ماوا کا گیارہواں سالانا ٹیلینٹ ایوارڈ پروگرام سی ایم ھاوس میں منعقد

محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کا گیارہواں سالانا ٹیلینٹ ایوارڈ پروگرام آج پشاور سی ایم ھاوس جرگہ ھال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا چیف گیسٹ سی ایم سردار علی آمین گنڈاپور تھا۔ پروگرام میں قوم کے ہونہار طالبہ میں ایوارڈ اور کیش ڈیسٹریبیوٹ کئے۔ ایم پی اے آصف خان نے قوم کا سپاسنامہ پیش کیا۔اس سپاسنامہ کی روشنی میں علی آمین نے مندرجہ زیل اعلانات کئے۔

سر دار علی آمین نے ماوا کیلئے ہر سال دو کروڑ
ماوا ایجوکیشن سیٹی کو ازسرنو دیکھنا
اپر وزیرستان میں نیا سب ڈویژن قائم کرنا
گانیگرم کو نیا تحصیل بنانا
اپر وزیرستان کو اپنا نام دینا کے اعلانات کئے

محسود ویلفئیر ایسوسی کے چیئرمین جناب رحمت خان نے شرکا اور چیف گیسٹ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں ایم این اے زبیر،ایم پی اے عجب گل،،ایم پی اے اعثمان بھٹنی ،سابقہ ایم پی اے رابستان اور تمام مرج اضلاع کے مشیران نے شرکت کی۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے طلباء سے خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر کی کراچی میں جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء سے خصوصی نشست کی۔ طلباء اور اساتذہ کرام نے کی جامعہ بنوریہ عالمیہ آمد پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے درس و تدریس کے نظام کو سراہا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کے تحت چلنے والے جدید درس و تدریس کے نظام سے نہ صرف پاکستانی بلکہ دوسرے ممالک کے طلباء کا اسلامی تعلیمات حاصل کرنا ایک انتہائی قابلِ فخر بات ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے اور اس بات پر زور دیا کہ ایک اسلامی ریاست میں مدارس کو امتیازی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ نشست کے اختتام پر طلباء اور اساتذہ کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جس طرح سے مدلل جوابات دیے اس سے ان کے شکوک و شُبہات دور ہوئے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ دور حاضر میں ملک کو درپیش مس انفارمیشن کے چیلنجز سے عوام کی اگاہی کے لیے مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے۔

Mohmand: Inauguration of anti-polio campaign in headquarters Ghalnai

مہمند: ہیڈکوارٹرز غلنئی میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح

ضلع مہمند . ہیڈکوارٹرز غلنئی میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمند۔ڈپٹی کمشنرمحمد یاسر حسن اور ایم این اے ساجدخان مہمندنے محکمہ صحت سٹاف اور علماء کے ہمراہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ مہم 3 فروری سے 7 فروری تک جاری رہیگا۔ مہم 3 فروری کو شروع ہوگا اور چار دن 7 فروری تک جاری رہیگا۔ جس میں پانچ سال سے کم عمر 112469 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائنگے۔  مہم کیلئے کل 473 ٹیمیں ،30 موبائل اور 10 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔  والدین، علمائے کرام اور عوام سے اپیل ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔کہ اس مرض سے اپنے علاقہ اور ملک کو مکمل پاک کریں۔ اس موقع پر آگاہی واک کا اہتمام بھی کیاگیا تھا۔جسکا مقصد پولیو مہم کو کامیاب بنانا اور شعور بیدار کرناتھا۔

WhatsApp Image 2025-01-31 at 09.48.04_a6fac214

پختونخوا کے نئے آئی جی ذوالفقار حمید نے چارج سنبھال لیا

خیبر پختونخوا کے نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سنٹرل پولیس آفس پہنچنے پرپولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ آئی جی پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداءکی یادگار پر پھول چڑھا ئے اور پولیس شہداءکے درجات کی بلندی اور ملک کی یکجہتی و سلامتی کے لیے دعا مانگی۔ ذوالفقار حمید اس سے پہلے ایڈیشنل آئی جی پی سپیشل برانچ لاہور فرائض انجام دے رہے تھے۔
آپ نے یکم نومبر 1995 میں پولیس فورس میں بطور اے ایس پی شمولیت اختیار کی۔ 1997 میں آپ نیشنل پولیس اکیڈیمی میں بحیثیت زیر تربیت اے ایس پی تعینات رہے۔اپنی 29 سالہ سروس میں آپ صوبہ پنجاب، بلوچستان اور سندھ کی پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی کئی اہم پوسٹوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ آپ ایس پی سٹی راولپنڈی، ڈی پی او ننکانہ صاحب، اے آئی جی آپریشن و فنانس کے علاوہ ایس ایس پی انویسٹیگیشن لاہور بھی رہے ہیں۔ ڈی ائی جی کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہوں نے سی ٹی ڈی آپریشنز لاہور کی کمان بھی سنبھالی اور شیخوپورہ، سرگودھا اور گجرانوالہ میں بطور ریجنل پولیس آفیسر بھی رہے۔ آپ 2019 میں بطور چیف کیپیٹل پولیس آفیسر لاہور سمیت ڈی آئی جی انوسٹی گیشن بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ اسکے علاوہ آپ ایڈیشنل آئی جی پی آپریشنز و انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی لاہورسمیت انوسٹی گیشن، ٹریننگ اور سپیشل برانچ پنجاب جیسی اہم اور کمانڈنگ پوسٹوں پر تعینات رہے ہیں۔بلوچستان میں تعیناتی کے دوران آپ کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اور ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کے منصب پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ برٹش شیوننگ سکالرشپ ایوارڈ ہولڈر بھی ہیں۔اس کے علاوہ آپ کئی ایک ملکی اور بین الاقوامی سینمارز اور کورسز کا حصہ بھی رہے۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اپنی اعلی پیشہ ورانہ خدمات اور اعلیٰ ذہانت و فطانت کی وجہ سے پاکستان بھر کے پولیس افسران میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔
سنٹرل پولیس آفس میں تعینات اعلیٰ پولیس حکام سے خطاب کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ پولیس فورس کی ویلفیئر ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ یہ فورس دہشت گردی سے بہت متاثر ہوچکی ہے۔ ابھی ان کے جوانوں کی فلاح و بہبود پر توجہ کی بہت اشد ضرورت ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس مقصد کے لیے نہ صرف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے بلکہ حکومت سے مزید وسائل کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ عوام اور پولیس فورس کے مابین فاصلے دور کئے جائیں گے اور پولیس کو عوام کی وابستہ توقعات پر اُترنے اور ان کے جان و مال کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی پاسداری کا ضامن بنائیںگے۔ پولیس فورس کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال دلیر فورس ہے اور اسمیں ہر چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ اور اس نے دہشت گردی کے خلاف جس دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیا۔ اسکی مثال پوری تاریخ میں نہیں ملتی۔اور پوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔ ہم سب کو ان کے مقدس خون کی لاج رکھنی ہوگی اس کے لیے ہمیں ہر محاذ پر انکے نقش قدم پر چل کر جرات و بہادری کا بے مثال عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہمارا عزم ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے تک ہم اپنے فرائض منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس فورس کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ہمیں خلوص نیت اور سخت محنت کو اپنا شعار بنانا ہوگا ۔آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے بحیثیت سالار تعیناتی کو وہ اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہیں۔

Awareness session held at Fazal Haq College under the supervision of SP Traffic Warden

مردان: ٹریفک قوانین بارے آگاہی سیشن کا انعقاد

ایس پی ٹریفک وارڈن مردان سعید خان کی زیر نگرانی فضل حق کالج میں آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ، اساتذہ اور عملے نے شرکت کی۔ سیشن میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، ہوائی فائرنگ، منشیات کے نقصانات اور خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر روشنی ڈالی گئی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن سعید خان مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور ہوائی فائرنگ جیسے جرائم کی بیخ کنی کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔

اس موقع پر انچارج پولیس ڈرائیونگ اسکول اور روڈ سیفٹی ایجوکیشن یونٹ عامر ریاض نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کو ٹریفک قوانین کی پاسداری، محفوظ ڈرائیونگ، لائسنس کے حصول کے طریقہ کار اور دیگر اہم امور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے خدمت مرکز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ یہاں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، دستاویزات کی تصدیق، گمشدگی کی رپورٹ، چوری کی ایف آئی آر، خواتین کے لیے علیحدہ ڈیسک، کرایہ داروں کی رجسٹریشن اور دیگر سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ آگاہی سیشن نوجوان نسل کو ذمہ دار شہری بنانے اور معاشرتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔