کیپٹن (ر) منیراعظم چیئرمین خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن تعینات
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کیپٹن(ر) منیراعظم سے بطور چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن انکے عہدہ کا حلف لیا تقریب حلف برداری میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ بھی شریک تھے حلف برداری تقریب میں مختلف انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے خواتین و افراد شریک ہوئے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی نو تعینات چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کیپٹن(ر) منیر اعظم کو نئی زمہ داریوں پر مبارکباد
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آج سے آغاز
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغازآج سے ہو رہا ہے۔ 8 بہترین ٹیموں میں چیمپئن بننے کی جنگ ہوگی۔ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں گھمسان کا رنگ پڑےگا۔ پاکستان میں بسنے والے کرکٹ کے دیوانوں کیلئےیہ لمحہ کسی خواب سے کم نہیں، جو اب حقیقت میں بدلنے جا رہا ہے۔ ایونٹ کا افتتاحی معرکہ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، جہاں میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز بیٹنگ، جاندار بولنگ اور شاندار فیلڈنگ دیکھنے کو ملے گی جو اِن میں مزید جوش و جذبہ بھر دے گی۔ 23 فروری کو پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا ہوگا۔ کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے حریف پاکستان اور بھارت دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔ یہی وہ موقع ہے جس کا انتظار کروڑوں شائقین بے صبری سے کر رہے ہیں کیونکہ یہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ ایک جذباتی جنگ بھی ہوگی، جہاں ہر چوکےہر چھکے اور ہر وکٹ پر جوش و خروش اپنے عروج پر ہوگا۔
اس پینل میں سابق کپتان راشد لطیف، فاسٹ بولر محمد عامر، جارح مزاج بلے باز احمد شہزاد اور معروف کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت شامل ہوں گے۔ماہرین ہر مقابلے کا تفصیلی پوسٹ مارٹم کریں گے۔ کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے اور سنسنی خیز لمحات پر اپنے تبصرے پیش کریں گے۔ یاد رہےکہ اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں، چیمپئن بننے کا خواب سجا کر ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ اِن ٹیموں میں میزبان پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ ہر ٹیم کا ایک ہی ہدف ہوگا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی پر قبضہ جمانا ہے۔ ہر میچ فیصلہ کرے گا کہ کون راج کرے گا اور کون شکست کا سامنا کرے گا۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 ایک ایسا ایونٹ ہوگا جس میں ہر گیند، ہر وکٹ اور ہر شاٹ کرکٹ دیوانوں کی دھڑکنوں کو تیز کر دے گا۔ یہ وہ لمحہ ہوگا جب کرکٹ کا جنون اپنی انتہا پر پہنچے گا، جہاں ہر چھکے پر جشن، ہر وکٹ پر خوشی اور ہر جیت پر ایک نئی تاریخ لکھی جائے گی۔
ضلع کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
ضلع کرم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں امن و امان کی بحالی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوئر کرم میں گزشتہ روز پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ، لوئر کرم کے چار گاؤں، اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کو عوام کے تحفظ کے پیش نظر خالی کرایا جائے گا، تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ ان علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے سرچ آپریشنز کیے جائیں گے۔
اجلاس میں کرم میں ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لیے انہیں شیڈول فور میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، کرم میں بدامنی پھیلانے والے عناصر اور ان کے ماسٹر مائنڈز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ گزشتہ روز کے واقعے کے پیش نظر کرم میں جاری امدادی رقوم کی تقسیم کو وقتی طور پر معطل کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، علاقے میں غیر قانونی بنکرز کی مسماری کے عمل کو تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں امن معاہدے پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ضلع کرم سے غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، امن معاہدے کے تحت قائم امن کمیٹیوں کو اپنی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے نبھانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے گی۔