IMG-20250205-WA0005

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر واک کا انعقاد

ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے خصوصی تقریبات، واکس اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حکومتی و ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران، تاجر برادری، تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات، سول سوسائٹی، صحافی برادری اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے گورنر ہاؤس تک ایک بڑی یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ، چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم سمیت مختلف سرکاری اداروں کے افسران، تاجر برادری، اساتذہ، طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

واک کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے”، “ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں”، “کشمیر کی آزادی ہمارا مشن ہے” جیسے نعرے درج تھے۔ واک میں شامل افراد نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔

واک کے دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام 75 سال سے بھارتی ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے ان مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا حق خودارادیت دلوائے۔

پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں بھی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مختلف ریلیاں نکالی گئیں اور تعلیمی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

پشاور کے مختلف اسکولوں، کالجز اور جامعات میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے خصوصی سیمینارز اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان تقریبات میں طلباء نے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی پر روشنی ڈالی اور مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے لیے دعا کی۔

واک اور تقریبات میں شریک افراد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے ظلم و جبر کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام ہوگا۔ مقررین نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس دیرینہ مسئلے کو حل کرے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوائے۔

واضح رہے کہ پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور عوام نے ہر سطح پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ واک اور تقریبات میں شریک تمام افراد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

shehbaz-sharif-visit-azad-kashmir1738741215-0-600x450-1

‏وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہِ آزاد کشمیر

‏وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا ایک روزہ دورہِ آزاد کشمیر

وزیرِاعظم کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں سے ملاقات

آج یومِ یکجہتیِ کشمیر کے موقع پر ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ حقِ خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔ جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم ستون ہے اور رہے گا۔ پاکستان کشمیری عوام کے، اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، حق خودارادیت کے حصول تک ان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیرِاعظم کی وفاقی وزیر انجینیئر امیر مقام کو آزاد جموں و کشمیر میں مہاجرین کے مسائل اور خدشات حل کرنے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دینے کی ہدایت دی گئی۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے وزیرِاعظم اور حکومتِ پاکستان کے جانب سے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

حریت رہنماؤں نے اقوامِ متحدہ کے پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر بین الاقوامی برادری کے سامنے اجاگر کرنے پر وزیرِاعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں وزیرِاعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق، وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، انجینیئر امیر مقام، عطاء اللّٰہ تارڑ، کشمیری رہنما غلام نبی صفی، ایڈوکیٹ پرویز، اعجاز رحمانی، سید گلشن، محمد اشرف ڈار، شاہین اقبال، مشتاق احمد، خورشید احمد خان اور راجہ خادم حسین شاہین شریک تھے۔

IMG-20250205-WA0013

ملاکنڈ: کشمیرڈے کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر اور ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیرنگرانی، ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی ریلی اور علامتی واک کا انعقاد کیا گیا اور کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

ریلی کی قیادت کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر اور ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سوات محمد حامد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) عبداللطیف، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن، محکمہ سول ڈیفنس، محکمہ تعلیم، پبلک ہیلتھ انجینئیرنگ، دیگر سرکاری محکموں کے افسران و نمائندگان، سول سوسائٹی، طلبہ، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملک بھر کی طرح، ضلع سوات میں بھی کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے پرچم کشائی کی، قومی ترانہ پیش کیا گیا، کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اور بعد ازاں ایک بھرپور علامتی واک و ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے دوران “کشمیر بنے گا پاکستان”، “پاک فوج زندہ باد” اور دیگر فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔ شرکاء نے بھارتی ظلم و ستم، غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی پامالیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلوانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر نہ صرف ایک دن ہے بلکہ کشمیری عوام کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلق اور اخوت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “کشمیر کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے، اور ہمیشہ ہمارا رہے گا۔”ی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام، حکومت، اور ہر ادارہ کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور بھارتی مظالم کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اس کے عوام کبھی بھی کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط کو تسلیم نہیں کریں گے۔ **”ہماری محبت، ہمدردیاں اور دعائیں ہمیشہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں، اور ہم ان کی آزادی کی جدوجہد میں ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے اس موقع پر، ضلعی انتظامیہ سوات، ملاکنڈ ڈویژن کے عوام، اور تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کے حقوق کے لیے ہر ممکن آواز بلند کریں گے۔

landscape-3-2-1738758027260

کور کمانڈر کانفرنس میں بھارت اور افغانستان کو واضح پیغام

جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کی اہم کانفرنس میں دہشت گرد گروپوں کی جانب سے افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے کی پالیسی پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان کی عبوری حکومت کو واضح پیغام دیا گیا کہ وہ فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کی بجائے اس دہشت گرد گروپ کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کریں ۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس کانفرنس میں واضح انداز میں کہا گیا کہ افغانستان اور فتنہ الخوارج کے ضمن میں جاری شدہ تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو جاری رکھا جائے گا اور پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی نام و نہاد محرومیوں کی آڑ میں بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور یہ کہ بلوچستان کے عوام کے تعاون سے اس اہم صوبے کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور ان کو انتہا پسندی پر مائل کرنے کی تمام کوششوں ، مذموم عزائم کو ناکام بنادیا جائے گا ۔ اس موقع پر سول اداروں کو کہا گیا کہ وہ بلوچستان کے جینوئن مسائل کے حل پر توجہ دیں تاکہ اس کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور قوتوں کے پروپیگنڈے کا توڑ نکالا جاسکے ۔ کور کمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیر الجہتی چیلنجر سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور قوم کی حمایت سے اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہیں ۔
اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجھتی کرتے ہوئے بھارت کا جارحانہ طرزِ عمل اور کشیدگی کو ہوا دینے والی پالیسیوں کے باعث پورے خطے کے امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں اس لیے لازمی ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ڈھونڈا جائے اور بھارت کی دھمکی آمیز پاکستان مخالف بیانات ، سرگرمیوں کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے نہ صرف یہ کہ پوری طرح پُرعزم اور تیار ہیں بلکہ ایسا کرنے کی بھرپور صلاحیت بھی رکھتی ہیں ۔

عقیل یوسفزئی

FB_IMG_1738753533908_1

فیفا ورلڈ کپ میں پہلی بار پاکستانی پلیئر کی شمولیت یقینی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے فٹبالر حارث زیب کا نیوزی لینڈ کے کلب “آکلینڈ سٹی” سے معاہدہ ہوگیا۔

آکلینڈ سٹی اس سال ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ آکلینڈ سٹی نے اوشیانا چیمپئنز لیگ جیت کر فیفا کلب ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

فیفا کلب ورلڈ کپ میں آکلینڈ کا مقابلہ جرمن کلب بائرن میونخ، ارجنٹائن کے بوکا جونیئر اور پرتگال کے کلب بینفیکا سے مقابلہ ہوگا۔

حارث زیب نے آکلینڈ سٹی کے ساتھ پری سیزن ٹریننگ شروع کردی ہے۔

23 سالہ حارث زیب کو 2023 کے چار ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستاں ٹیم میں بلایا گیا تھا۔انجری کی وجہ سے حارث زیب ماریشس میں ہونے والا ایونٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

2001 میں نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والے حارث پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شہریت رکھتے ہیں۔ پاکستانی شہریت ہونے کی بنیاد پر حارث زیب پاکستان فٹبال ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہیں۔ نوجوان فٹبالر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو اپنی دستیابی سے پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

Screenshot_20250205-160128_1

وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

چترال میں امن اور سیاحت عروج پر۔ وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد

اس سلسلہ میں فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے باہمی اشتراک سے بمبوریٹ ، وادی کیلاش میں منعقدہ روایتی کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اور سیاحوں نے شرکت کی۔

ان کھیلوں میں علاقائ کھیلوں پر مشتمل مقابلے منعقد ہوئے جن میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ کے مقابلے شامل تھے۔ ان مقابلوں میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

چترال کی وادئ کیلاش میں ہر سال اس نوعیت کے سپورٹس فیسٹولز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ جسے کے لئے چترال کے مختلف علاقوں سے نوجوان کھلاڑی بھرپور تیاری کر کے آتے ہیں۔ چترال میں امن اور سیاحت عروج پر۔ وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کے مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا۔

فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ، وادی کیلاش میں منعقدہ روایتی کھیلوں کے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں اور سیاحوں نے شرکت کی۔ ان کھیلوں میں علاقائی کھیلوں کے مقابلے شامل تھے جن میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ شامل تھے۔ ان مقابلوں میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال اس نوعیت کے سپورٹس فیسٹیولز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کے لیے چترال کے مختلف علاقوں سے نوجوان کھلاڑی بھرپور تیاری کر کے آتے ہیں۔

asim-munir1738431264-0-436x333

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 267ویں کور کمانڈرز کانفرنس

شرکاء نے مادرِ وطن کے امن و استحکام کے لئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات کا مفصل جائزہ لیتے ہوئے علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکاء کانفرنس نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یوم یکجہتی کشمیر (5 فروری 2025) کے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ فورم نے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی اور انہیں خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔

شرکاء کانفرنس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے ان کی جدوجہد میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ فورم نے بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ عاقبت نا اندیش اور اشتعال انگیز بیانات کا بھی سخت نوٹس لیا اور انہیں غیر ذمہ دارانہ اور علاقائی استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا؛ ”پاکستان آرمی ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بھارتی فوج کے یہ کھوکھلے بیانات ان کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی نشاندہی کرتے ہیں، آرمی چیف۔ اس قسم کے بیانات، اپنے عوام اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی اندرونی خلفشار اور اُس کی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں سے ہٹانے کے لیے ہیں، آرمی چیف۔ کسی بھی مہم جوئی کا پاکستان مکمل طاقت کے ساتھ جواب دے گا، انشاء اللہ، آرمی چیف۔

فورم نے فتنتہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ فورم نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ عبوری افغان حکومت فتنہ الخوارج کی موجودگی سے انکار کی بجائے اس کے خلاف ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔ فورم نے واضح کیا کہ افغانستان اور فتنہ الخوارج کے ضمن میں جاری شدہ تمام ضروری اقدامات اور حکمت عملی کو جاری رکھا جائے گا جو پاکستان اور اُس کے عوام کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

فورم نے بلوچستان میں عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ احساسِ محرومی کے من گھڑت بیانیے کی نفی کی جا سکے۔ فورم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ؛ ”کسی کو بھی بلوچستان میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“ غیر ملکی پشت پناہی کرنے والی پراکسیز کی بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور انتہا پسندی پر مائل کرنے کے مذموم عزائم کو بلوچستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت سے ناکام بنایا جائے گا۔  تمام فارمیشنوں کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشن پر مبنی تربیت، بہتر فوجی تعاون، روایتی اور انسداد دہشت گردی کی مد میں مشترکہ مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عسکری قیادت قوم کو درپیش کثیرالجہتی چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ عسکری قیادت پاکستان کی قابلِ فخر عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

kp-cm-ali-amin-gandapur-reaffirms-solidarity-with-kashmiri-1738747635-5838

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا پیغام

خیبرپختونخوا کے عوام اور صوبائی حکومت یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے اور ہم آزادی کی اس جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔

عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور اس کے بغیر دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام طویل عرصے سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جو دنیا میں ایک مثال ہے۔ ہم کشمیری عوام کی بہادری، استقامت اور ثابت قدمی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ کشمیر میں بھارتی حکومت کے مظالم بین الاقوامی برادری خصوصاً اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں موثر انداز میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھایا جو تاریخ میں ایک مثال ہے۔ ہم بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق آزادی کی اس جدوجہد میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جہانگیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ ‘دوسرا راﺅنڈ مکمل

 صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی جہانگیر خان آل پاکستان نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ کے میچ مکمل ہوگئے۔ قمرزمان سکواش کمپلیکس میں ہونیوالے مقابلوں کا افتتاح سکواش لیجنڈ قمرزمان نے کیا تھا ان کے ہمراہ محب اللہ خان‘ سیکرٹری سکواش ایسوسی ایشن منصور زمان۔ فنانس سیکرٹری وزیر محمد، سینئر کوچ و آرگنائزر منور زمان، محمد وسیم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، انڈر11، انڈر13 اور انڈر15 میں پہلے کوالیفائنگ راﺅنڈ منعقد ہوا جس کے بعد پہلے راﺅنڈ کے میچ ہوئے اور پھر گزشتہ روز دوسرے راﺅنڈ کے مقابلے مکمل ہوئے دوسرے راﺅنڈ کے انڈر11 کے مقابلوں میں پی اے ایف کے انس رافے، کے پی کے ذوالقرنین، جسیم آفریدی، محمد سمیر‘ احمد شاہجہان،  پی اے ایف کے ایم ریان زمان، آصف علی ناز اور عبدالرحمان نے میچ جیت لئے انڈر13 کے مقابلوں میں آرمی کے ایم فیضان علی، کے پی کے محمد زید، ارمان علی، پی اے ایف کے احمد علی ناز، ایان محبوب، کے پی کے فہد خان، ارباب فہد خان اور ایم فواد خان نے میچوں میں کامیابیاں حاصل کیں جبکہ انڈر15 کے مقابلوں میں پی اے ایف کے محمد شاہ زیب، کے پی کے علی مہد، فواد خالن، پی اے ایف کے عبداللہ شاہ، پنجاب کے سہیل عدنان، کے پی کے عبدالہادی، پنجاب کے عامر عدنان اور کے پی کے دانش سکندر نے میچ جیت کر اگلے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔