shaheed-constable-ishtiaq-ahmed-was-laid-to-rest-with-full-honours

شہید کانسٹیبل اشتیاق احمد سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

صوابی۔ شہید پولیس کانسٹیبل اشتیاق احمد کی نماز جنازہ آج بوقت 2:00 بجے دوپہر اپنی آبائی گاوں پرمولی میں ادا کی گئی۔ شہید کانسٹیبل اشتیاق احمد کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا۔ پولیس آفسران نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ میں ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی، پی ٹی ایس ڈائریکٹر صوابی ایس پی ظریف خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر نورالامین خان، ڈی ایس پی سرکل رزڑ محمد فیاض خان اور دیگر کے افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے بھی شرکت کی۔ شہید کنسٹبل اشتیاق احمد نے ایک بیٹا حمدان بعمر 1 سال اور ایک بیٹی ائماء بمعر 3/4 سال اور بیوی سوگوار چھوڑے۔ شہید کنسٹبل اشتیاق احمد کی ڈیوٹی واپڈہ حکام شیوہ آڈہ کے ساتھ تھے۔ کل رات نماز عشاء کے بعد اپنے گھر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں /ملزمان کے فائرنگ سے شہید ہوا۔ ڈی پی او صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ہدایات پر ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی کے سربراہی میں تشکیل شدہ تفتیشی پولیس ٹیم اس واردات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہیں۔

The funeral prayer of the martyred policeman was performed with full official honors at Police Line Kirk

کرک: شرپسندوں کا پولیو ٹیم پر حملہ، ہیڈ کانسٹیبل عرفان شہید

شہید پولیس اہلکار کا نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں پورے سرکاری اعزاز کے ادا کی گئی۔ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقہ روانہ۔ ڈویژنل پولیس افسران سمیت ضلعی افسران اور مشران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے تھانہ ٹیری کے حدود شکر خیل میں پولیو ٹیم پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی جس سے پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل عرفان شہید ہوا اور ایک پولیو ورکر زخمی ہوا۔ شہید پولیس اہلکار عرفان کا نماز جنازہ پولیس لائن کرک میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ شہید کے نماز جنازہ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان، کمشنر کوہاٹ ڈویژن معتصم باللہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل، ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان، ایس پی انوسٹی گیشن محمد اشفاق خان، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی امتیاز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر فضل اکبر خان، ڈی ایس پی تحت نصرتی یوسف جان سمیت تاجر برادری اور مشران و معززین نے شرکت کی۔ پولیس لائن کرک میں شہید کا نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقہ گرگری روانہ کر دیا گیا۔ جبکہ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل اور دیگر افسران نے شہید کے ورثا کے ساتھ ملاقات کرکے ہمدردی کا اظہار کیا اور شہید کے مجرموں کو جلد سے جلد کیفر کردار تک پہنچانے کے عزم کو دہرایا۔martyred policeman

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ، خیبرپختونخوا کی فتوحات کا سلسلہ جاری

قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2024 میں خیبرپختونخوا کی فتوحات کا سلسلہ جاری مجموعی طور پر 5 گولڈ،8سلور اور 6 براونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ سکواش،اتھلٹکس کے مختلف ایونٹس میں فائنل ،والی بال اور فٹبال میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،جناح سپوٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری قائد اعظم گیمز کے مختلف مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی میڈلز کے حصول کے لئے تگ و دو جاری گزشتہ روز کھیلے گئے کراٹے کے ایونٹ میں ایک گولڈ 4سلور میڈلز اپنے نام کئے،جوڈو کے خواتین کے مقابلوں میں ایک گولڈ ایک سلور اور ایک براونز میڈل جبکہ مردوں میں ایک سونے کا ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا اسی طرح مردوں کے اتھلیٹکس ڈسکس تھرو کے ایونٹ میں ایک گولڈ میڈل،لانگ جمپ میں ایک گولڈ ایک سلور میڈل جبکہ ہائی جمپ میں ایک براونز میڈل حاصل کرلی،خواتین کے اتھلیٹکس میں ڈسکس تھرو میں ایک سلور ایک براونز جبکہ ریلءاور لانگ چمپ میں ایک ایک براونز میڈل اپنے نام کرلی تاہم سو دو سو اور چار سو میٹر ریس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،اسی طرح سکواش اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹس میں خیبرپختونخوا کے مردوں اور خواتین نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی جبکہ مردوں کے والی بال اور فٹبال کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تاہم قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں 19 دسمبر تک مختلف مقابلوں میں میڈلز کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی جاری رہے گی۔
نیشنل ویمنز لیکروس چیمپئن شپ

دوسری نیشنل ویمنز لیکروس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے جیت لی

دوسری نیشنل ویمن لیکروس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا نے جیت لی فائنل میںگلگت بلتستان کو 3-2 سے شکست ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 9 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ مہمان خصوصی سیکرٹری حطار انڈسٹریل اسٹیٹ، سفیر احمد اور صدر ایبٹ آباد چیمبر آف کامرس حاجی مقبول خان نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ دوسری نیشنل ویمن لیکروس چیمپئن شپ میں دومختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوئے سکسز لیکروس کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا نے پہلی ، گلگت بلتستان نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مین فیلڈلیکروس مقابلوں میں پنجاب نے سندھ کو تین ایک سے شکست دیکر پہلی پوزیشن حاصل کی خیبرپختونخوا تیسرے نمبر پر رہی ، ایونٹ میں 9 ٹیموںکے 120 خواتین کھلاڑیوں اور 30 آفیشلز نے شرکت کی، جو پاکستان میں اس کھیل کی تیز رفتار ترقی کا مظہر ہے۔اس موقع پر پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری انجینئر طیفور زرین نے نے خواتین کو بااختیار بنانے اور کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لیکروس تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور پی ایل ایف نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 150 سے زائد سرگرمیاں منعقد کی ہیں۔ “خواتین کی کھیلوں میں شمولیت نہ صرف ان کو بااختیار بناتی ہے بلکہ ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک معیار قائم کرتی ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر احمد نے اپنے خطاب میں کھلاڑیوں اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا، “لیکروس عزم اور اتحاد کا کھیل ہے۔ ایسے اقدامات کی حمایت یہ یقینی بناتی ہے کہ پاکستان کی خواتین کو کھیلوں میں مساوی مواقع ملیں۔” حاجی مقبول خان نے بھی پی ایل ایف کی کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کی تعریف کی۔

Pakistan Navy Chief Admiral Naveed Ashraf's visit to Bahrain

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ بحرین

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا بحرین کا دورہ اور اعلٰی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف کی مملکت بحرین کے ولی عہد، وزیراعظم اور ڈپٹی سپریم کمانڈر بحرین ڈیفینس فورسز؛ سلطان بن حماد الخلیفہ، سے الگ ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعلقات پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ مزید برآں؛ کمانڈر بحرین ڈیفنس فورسز؛ فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ، کمانڈر بحرین نیشنل گارڑ؛ جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان اور کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم البن علی سے بھی تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے سیکورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے رائل بحرین ڈیفینس فورس کے جنگی جہاز منامہ اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا بھی دورہ کیا اور افسران کو خطے کی سیکورٹی صورتحال پر لیکچر دیا۔ نیول چیف کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دے گا۔

سول نافرمانی

کچھ سیاسی عناصرآجکل شدومدکیساتھ سول نافرمانی تحریک کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس سے قبل 24نومبرکوفائنل کال قراردیاگیا تھا مگر اسکی ناکامی پرآخری کارڈہاتھ میں ہونے کے دعوے سے نتیجہ اخذکیاگیاکہ شائد جیل میں بھوک ہڑتال کاحربہ آزمایاجائیگا ۔مگربلی تھیلے سے باہر آنے پرمعلوم ہواکہ وہ سول نافرمانی تحریک کاعندیہ دے رہے تھے۔سول نافرمانی کے بارے میں خیال کیاجارہاہے کہ عوام سے سرکاری واجبات ادانہ کرنیکی اپیل کی جائے گی بلکہ حکم جاری کیاجائیگاکہ لوگ بجلی ،گیس،پانی اورٹیلیفون کے بلزادانہ کریں ،جی ٹی روڈز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس کی ادائیگی سے انکارکردیں ، بیرون ملک مقیم پاکستانی رقوم بھیجنے کیلئے جائزاوردرست کی بجائے غیرقانونی طریقے اپنائیں اور بنک کی جگہ ہنڈی کے ذریعے رقوم بھیجیں ، اس کے دائرے میں دیگرٹیکسزکوبھی شامل کیاجاسکتاہے ۔ اگرواقعی سول نا فرمانی پرعمل درآمدکیا گیا تو حکومتی محصولا ت میں واضح کمی ہوجائیگی اورملکی نظام ٹھپ ہو جائیگا ۔بانی پی ٹی آئی اورانکے ہمنوااکثروبیشتر نا قا بل عمل اورملکی تباہی کے منصوبے پیش کرتے رہتے ہیں آئی ایم ایف کوبھیجاگیاخط جسکی بدترین مثال ہے ۔سول نافرمانی کی اپیل پراگر لوگ بجلی اورگیس کے بلز ادا کرنا بندکردیں توکیاوہ ان سہولیا ت سے مستفیدہوسکیں گے؟

بلزادا نہ کرنیکی صورت میں بجلی اورگیس کی سہولیات چھن جائینگی ، معمولا ت اور کاروبارِزندگی ٹھپ ہوجائینگے اور خاکم بدہن ملک صومالیہ بن جائیگا۔اس سیاسی جماعت کی تمام ترمنصوبہ بندی کا محور ملک کو صومالیہ کے درجے پرفائزکرانا ہے ۔25 کروڑ آبادی والے ملک میں اگرعوام سرکاری محصولات اداکرنے سے انکارکردیں تو اس ملک کی تباہی میں کونسی کسرباقی رہ جائیگی؟۔اس سیاسی جماعت کے پاس دوران اقتداراوراب اپوزیشن میں عوامی فلاح وبہبودکاکوئی منصوبہ تھااورنہ ہے ۔ اقتدارمیں24ارب زرمبادلہ کے ذخائرملے جنہیں چھ ارب ڈالرز تک گرایاگیا،پچپن ہزارپوائنٹس کے سٹاک ایکس چینج کوبتیس ہزارپر لایا گیا، سنگل ڈیجیٹس کی مہنگائی کو چار گنابڑھادگیا، معیشت کی بلندترین شرح نموکومنفی کردیاگیا،مانگے تانگے کے اقتصادی ماہرین سے ٹھیکے کے اندازمیں ملک چلانے کی بھونڈی کوشش ہوئی، آدھی کابینہ امریکہ اور یورپ سے درآمدکی گئی جس کے ارکان ملک کولوٹ کھسوٹ کرآج بیرون ملک سے پاکستانیوں کوسول نافرمانی کی تر غیب دے رہے ہیں ۔ پاکستانی قوم کی عقل اتنی گئی گزری بھی نہیں کہ وہ انکے کہنے پرملک دشمنی کرینگے۔

اوور سیز پاکستانی رقوم نہ بھیج کر یاپھر ہنڈی کااستعمال کرکے کیوں غیرقانونی امرسرانجام دینگے ؟سول نافرمانی کی بونگی سے قبل فوجی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکا ٹ کاایک بھونڈاشوشہ چھوڑاگیا جس کے بعدفوجی فرٹیلائیزر،سیمنٹ اوربناسپتی گھی کی سیل میں ریکارڈ اضافہ نوٹ کیاگیا۔ جس سے واضح ہواکہ عوام کی اکثریت ان الٹے سیدھے حرکات کی حامی نہیں اورانہیں بخوبی معلوم ہے کہ اس سیاسی جماعت اور نام نہاد راہنماؤں کے پاس عوامی فلاح وبہبودکاکوئی قابل عمل منصوبہ یااس بارے میں کوئی سوچ موجود نہیں ۔ انقلاب کی داعی جماعت کے پاس منصوبہ ہوناچاہئے کہ وہ اقتدارمیں آکریوٹیلٹی بلزمیں کمی ، بجلی اورگیس کی قلت کیسے دورکی جائیگی ، عوام کومہنگائی سے چھٹکارا کیونکردلایاجائیگا،انکی زندگی میں آسانی کیسے لائی جائیگی اورنظام انصاف کوکن اقدامات سے درست کیا جائیگا؟

ملکی اورقومی سلگتے ہوئے مسائل کا حل اورعوام کوریلیف کے کسی منصوبے کی بجائے سیاسی مقاصدکی حصول کیلئے غیر سیاسی ،غیرجمہوری اور غیرمہذب انداز اختیارکیاجارہا ہے۔ سول نافرمانی جیسی بونگیاں کھسیانی بلی کھمبانوچے کے مترادف ہے ۔بیرون ملک مقیم پاکستانی وہاں اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں انہیں ناجائزذرائع سے رقوم بھیجنے پرمجبورکیاجائیگاتووہ یقیناًاس ملک کے قانون کی خلاف ورزی کاارتکاب کرینگے اسی طرح ہنڈی کاکاروبار پاکستان میں بھی غیرقانونی ہے۔ یعنی سیاسی جماعت کے لبادے میں یہ پریشر گروپ اب عوام کوریاست کے خلاف اکسانے پرتلاہواہے یاعوام اورریاست کولڑانے پرکمربستہ ہوچکاہے ۔نہ ہی یہ دورِ اقتدار میں ملک وقوم کی کوئی خدمت انجام دے سکے اور نہ ہی اپوزیشن میں سلگتے ہوئے مسائل کیلئے کوئی کرداراداکرنے پرآمادہ دکھائی دے رہے ہیں ۔یہ طرزسیاست ملک کیلئے تباہ کن ہے سول نافرمانی کی تحریکیں ملک دشمنی کے مترادف ہیں۔

سوشل میڈیاپرجھوٹ پھیلاکرعوام سے ووٹ توبٹورے گئے مگرانہیں ملک دشمنی پرآمادہ کرنا ممکن نہیں ملکی عوام کی غالب اکثریت اب سمجھ چکی ہے کہ یہ ٹولہ ملک کونقصان سے دوچار کرنے کے درپے ہے پرتشدداحتجاجوں ،توڑپھوڑ اور ملکی تنصیبات کونقصان پہنچانے والوں کو تحریکوں اوردھمکیوں سے رہائی دلاناممکن نہیں ۔ سول نافرمانی کی گیدڑبھبکیاں ہوں یاپرتشدداحتجاج کی دھمکیاں ان سب کامقصد مکروہ سیاسی عزائم کی تکمیل ہے جن کی ناکامی نوشتہء دیوارہے۔ اس ملک کاکوئی بھی ذی شعور شخص سول نافرمانی کی تحریکوں کاحصہ بنناگوارانہیں کریگاجس کے نتیجے میں پریشرگروپ ٹولے کی فرسٹریشن بڑھے گی اوراس سے مزیدالٹے سیدھے اقداما ت بعیدازقیاس نہیں۔ مگر یہ ٹولہ کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔الحمداللہ ملکی معیشت مستحکم ہورہی ہے، سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے، مہنگائی انڈیکس میں کمی آرہی ہے، شرح سودمیں قابل ذکرحدتک کمی واقع ہو چکی ہے، بین الاقوامی مالیاتی اور مانیٹر نگ ادارے اعتماد کا اظہارکررہے ہیں اورمثبت رپورٹس دے رہے ہیں جس سے واضح ہورہاہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے۔

اس بہتری کوسبوتاژکرنے والے، سول نافرمانی کی دھمکیاں دینے والے ناخلف اور نافرمان ہیں اور نافرمانوں کے ہاتھ ہمیشہ ندامت ہی آتی ہے ۔ ان عناصرکو اپنی طرزِسیاست پرنظرثانی کرکے تخریبی کی بجائے تعمیری سوچ اپنانی ہوگی ۔ گھمبیربین الاقوامی حالا ت کاتقاضاہے کہ سیاسی قو تیں بداخلاقی،نفرت وتفریق اورسول نافرمانی کے برعکس دانش وتدبر ، برداشت ، روا داری ، ایمانداری ،لگن اور حب الوطنی کا مظاہرہ کریں۔

وصال محمد خان

Torghar: Five-day anti-polio campaign started

تورغر: پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

تورغر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع۔  پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے سخت ترین انتظامات، پرامن انعقاد کےلئیے پولیو ٹیموں کے ساتھ 379 پولیس افسران ونوجوانان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ پولیو ٹیموں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں. پولیو ڈیوٹی پر جانے سے قبل ڈی پی او تورغر کی ہدایات پر تمام تھانوں اور سرکلز میں ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے نفری کو بریفنگ دی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع تورغر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کے لئےپولیس کی بھاری نفری تعینات، انسدادپولیو مہم کے دوران ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ ڈی پی او تورغر نے، ایس ڈی پی اوز اور تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران بذات خود پولیو ٹیموں کے نگرانی کریں، پولیو ٹیموں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ پولیس آفسران ونوجوانان اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں
Chitral: Kailash tribe's religious festival (Chowmos) continues in Kailash valley

چترال: کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار (چاؤموس) کیلاش وادی میں جاری

تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں منایا جا رہا ہے۔ مذہبی تہوار میں مختلف رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ جاری۔فیسٹیول میں شارا بیرایک کی رسم ادا کی گئی۔ گندم سے بکری، مارخور، دنبے اور مختلف جانوروں کے مجسمے تیار کئے گئے۔ٹورازم پولیس کے جوان فیسٹیول کے دوران سیاحوں کو ہرقسم سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ٹورازم پولیس لواری ٹنل اور کیلاش کو جانے والے راستوں پر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔سیاح جانے سے قبل ٹورازم ہیلپ لائن 1422 سے ہرقسم کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں،

ڈی جی ٹورازم اتھارٹی تاشفین حیدر کا کہنا تھا کہ یہ تہوار موسم سرما کیلئے خوشی اور امن کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔کیلاش قبیلے کے تاریخی اور ثقافتی چاؤموس تہوار میں بون فائر کا تہوار بھی منایا گیا۔فیسٹیول میں بچے اور بچیاں اپنے چھوٹی چھوٹی پتیاں اٹھائے گانا گاتے اور مختلف رسمیں ادا کیں۔چاؤموس فیسٹیول میں شیشائو، منڈاہیک اور شارا بیرایک سمیت مختلف رسومات ادا کی گئیں۔آپس میں پیار و محبت بانٹنے، امن کا پیغام دینے اور اتحاد کیلئے پھل، سبزیاں اور خشک میوجات تقسیم کئے گئے۔

Haripur: Prayer ceremony for Martyrs APS at Government High School Laban Bandi

ہری پور : شہدا اے پی ایس کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول لبان بانڈی میں دعائیہ تقریب

شفیق الرحمن صاحب سینئر اے ٹی نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اور اس دلخراش واقعہ کو ملکی تاریخ کا نہایت اندوہناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول کا یہ سانحہ ناقابل فراموش ہے جس نے ہر ایک آنکھ کو اشکبار کیا، اس اندوہناک سانحے نے ملک میں دیر پا امن کی بنیاد رکھی۔ آج کا دن ہمیں اس المیہ کی یاد دلاتا ہے جب انسانیت کے دشمنوں نے ننھے اور معصوم طالب علموں کو بے دردی سے قتل کیا۔ شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کیا۔
Prayer events held in schools on the occasion of the 10th anniversary of the APS tragedy

پشاور شہدا اے پی ایس کے موقع پرگورنمنٹ اسکولوں میں فاتحہ قرآن کا اہتمام

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی دسویں برسی کے موقع پر وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر کے اسکولوں میں دعائیہ تقریبات کا انعقادکیا گیا۔ ان تقریبات میں طلبہ، اساتذہ، انتظامی افسران اور والدین نے بھرپور شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ دعائیہ اجتماعات میں قرآن خوانی کی گئی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مختلف اسکولوں میں تقاریر اور امن کے پیغام پر مبنی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔

وزیر تعلیم خیبر پختونخوا نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش واقعہ ہے، جس نے پوری قوم کو دکھ اور غم میں مبتلا کر دیا تھا لیکن اس سانحے نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا حوصلہ بھی دیا۔ سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ ان تقریبات کا مقصد نئی نسل کو ان قربانیوں سے آگاہ کرنا اور انہیں دہشت گردی کے خلاف مضبوط ارادے کا پیغام دینا ہے۔ حکومت خیبر پختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے مشن کو جاری رکھنے کے لیے تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔