اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سال 2024 کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ 2.5 ارب روپے سے زائد کی ریکوری, 2200 کنال سے زائد سرکاری اراضی ریکور، 43 ایف آئی آر درج ، 186 ملزمان چارج ، 92 ملزمان گرفتار , سات اشتہاری ملزمان گرفتار۔ 9ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں رنگے ہاتھوں گرفتار ۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر ضروری ادویات کی دستیابی اور خریداری میں شفافیت کے حوالے سے مشیر وزیراعلی مصدق عباسی کی صدارت میں کمیٹی قائم کی گئی ۔کیمٹی نے نگران دور حکومت کے دوران محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری میں خوردبرد کی تحقیقات کے دوران 4.4 ارب روپے کی ادویات کی خریداری میں 1.9 ارب کی خوردبرد کی نشاندہی کی جسمیں محکمہ صحت کے سولہ افسران و اہلکار کو ملوث قرار دیا گیا۔ اسطرح 2024-25 کی ادویات خریداری میں بارہ ارب کی مارکیٹ قیمت کی ادویات پانچ ارب میں خریدی جائیں گی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کی ہدایات پر مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور محکمہ معدنیات کی مدد سے ضلع نوشہرہ اور کوہاٹ میں اربوں روپے کی غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف آپریشن کیے۔ محکمہ معدنیات نے بعد میں سونے کی کان کنی کی نیلامی کرکے سرکاری خزانے کو پانچ ارب روپے فائدہ پہنچایا۔#CMKP #AliAminGandapur #AAGMT