4398 pilgrims reached the Holy Hijaz through Hajj Operation PI

حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان

منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگا۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ منگل 17 دسمبر کو بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہو گا۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں “پہلے آئیے پہلے پائیے” کے اصول پر کامیاب تصور کی جائیں گی۔ وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع کروانے کا عندیہ بھی دے دیا۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ نئے اعلانات کے لئے موبائل ایپ “پاک حج” اپنے اسمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں تاکہ انہیں فوری رہنمائی اور آگاہی میسر آسکے۔ دوسری جانب نامزد بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام موصول درخواستوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کی 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کر دیں بصورت دیگر وزارت نامکمل درخواستوں کی ذمہ دار نہیں ہو گی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کے بعد دستیاب خالی نشستوں پر محدود دنوں کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ٹورنامنٹ فائنل میچ

کے پی کرکٹ چیمپئن شپ، خیبر گرین نے جیت لی

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں 4 دسمبر سے جاری خیبر پختونخواہ ٹی-20 ٹورنامنٹ فائنل میچ اج باجوڑ گلونہ اور خیبر گرین کے مابین کھیلا گیا جو سخت مقابلہ کرتے ہوئے خیبر گرین دو رنز سے فائنل میچ جیت لیا۔ پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ خیبرپختونخواہ ٹی-20 کرکٹ ٹورنمنٹ میں تمام قبائلی اضلاع اور ایف آر علاقہ جات سے کل سولہ ٹیموں نے بھر پور حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلوں میں شمالی وزیرستان گرین کو باجوڑ گلونہ نے اور ایف آر بنوں کو خیبر گرین نے شکست دی۔ فائنل میچ اج باجوڑ گلونہ اور خیبر گرین کے مابین یونس خان سپورٹس کمپلیکس میرانشاہ میں کھیلا گیا جو خیبر گرین نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے دو رنز سے جیت لیا۔ خیبرپختونخواہ ٹی-20 کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل میچ کرکٹ شائقین کے لیے ٹکٹوں پر لکی ڈرا دی گئی جس میں شاندار انعامات دیئے گئی ایک عدد ل موٹر سائیکل، پانچ موبائل فونز اور پانچ جوسر مشینیں۔ لکی ڈرا میں جن خوش نصیبوں کے ٹکٹ سیریل نمبر نکل آئے موقع پر انعامات دئیے گئے۔ فائنل میچ کے دیکھنے کے لیے قبائلی اضلاع اور ایف آر علاقہ جات کے دور دراز علاقوں سے کرکٹ شائقین یونس خان سپورٹس کمپلیکس میرانشاہ آئے ہوئے تھے جس میں قبائلی مشران، سول او فوجی اعلی حکام، نوجوانوں اور بچوں شامل تھے۔ کرکٹ شائقین نے پاک آرمی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت رجحان کی جانب راغب کرتی ہے جس سے علاقے میں امن ترقی او خوشالی اتی ہم پاک آرمی بھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں کے لئے اس طرح کے ایونٹ زیادہ کریں تاکہ ہمارے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کی ٹیلنٹ سامنے آ سکیں پاکستان کا نام دنیا میں روشن کرنے میں اپنے حصے کا کردار ادا کر سکیں۔

Anti-polio campaign continues in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم جاری

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے، حکومت نے مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ رواں سال صوبے میں پولیو کے 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے 9، ٹانک سے 3، لکی مروت اور کوہاٹ سے 2، 2 کیسز جبکہ ضلع مہمند اور نوشہرہ سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران صوبہ بھر میں 60 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور میں 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تاہم کرم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم نہیں چلائی جائے گی۔ چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے مطابق پولیو مہم کیلئے 42 ہزار ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے 54 ہزار پولیس اہلکار تعنیات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں حالیہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو مہم ملتوی کی گئی ہے۔

State bank

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی

مرکزی بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا، اس سلسلے میں سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی ہے، جس کے نتیجے میں شرح سود 15 فیصد سے کم ہوکر 13 فیصد ہوچکی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گزشتہ ماہ سٹیٹ بینک نے شرح سود 250 بیسس پوائنٹس کم کی تھی جس کے بعد وہ 15 فیصد پر آگئی تھی، زری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں بنیادی پالیسی ریٹ 250 بیسس پوائنٹس کم کرکے 15 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی نے نوٹ کیا تھا کہ مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے نیچے آئی اور اکتوبر میں اپنے درمیانی مدت کے ہدف کی حد کے قریب پہنچ گئی، غذائی مہنگائی میں تیز رفتار تنزلی، عالمی سطح پر تیل کی موافق قیمتیں، متوقع گیس ٹیرف اور پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی ایڈجسٹ نہیں کی گئیں جس کے نتیجے میں مہنگائی کم ہوئی۔

A pre-spring daisy display at Peshawar University

جامعہ پشاور میں موسم بہار سے قبل گل داؤدی کی نمائش

جامعہ پشاور میں ہر سال کی طرح امسال بھی گل داؤدی اور پھولوں کی نمائش نے منفرد اور انوکھے انداز سے انتظامی بلاک میں میلہ کی کیفیت پیدا کردی جس سے چار دہائیوں کے بعد جامعہ پشاور کے انتظامی بلاک کو چار چاند لگا دیئے۔ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی نے کیا۔ جس کے بعد انہوں نے فردا فردا پھولوں اور سجاوٹ کے اٹے اسٹال کی خوب پذیرائی کی اس موقع انھوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم قاضی کی جمالیاتی ذوق اور پارکنگ شیڈ کی سابقہ جگہ پر منتقلی کو خوب سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ نمائش کو طلباء و طالبات کے جمالیاتی زوق کی تسکین و اضافہ کا باعث بنیں گے ۔ اس موقع پر وہ شعبہ آرٹ و ڈیزائن اور ذووالوجیکل کے طلباء و طالبات کے پیشہ ورانہ ڈیزائن وآرائش سے بہت متاثر ہوئے اور امید ظاہر کی وہ اپنے پیشہ ورانہ زندگی میں بھی اطراف میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے جو قوم کا حقیقی سرمایہ ہے۔ اس موقع پر انھوں نے صحافیوں سے پریس ٹاک کے دوران جامعہ پشاور کی متواتر صحت مندانہ سرگرمیوں کو خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی جامعہ پشاور مسلسل اصلاحات کے عمل سے اپنے بہتر مستقبل کی طرف گامزن رہے گا۔

summer vacations extended

خیبر پختونخوا میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری

خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے تعلیمی سال 2024-2025 کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ گرمیوں کے زون / میدانی علاقے: موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2024 سے 31 دسمبر 2024 تک ہوں گی۔ سردیوں کے زون / پہاڑی اور برفانی علاقے: موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر 2024 سے 28 فروری 2025 تک ہوں گی۔