یکم جنوری سے مملکت پاکستان میں ایزی پیسہ جیز کیش اور دوسرے موبائل بینکنگ پر ٹیکسز عائد کرکے نافذلعمل قرار دیا جائیگا ، ہر ٹرانزیکشن پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ اگر آپ کسی کو 1ہزار روپے سینڈ کروگے تو 1فیصد ٹیکس کے طور پر 20 روپے ہماری غریب اشرافیہ کے پاس جائیگا تاکہ انکے غریب خاندان والے باہر ممالک کے فری دورے کرسکیں ، فری حج و عمرے کرسکیں اور ساتھ ساتھ امریکہ یورپ ترکی کے سیر کرسکیں۔ اگر آپ کسی کو 5 ہزار روپے سینڈ کروگے تو 100 روپے بطور ٹیکس کاٹا جائیگا۔ اس طرح اگر آپ کسی کو 20 ہزار روپے سینڈ کروگے تو 400 روپے ٹیکس کاٹا جائیگا۔ اگر آپ کسی کو 50 ہزار روپے سینڈ کروگے تو آپ سے 1000 روپے بطور ٹیکس کٹنگ ہوگا*بل تو سود سے پاک پاکستان کا ہو گیا لیکن حقیقت میں کچھ الٹا ہی ہوا۔
پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ؛ ٹرائلز کا پہلا تاریخی روز
ریکارڈ دس ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز کی شرکت
پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 کے لیے تیاریوں اور ٹیلنٹ ہنٹ کا اغاز کر دیا
پشاور زلمی کی بدولت طویل عرصے بعد ارباب نیاز اسٹیڈیم میں کرکٹ کا میلہ سج گیا
10 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز ٹرائلز دینے پہنچ گئے
سابق کپتان محمد یوسف کامران اکمل عمر گل، وجاہت اللہ واسطی اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے۔ تاریخ رقم ہو گئی ارباب نیاز اسٹیڈیم میں تزین و ارائش کے بعد طویل عرصے بعد کرکٹ کا میلہ سچ گیا پشاور زلمی کے ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز میں 10 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز پہنچ گئے۔ سابق کپتان محمد یوسف کامران اکمل عمر گل وجاہت اللہ واسطی اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائی لیے۔ خیبر پختون خواہ کے دور دراز علاقوں وزیرستان مانسہرہ چارسدہ باجوڑ بنوں ، باجوڑ اور دیگر علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں نوجوان کرکٹرز ٹرائلز دینے پشاور پہنچے۔ پشاور زلمی کے ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے 10 ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز ارباب نیاز سٹیڈیم پہنچے تو میلہ سج گیا۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے کہا کہ نوجوانوں کا جوش و خروش دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ ارادہ یہ تھا کہ پہلے دن ٹرائلز کے بعد حیات اباد سٹیڈیم میں اگلے تین دن میچز کا انعقاد کریں گے لیکن بڑی تعداد میں نوجوانوں کی امد کے بعد اب دوسرے روز بھی ٹرائلز لینا پڑیں گے محمد اکرم نے کہا کہ خیبر پختون خواہ اور پشاور سے پاکستان کرکٹ کو بے پناہ ٹیلنٹ مل رہا ہے اور ویسا ہی ٹیلنٹ اج ٹیلنٹ ہینڈ میں بھی دیکھنے کو ملا
محمد اکرم نے کہا کہ پشاور زلمی کی پہلے دن سے کوشش ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو اور اب بھی صوبائی حکومت اور پی سی بی سے بھی اسے درخواست اور مطالبہ ہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے میچز کا انعقاد ارباب نیا ز سٹیڈیم میں کیا جائے تاکہ یہاں کے نوجوان کرکٹرز اپنی ٹیم کو ان ایکشن میں دیکھ سکیں۔
صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں بھی ٹرائلز دیکھنے کے لیے ارباب نیاز سٹیڈیم پہنچے اور پشاور زلمی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پی ایس ایل 10 کے میچز کے پشاور میں نقاد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان گفتگو بھی ہوئی ہے۔ پشاور زلمی کے سابق سٹار کرکٹر اور مینٹور کامران اکمل نے کہا کہ ارباب نیا اسٹیڈیم میں ایک دفعہ پھر کرکٹ گراؤنڈ کے بحال ہونے پر خوشی ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائز میں بہترین ٹیلنٹ دیکھنے کو ملا۔ امید ہے کہ جلد یہاں پی ایس ایل اور انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی۔ پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ اور ٹرائلز کا سلسلہ پانچ جنوری تک جاری رہے گا۔
بہترین ٹیلنٹ کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد پریکٹس میچز کے انعقاد کیا جائے گا اور 50 بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا ان کھلاڑیوں میں سے بہترین کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے لیے پشاور زلمی کے پری کیمپ میں بھی شامل کیا جائے گا جبکہ منتخب کھلاڑیوں کو وظیفہ اور کرکٹ کا سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
کُرم کا امن معاہدہ، دونوں فریقین کی باہمی رضامندی
کرم کا امن معاہدہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ذاتی کوششوں سے دستخط ہو گیا ہے. ضلع کرم کے مسئلے کے پر امن حل کےلئے صوبائی حکومت کی کوششیں رنگ لے آئیں. آج فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے. فریقین کے درمیان معاہدے پر دستخط کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کی طرف ایک اہم پیشرفت ہے. اس اہم پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہوں اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دیتا ہوں. امید ہے یہ معاہدہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کےلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا. کرم کے مسئلے کے پر امن حل کےلئے کردار ادا کرنے پر علاقہ عمائدین، فریقین، جرگہ ممبران، کابینہ اراکین، متعلقہ سول وعسکری حکام کا مشکور ہوں. خوش آئند بات ہے کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا. معاہدے پر دستخط سے کرم کا زمینی راستہ کھلنے کی راہ ہموار ہوگئی. معاہدے پر دستخط کرنے پر فریقین کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں. فریقین نے معاہدے پر دستخط کرکے علاقے میں امن کےلئے مثبت کردار ادا کیا جو قابل ستائش ہے. یہ معاہدہ فریقین کے درمیان نفرت پھیلانے والے عناصر کےلئے ایک واضح پیغام ہے کہ علاقے کے لوگ امن پسند ہیں. فریقین سے اپیل ہے کہ وہ منافرت پھیلانے والے عناصر کو مسترد کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں. ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ کرم کے عوام کو درپیش مسائل جلد حل ہوں اور وہاں معمولات زندگی بحال ہوں. لڑائی اور تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں، مسائل اور تنازعات ہمیشہ مذاکرات ہی سے حل ہوتے ہیں. تشدد ہمیشہ تشدد کو جنم دیتا ہے جو نہ فریقین، نہ علاقے اور نہ حکومت کے مفاد میں ہے. ہم سب ایک ہی مذہب کے ماننے والے ہیں، پر امن بقائے باہمی اور رواداری ہمارے مذہب کی بنیادی تعلیمات میں سے ہیں. پشتون روایات میں بڑے سے بڑے مسئلے جرگے کے ذریعے حل ہوجاتے ہیں. اللہ کا شکر ہے کہ ہم جرگوں اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے پائیدار حل کی طرف پیشرفت کر رہے ہیں. اس اہم پیشرفت پر کرم کے عوام کو بھی مبارکباد دیتا ہوں. کرم کے عوام کو درپیش مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے اور انہیں دور کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے. علاقے میں امن ہوگا، تو ترقی بھی ہوگی اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی. وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور