Art Exhibition

گورنر ہاؤس پشاور میں ایک روزہ رنگا رنگ آرٹ نمائش کا انعقاد

گورنر ہاؤس پشاور میں ایک روزہ رنگا رنگ آرٹ نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گیسٹ آف آنر نامور فنکار یوسف بشیر قریشی اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی وائس چئیرپرسن جہاں آراء منظور وٹوکے ہمراہ آرٹ نمائش کا افتتاح کیا۔ گورنر نے آرٹ نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں کی طالبات کیجانب سےلگائے گئےمختلف مصنوعات کے اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اسٹالز میں خیبر پختونخوا کی ثقافت، روایات پر مبنی تیار کردہ مصنوعات پر طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

آرٹ نمائش میں مختلف فن پاروں،مصنوعات کے ذریعے صوبہ کی بہترین ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ ایسی آرٹ نمائش نوجوانوں کی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ صوبہ میں امن کے پرچار کیلئے صوبہ کا سافٹ امیج اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ گورنر ہاؤس میں آرٹ نمائش کی میزبانی کرنا میرے لئے باعث فخر ہے۔ فن صرف رنگوں اور تصاویر کا امتزاج نہیں بلکہ ایک زبان ہے۔ ہماری تاریخ، ثقافت، روایات ہماری پہچان ہیں۔ خواتین کی خودمختاری کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں معاشرتی و سماجی ترقی کیلئے اپنے نوجوانوں بالخصوص طالبات کو تعلیم، فن، کاروبار میں بھرپور مواقع فراہم کرنے پیں۔ آرٹ گیلریز، ثقافتی مراکز اور تعلیمی اداروں میں ایسی سرگرمیوں کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی

South Africa defeated Pakistan Shaheens in Champions Trophy warm-up match

چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان شاہینز کو شکست دیدی

کراچی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز اسکور کیے۔ کپتان محمد ہریرہ نے شاندار سنچری جڑتے ہوئے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 112 رنز کی اننگ کھیلی۔ س کے علاوہ امام الحق نے 94 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنا ئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے پیٹر ملڈر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

323 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں پر 49 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے نصف سنچری اسکور کی۔راسی وان ڈیر ڈوسن  62، ریان ریکیلٹن 57، ٹونی ڈی زورزی 55  اور ایڈن مارکرم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ پیٹر ملڈر 30 گیندوں پر 3 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 42 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان شاہینز کی جانب سے مہران ممتاز اور نیازی خان نے 2، 2  وکٹیں حاصل کیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے۔ افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

England cricket team reached Lahore to participate in the ICC Champions Trophy

چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد

چیمپئنز ٹرافی 2025  کیلئے پاکستان میں بین الاقوامی ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی ہے۔انگلش ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں لاہور پہنچی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور اسٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا ہے۔ ہیڈ کوچ برینڈن مکیلم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔ انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔ انگلش ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہو رہا ہے جہاں افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔