Justice will continue until May 9 original characters are brought to justice: DG ISPR

9 مئی کے اصل کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک انصاف کا سلسلہ جاری رہیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا 5 سال کے مقابلے میں اس سال سب سے زیادہ دہشتگرد مارے گئے، افواج پاکستان نے دہشتگردی کے کئی منصوبوں کو کامیابی سے ناکام بنایا، افواج پاکستان نے آپریشنز میں دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سال 2024 میں دہشتگردوں کے کئی بڑے ناموں سمیت 925 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا گیا اور آپریشنز میں 73 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو مارا گیا۔

ان کا کہنا تھا 2 خود کش بمباروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ 14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈالے، 383 افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کیں، پاکستان کی تمام تر کوشش کے باوجود افغان سرزمین سے دہشتگرد پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں، دہشتگردی کے تانے بانے افغانستان تک جاتے ہیں، دہشتگردروں کے نیٹ ورکس کو ختم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا پاک فوج بھارت کے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم رکھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم و ستم دنیا کے سامنے ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت دیگر ممالک میں سکھوں کے قتل میں بھی ملوث ہے، بھارت میں سازش کے تحت اقلیتوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ہمارا اصولی مؤقف ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کی قانونی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے ناسور کے خلاف پوری قوم نے اداروں کے ساتھ ملکر لڑنا ہے کیونکہ محفوظ پاکستان ہی مضبوط پاکستان ہے، پاکستان میں دہشتگردی، بھتہ خوری اور اسمگلنگ کا اربوں روپے کا اسپیکٹرم موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اس وقت ختم ہو گی جب انصاف، تعلیم، صحت اور گڈ گورننس ہو گی، دہشتگردی اس وقت ختم ہو گی جب دہشتگردی اور جرائم کا گٹھ جوڑ ختم ہوگا، پاکستان میں اربوں روپے کا غیر قانونی اسپیکٹرم ہے جس کا فیک نیوز بھی حصہ ہے، یہ فیک نیوز اسپیکٹرم کو توڑنے کی راہ میں روڑے اٹکاتی ہے، اشرافیہ بھی غیر قانونی اسپیکٹرم کے ساتھ کھڑی ہے جبکہ  سیکورٹی ادارے اس غیر قانونی اسپیکٹرم کے خلاف کھڑے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا  8 لاکھ سے زائد غیرقانونی مقیم افغانوں کو واپس بھجوایا جا چکا ہے، ملک کے ڈیجیٹل سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، احساس محرومی کا جھوٹا، مصنوعی بیانیہ بنایاجاتا ہے، بلوچستان میں احساس محرومی کے جھوٹے بیانے کا پردہ چاک ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا دو سال سے افغان عبوری حکومت کے ساتھ بات چیت اور رابطہ جاری ہے ، ہم ان سے ایک ہی بات کر رہے ہیں کہ دونوں ممالک برادر ملک ہیں، افغان حکومت کو باور کرایا جاتا ہے کہ فتنہ الخوارج اور سہولت کاری کو روکیں، واضح پالیسی عمل میں ہے، افغانستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں،  ڈیجیٹل سرحد کو محفوظ بنانے کیلئے لیگل اور ٹیکنیکل ایکشن لیے جا رہے ہیں۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی

نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد خریدنے، بینک اکاؤنٹ پر پابندی کا بل منظور

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے نان فائلرز پر گاڑی و جائیداد کی خرید و فروخت سمیت دیگر پابندیوں کا ترمیمی بل منظور کرلیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ٹیکس آڈیٹرز اور ماہرین پر ٹیکس گزاروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کی شق منظور کرلی گئی۔ علاوہ ازیں قائمہ کمیٹی اجلاس نے نان فائلرز پر گاڑی ، بینک اکاؤنٹ ، شیئرز خریداری پر پابندی کی شق منظور کرلی۔ اس کے علاوہ نان فائلرز کی جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی لگانے کی، ہائی رسک افراد کا ڈیٹا بینکوں سے شیئر کرنے کی شقیں منظور کرلی گئیں۔ اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ان افراد کو گاڑی ، جائیداد خریدنے سے پہلے اپنی مالی اہلیت کو ثابت کرنا ہوگا اورخریداری سے قبل اپنے گوشواروں میں ذرائع آمدن کو بتانا ہوگا۔

قائمہ کمیٹی اجلاس میں انوشہ رحمٰن نے کہا کہ ایف بی آر کو اگر ورک فورس کی قلت کا سامنا ہے تو نئے لوگ بھرتی کرنے سے پہلے ڈیپوٹیشن پر جو لوگ تعینات ہیں ان کو تو واپس بلائے۔ ایف بی آر کے بڑی تعداد میں افسران کامرس میں ڈیپوٹیشن پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنے بندے واپس بلائیں، بھارت میں ایس ایس او آگے چل کر سیکرٹری لگتا ہے۔ وہاں انسٹیٹیوشنل انفارمیشن و نالج زیادہ ہوتا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس بات سے اتفاق کرتا ہوں۔ جن وزارتوں میں ایف بی آر افسران ڈیپوٹیشن پر ہیں وہ واپس بھجوا دیں، جس پر انوشہ رحمن نے کہا کہ آپ واپس بلائیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ میں نے ایک افسر کو واپس بلانا چاہا تو اس وزارت کے سیکرٹری نے کہا اس کے بغیر میرا کام ہی نہیں چلتا تو مجھے توسیع دینا پڑی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے بارے میں بھی تفصیلات مانگ لیں ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کئی سال سے دیکھ رہے، اس سے کیا ریونیو آیا اور کتنا ٹیکس نیٹ بڑھا، اس کی تفصیل بتائیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آپ اس پر بریفنگ رکھ لیں، ہم تفصیلات فراہم کردیں گے۔ اگر ہفتے کے دن کمیٹی ایف بی آر آجائے تو وہاں تفصیلات فراہم کردیں گے۔ یہ قانون لاگو ہونے کے بعد ایف بی آر اسٹیٹ بینک کو ریگولیشن کے لیے کہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک سے کہیں گے کہ بینکوں کو لکھیں کے نان فائلر بڑے اکاؤنٹ آپریٹ نہیں کرسکتے۔ ہمیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ بیٹھ کر سسٹم بنانا پڑے گا۔ اس موقع پر رکن کمیٹی انوشہ رحمن نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی سسٹم بنانے کے بارے میں نہیں سوچا؟ جس پر چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ نہیں! اس پر اسٹیٹ بینک سے بات کی ہے پہلے اختیار مل جائے تو پھر اس پر اسٹیٹ بینک کے ساتھ مزید بات ہوگی۔ بعد ازاں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی۔

اجلاس میں رکن کمیٹی محسن عزیز نے 5 ہزار روپے مالیت کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دے دی۔

Pak army operation

خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک، میجر شہید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین آپریشنز کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 31 سالہ میجر نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 25 اور 26 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز کے تین علیحدہ آپریشنز کے دوران 13 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پہلا آپریشن ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا گیا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ خوارج مارے گئے اور آٹھ زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

اس آپریشن میں بہادری سے قیادت کرنے والے 31 سالہ میجر محمد اویس (ضلع نارووال کے رہائشی) نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تیسرا آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے چھ خوارج کو ہلاک اور آٹھ کو زخمی کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Screenshot_6

میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی

26 دسمبر 2024ء کوشمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی۔ میجر محمد اویس شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا ہے جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ میں پاک فوج کےسینئر افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارے شہدا کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں۔

پشاور چڑیا گھر

پشاور چڑیا گھر میں نوتعمیر اڈیٹوریم اور ایکوریم کا افتتاح

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے جنگلات ، جنگلی حیات ،ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی پیر مصور خان کے مطابق ‏چڑیا گھر میں فش ایکوریم اور آڈیٹوریم کی تعمیر پر تقریباً 50 ملین روپے کی لاگت آئی۔ ‏اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آڈیٹوریم کی تعمیر کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شعور کی بیداری سمیت طلبہ کے لئے ریسرچ کی سہولت فراہم کرنا ہے، فش ایکوریم میں 28 اقسام کی مختلف مچھلیوں کے لئے 8 ٹینکس بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلی حیات کے تحفظ اور عوام کو تفریح کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے، چڑیا گھر پشاور اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ پیر مصور خان نے مزید کہا کہ سال 2024 میں ٹرافی ہنٹنگ کے چار لائسنس جاری کیے گئے تھے جس سے تقریبا 925000 ڈالرز کی آمدن حاصل ہوگئی ہے۔ ‘موسمیاتی تبدیلی پورے ملک کا مسلہ بن چکا ہے جس سے نمٹنا حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پوری طرح پر عزم ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa Inter exams have started from today

ایبٹ آبادانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2025 کے شیڈول کا اعلان

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایبٹ آباد نے انٹرمیڈیٹ (گیارہویں اور بارہویں جماعت) کے سالانہ امتحانات 2025 کے لیے داخلہ فارمز اور فیس کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلہ فارم آن لائن داخل کریں۔ رجسٹرڈ ادارے بورڈ کی ویب سائٹ (www.biseatd.edu.pk) کے ذریعے اپنے مخصوص لاگ اِن سے داخلہ فارم پُر کریں۔ نجی طلبہ کے لیے داخلہ فارم بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ یا حطارہ ڈویژن کے الائیڈ بینک برانچز سے پانچ روپے کے عوض دستیاب ہیں۔داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اور فیس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:ریگولر اور پرائیویٹ طلبہ کے لیے حصہ اول (پہلا سال) کی نارمل فیس 2400 روپے مقرر کی گئی ہے، ڈبل فیس کے ساتھ 3800 روپے، جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ 5200 روپے ہوگی۔ حصہ دوم (دوسرا سال) کے لیے نارمل فیس 2800 روپے، ڈبل فیس کے ساتھ 4200 روپے اور ٹرپل فیس کے ساتھ 5600 روپے مقرر کی گئی ہے۔نمبروں میں بہتری کے لیے ایک، دو یا تین مضامین کی نارمل فیس 2800 روپے، ڈبل فیس 4200 روپے، اور ٹرپل فیس 5600 روپے ہوگی۔ تین سے زیادہ اور سات مضامین تک نمبروں میں بہتری کے لیے نارمل فیس 3300 روپے، ڈبل فیس 4800 روپے، اور ٹرپل فیس 6400 روپے ہوگی۔ سات مضامین کے مکمل حصہ اول یا حصہ دوم کے لیے نارمل فیس 3800 روپے، ڈبل فیس 5300 روپے، اور ٹرپل فیس 6800 روپے ہوگی۔ حصہ اول اور حصہ دوم کے چودہ مضامین میں نمبروں کی بہتری کے لیے فیس متعلقہ کیٹیگری کے تحت لاگو ہوگی۔امتحانی مرکز کے قیام کی فیس80,000روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی مرکز کی تبدیلی کے لیے 5000 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ گزٹ یو ایس بی کی فیس 500 روپے جبکہ لکھاری (امانوینسس) کی سہولت کے لیے 3000 روپے فیس رکھی گئی ہے۔تمام ادارے اور طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے داخلہ فارم اور فیس مقررہ تاریخ سے کم از کم تین دن پہلے جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس یا فارم کے مسترد ہونے سے بچا جا سکے۔
رول نمبر سلپس ریگولر طلبہ کے اداروں کو امتحانات سے ایک ماہ قبل ارسال کی جائیں گی، جبکہ نجی طلبہ اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے۔ کسی بھی قسم کی تاخیر یا غیر مکمل داخلہ فارم مقررہ تاریخ کے بعد کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاء کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری اراضی پر قبضہ مافیاء کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

صوبائی وزیر مال واسٹیٹ خیبر پختونخواہ نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے صوبے بھر میں سرکاری اراضی پر ہونے والے قبضہ مافیاء کے خلاف عنقریب گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا اور صوبے کے تمام اضلاع میں بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور سرکاری اراضی کو مافیاء کے قبضے سے ہر حالت واگزار کروایا جائے گا اجلاس میں سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو سید امتیاز حسین شاہ کے علاوہ تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی اور آئندہ ہونے والے اجلاس میں مذکورہ گرینڈ آپریشن کو حتمی شکل دی جائے گی اور صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری اراضی پر قبضے کی مکمل تفصیلات اجلاس میں پیش کی جائے اور کی نشاندہی بھی کی جائے اس موقع پر صوبائی وزیر مال واسٹیٹ نذیر احمد عباسی نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سردار علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر یہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور بلا تفریق و رعایت کاروائیاں کی جائیں گی اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ہر قیمت پر سرکاری اراضی کو قبضہ مافیاء سے واگزار کروایا جائے گا اس وقت پورے صوبے میں مختلف مقامات پر بدقسمتی سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیاء نے قبضہ کر رکھا ہے۔

خیبرپختونخواہ کے سینئربیوروکریٹ سابق سفیر اور چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

سینئربیوروکریٹ سابق سفیر اور چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے

خیبرپختونخواہ کے سینئربیوروکریٹ سابق سفیر اور چیف سیکرٹری رستم شاہ مہمند انتقال کر گئے۔ انکا نمازجنازہ اج شام 4 بجے شامی روڈ پشاور میں ادا کیجائیگی۔ انکا تعلق ڈھکی چارسدہ سے تھا اور مہمند کے ذیلی شاخ موسی خیل (قاسم کور) سے تھے۔ جوانی سے تبلیغی جماعت کیساتھ وابسطہ رھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما تھے۔ طا لبان کیساتھ مذاکراتی ٹیم کا حصہ رھے۔ بہت نیک انسان تھے۔ اللہ مغفرت فرماۓ۔ سوگواروں میں دو بیٹے ڈاکٹر بریالے مومند اور باتورمومند اور دو بیٹیاں شامل ھیں۔