبال
پاکستان میں منعقد ہونے والے چوتھے بلائنڈٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فاتح صوبہ پختونخواکے کھلاریو ں کاپشاورپہنچنے پرپرتباک استقبال۔کھلاڑیوں پرگل پاشی کی گئی اورا ن کوہارپہناکر ڈھول کی تاپ پرگورنمنٹ سکول آف دی بلائنڈ پشاورلایاگیا جہاں سکو ل کے بچوں ،اساتزہ اورکھلاڑیوں کے عزیز رشتہ داروں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوںنے کھلاڑیوں کوا ن کی شاندارکارکردگی اورفاتح پرمبارک باد دی اوران کوہارپہنائے۔پشاوربلائنڈکرکٹ کلب کے صدرحبیب اللہ خٹک سیکرٹیری محمدرضوان کے فاتح ´ٹیم کے کھلاڑیوں محمدآصف۔محمدہارون اورکوچ مسعود جا ن کے اعزاز میں خصوصی ستقبالیہ دیا۔اس موقع پرمیڈی اسے بات چیت کرتے ہوئےں محمدآصف۔محمدہارون اورکوچ مسعود جا ن نے کہاکہ ان کوبے انتہاخوشی ہے کہ ہماری ٹیم پورے ایونٹ میں شاندارکارکردگی دکھائی اورناقابل شکست رہی ہم نے فائنل میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہراکر پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتاہم دوبار رنز اپ جبکہ ایک بارہم کوبھار ت کے ویزے نہیں ملے تھے۔اس کے علاوہ ہم دوبار عالمی بلائن ´ڈ ورلڈکپ کے فاتح بھی رہے ہیں۔انہوںنے بتایاکہ صوبائی محکمہ کھیل ہمارے ساتھ بالکل تعاون نہین کررہاہے جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیون کولاتعداد مسائل کاسامنا ہے۔