کاکا زئی سپریم کونسل ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ

پشاور نے بلائینڈ کرکٹ ٹورنمنٹ جیت لیا

پشاور نے اٹک کلب کو شکست دیکر بلائینڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔ مہمان خصوصی منسٹر فار لیبر فضل شکور خان اور اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شہباز خٹک ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کاشف خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مشعل ملک ، بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدرحبیب اﷲ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرارشاد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں. ڈپٹی کمشنر چارسدہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس چارسدہ کے زیراہتمام عبدالولی خان خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں منعقدہ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پشاور نے اٹک کو 41 رنز سے شکست دی۔

اس ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے والی تیسری ٹیم چارسدہ کی تھی۔پشاورنے پہلے بیٹنگ کی اور 154رنز بنائے محسن خان نے 65رنز کی بہترین اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے شامل تھے۔ان کے علاوہ حبیب اللہ نے بیس,ہارون نے سولہ اور خالد خان نے پندرہ رنز سکور کیے اٹک کی جانب سے راحیل شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں اٹک کی ٹیم 113رنز بناسکی جس میں راحیل شہزاد نے 30 اور ظہیر احمد نے 23 رنز بنایے۔

پشاور کی جانب سے جنید خان نے دو اور ہارون نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی منسٹر لیبر فضل شکور خان اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ قیصر خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر فضل شکور خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرچارسدہ مشعل ملک کی تعریف کرتے ہویے کہا کہ ایسی سرگرمیاں منقعد کرانے سے بصارت سے محروم بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور ان مقابلوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے قیصر خان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انکی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ پایہ تکمیل تک پہنچا۔اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی اس قسم کے ایونٹ منقعد ہونگے۔یہ مقابلے دو دن جاری رہے۔

موٹروے M1 پشاور سے صوابی شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی

موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پشاور سے صوابی جانے والی موٹروے M1 پر شدید دھند نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا ہے، جس کے نتیجے میں سڑک پر سفر کرنے کے لیے ہر قسم کی ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متعلقہ ٹریفک کی ہدایات پر دھیان دیں۔