قائد اعظم کے یوم ولادت پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قائد اعظم کی قیادت، بصیرت اور اصول پسندی سے برصغیر کے مسلمانوں کی آزادی ملی۔ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت سے علیحدہ مسلمان مملکت،پاکستان کے قیام کا خواب حقیقت میں بدلا۔
قائد اعظم کی شخصیت اعلیٰ اخلاقی اقدار، قانون کی پاسداری، اور جمہوری اصولوں کی علمبردار تھی۔ قائد اعظم کے اصول (اتحاد، ایمان، اور تنظیم ) ہماری قومی ترقی اور استحکام کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ قائد اعظم کی بے لوث قربانیوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں ہم آج آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں۔
الحمد اللہ قائد اعظم کا پاکستان آج ایک ناقابل تسخیر اسلامی واحد ایٹمی طاقت بن چکا ہے، ہم قائداعظم کے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ دعا گو ہوں کہ خدا ہمیں قائد اعظم کے اصولوں پر عمل کرنے اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔