The arrival of Turkish President Recep Tayyip Erdogan at the Prime Minister's House

ترک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ کیا۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور ترک اور پاکستانی پرچموں سے سجی ہوئی ہے، جہاں ترک صدر کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ ترک اور پاکستانی مسلح افواج کے دستے نے سلامی دی۔

اس دوران ثقافتی طائفے پیش کئے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور چاروں صوبوں کا روایتی رقص پیش کیا گیا۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ترک صدر نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے مصافحہ کیا۔ وزیراعظم نے ترک صدر کا کابینہ کے اراکین سے تعارف کرایا۔ صدر رجب طیب اردوان وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں وہ ایک یادگاری پودا بھی لگایا۔ دونوں رہنما اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت بھی کریں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب بھی منعقد ہو گی۔

ترک صدر کے اعزاز میں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹس فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کریں گے۔ ترک صدر کے استقبال کے لیے خصوصی نغمہ جاری۔ وزارت اطلاعات نے ترک صدر کے والہانہ استقبال کے لیے ایک خصوصی نغمہ جاری کر دیا ہے، جو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں دونوں ممالک کی ثقافت اور تاریخی رشتے کو خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کی دھن اور بول نہایت دلکش اور جذباتی ہیں، جو سننے والوں میں ایک خاص جوش اور محبت کا احساس پیدا کرتے ہیں۔ یہ نغمہ ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

خیبر پختونخوا میں تین ہفتوں پر مشتمل صفائی مہم کا آغاز

خیبر پختونخوا میں تین ہفتوں پر مشتمل صفائی مہم کا آغاز

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے تین ہفتوں پر مشتمل صفائی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد شہریوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنا اور عوامی ایجنڈے کے تحت شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز، کوڑا کرکٹ کے بروقت اٹھاؤ اور صاف ستھری آب و ہوا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل شبیر خان کی ہدایات پر کے ڈی اے ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر سے صفائی کا آغاز کیا، جو راجوال کاغان تک جاری رہے گی۔ اس مہم کے دوران وادی میں سڑک کنارے کوڑا کرکٹ کی صفائی کی جائے گی اور اسے مقررہ ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جائے گا۔ صفائی مہم سے نہ صرف علاقے کی آب و ہوا اور ماحول کو صاف رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ وادی کے قدرتی حسن کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا

Sports Gala, Cricket Tournament Begins at Paraplegic Center Peshawar

پیراپلیجک سنٹر پشاور میں سپورٹس گالا، کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

پیراپلیجک سنٹر پشاور کے زیر اہتمام جاری سپورٹس گالا کے دوران بدھ کو کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوا۔ حیات آباد فیز فائیو کے وسیع گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 18 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گئے جن میں آرتھو ڈیپارٹمنٹ نے پیراپلیجک ایڈمنسٹریشن کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دی جبکہ پیراپلیجک زلمی نے اٹینڈنٹس کی ٹیم کو چار وکٹوں سے ہرایا۔ دونوں فاتح ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔سپورٹس گالا میں لوڈو اور کیرم بورڈ کے فائنلز جمعرات کو، جبکہ وہیل چیئر حضرات کے فائنلز اور والی بال، باسکٹ بال اور آرچری (نشانہ بازی) کے فائنل جمعہ کو ہوں گےدرایں اثناء پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے مختلف مقامات پر جاری ٹورنامنٹس کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں داد دی۔ انہوں نے سپورٹس گالا میں معذور کھلاڑیوں اورخواتین کی شرکت پر بطور خاص اظہار مسرت کرتےہوئے واضح کیا کہ پیراپلیجک سنٹر میں کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا اور اس کیلئے سہولیات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں میں شرکت نہ صرف صحت مند طرز زندگی کو فروغ دیتی ہے بلکہ یہ معاشی و معاشرتی ترقی کیلئے بھی ناگزیر ہے۔

پشاور پیسکو کا غیر قانونی کنکشنز میں ملوث افراد کیخلاف کریک ڈاؤن

پیسکو حکام کا بجلی چوری، غیر قانونی کنکشنز میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے پیسکو حکام کے مطابق گل آباد ، سیٹھی ٹاؤن اور مختلف مقامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ، ایس ڈی او سیٹھی ٹاؤن قیصر شاہ نے ایل ایس عالم زیب ، ایل ایم ون سنگین خان اور محمد حسین کے ہمراہ سیٹھی ٹاؤن سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں کیں ، کارروائی کے دوران 40 غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کیا گیا جبکہ 10 ٹیمپرڈ میٹرز اور غیر قانونی کندے ہٹائے گئے اسی طرح ڈیفالٹرز اور بقایاجات کی مد میں 5 لاکھ سے زائد کی ریکوری عمل میں لائی گئی ، پیسکو میں 70 فیصد سٹاف کی کمی و وسائل کے فقدان کے باوجود افسران بالا و یونین قائدین کے احکامات پر غیر قانونی کنکشنز اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے ۔ ایس ڈی او سیٹھی ٹاؤن قیصر شاہ کا کہنا تھا کہ کنڈا مافیا کے خلاف آپریشن بلا تعطل اور بلا تفریق جاری رکھیں گے کنڈا مافیا سے علاقے کو پاک کرکے ہی دم لیں گے۔

COAS Addresses Pakistani Youth

COAS Addresses Pakistani Youth: Inspiring Excellence & National Security

General Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS), addressed a gathering of young university and college students, representing youth from all across Pakistan.

During his interaction, COAS encouraged the students to strive for excellence in their academic pursuits and to develop skills that would enable them to contribute positively to the country’s progress. He also shared perspective on the impact of external environment on Pakistan, especially the threat from trans-border terrorism.

The Army Chief praised the youth for their energy, creativity, and ability to innovate, stating that they are the future leaders of Pakistan.

COAS highlighted the role of the Pakistan Army in safeguarding the country’s sovereignty and territorial integrity. He honoured the sacrifices of people of Pakistan in nation’s struggle against the menace of terrorism, and appreciated their resolute support to the Armed Forces and LEAs.

Emphasizing the need to imbibe ‘Pakistaniat’, COAS highlighted the significance of Pakistan’s history, culture, and values in the intellectual development of our youth.

WhatsApp Image 2025-02-13 at 10.06.12_4e2f2d40

خیبرپختونخوا میں ائیر ایمبولینس کاباقاعدہ آغاز

صحت کے مشیر احتشام علی نے پختونخوا کے پہلے ائیر ایمبولینس کا جائزہ لیا اور ٹیسٹ فلائیٹ بھی لی۔ ائیرایمبولینس کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ مشیر صحت نے بتایا کہ حکومت خیبرپختونخوا اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ائیر ایمبولینس میں تبدیل کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے ائیر ایمبولینس کی خدمات لی جا رہی ہیں۔

Air ambulance service officially launched in Khyber Pakhtunkhwa

مشیر صحت کا کہنا تھا کہ اس ہیلی کاپٹر کو پہلی بار انسانی فلاح و بہبود کیلئے استعمال میں لایاجارہا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کرم کی صورتحال میں سرکاری ہیلی کاپٹر کو عوامی خدمات کیلئے پیش کیا۔ اس ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات پہنچائی گئیں اور مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر سروس نے ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر میں ائیر ایمبولینس کیلئے مجوزہ الٹریشنز اور ضروری طبی آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔ یہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ بین الاقوامی معیار کا ملک کا پہلا ائیر ایمبولینس ہوگا۔ ہم ائیر ایمبولینس کرائے پر نہیں لا رہے، اپنا ہیلی کاپٹر عوام کی خدمت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

Pakistan won 2 medals in Asian Road Cycling Championship

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے 2 میڈلز اپنے نام کرلئے

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مزید 2  میڈلز اپنے نام کرلئے۔ تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رابعہ غریب اور زینب رضوان نے ویمنز ماسٹرز کے روڈ ریس مقابلوں میں گولڈ اور برانز میڈل جیتا۔ رابعہ غریب نے 50+ ایج گروپ کی کیٹیگری میں 42 عشاریہ 8 کلو میٹر کی ریس 1 گھنٹہ 18 منٹ 21 سیکنڈز میں مکمل کی۔ رابعہ اپنی ایج کیٹیگری میں واحد سائیکلسٹ تھیں۔ ریس مکمل کرنے پر وہ گولڈ میڈل کی حقدار بنیں۔ خواتین کی 40 سے 44 ایج گروپ کی کیٹیگری میں زینب رضوان نے برانز میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنی ریس ایک گھنٹہ 15 منٹ اور 13 سیکنڈز میں مکمل کی۔