A Memorandum of Understanding (MoU) was signed between the Khyber Pakhtunkhwa Assembly and the United Nations Population Fund (UNFPA).

خیبر پختونخوا اسمبلی اور اقوام متحدہ کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط

خیبر پختونخوا اسمبلی اور اقوام متحدہ پاپولیشن فنڈ (UNFPA) کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے. جس کا مقصد آبادی سے متعلق پالیسی سازی، قانون سازی اور ترقیاتی حکمت عملیوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی اور UNFPA کے نمائندہ ڈاکٹر لوئی شبانہ کے درمیان ایک تعمیری نشست منعقد ہوئی، جس میں سماجی بہتری، خواتین کے حقوق، اور پائیدار ترقی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس اشتراک کو صوبے میں بہتر سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی اور UNFPA مل کر سول سوسائٹی کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔ معاہدے پر دستخط خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ اور UNFPA کے نمائندہ ڈاکٹر لوئی شبانہ نے کیے، جبکہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی بطور گواہ موجود تھے۔
یہ مفاہمتی یادداشت خیبر پختونخوا میں خاندانی منصوبہ بندی، صنفی مساوات، نوجوانوں کے حقوق اور سماجی ترقی کے حوالے سے پالیسی سازی، قانون سازی اور آگاہی مہمات کو فروغ دینے کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرے گی۔ اس کے تحت آبادی سے متعلق پارلیمانی فورم قائم کیا جائے گا جو خاندانی منصوبہ بندی، صنفی مساوات اور نوجوانوں کے مسائل پر قانون سازی اور نگرانی میں معاونت فراہم کرے گا۔ اراکین اسمبلی کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ وہ بہتر قانون سازی اور پالیسی فیصلے کر سکیں۔ خواتین اور نوجوانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے موجودہ قوانین کا جائزہ اور بہتری یقینی بنائی جائے گی، خصوصاً کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے قانون سازی پر زور دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایک مرکزی ڈیٹا اور ریسرچ سینٹر قائم کیا جائے گا تاکہ آبادی کے متعلق تحقیق اور شواہد پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دیا جا سکے۔
اس موقع پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اس اشتراک کو پائیدار ترقی کے عالمی اہداف (SDGs) کے حصول میں معاون قرار دیا اور کہا کہ آبادی میں توازن، صحت عامہ اور خواتین کی ترقی کے بغیر سماجی استحکام ممکن نہیں۔ تقریب کے اختتام پر UNFPA کے وفد کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
Awareness seminar on traffic rules at North West General Hospital organized by Traffic Police Peshawar

ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام نارتھ ویسٹ جنرل ہسپتال و ریسرچ سنٹر میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا. جس میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان‘ سی ای او ملک عبدالطیف اعوان، ٹریفک حکام اور دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے جس کے ذریعے ٹریفک حادثات اور ٹریفک جام جیسے اہم مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے سمیت ٹریفک کی روانی یقینی ہو۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ اور ہیلمٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ اسی طرح دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کا خاص خیال رکھتے ہوئے صبر و تحمل سے ٹریفک اصولوں کے مطابق گاڑی چلانی چاہئے انہوں نے کہا کہ شہری ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کرنے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے باقاعدہ ٹریفک رضا کار فورس تشکیل دی ہے جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کو شامل کیا گیا ہے جو وقتاً فوقتاً شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتے ہیں جبکہ نارتھ ویسٹ کے طلباء و طالبات فورس میں شامل ہونے کے بعد یہ سلسلہ مزید تیز ہوجائیگا۔  انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دینے سے شہریوں نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں کافی بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے حکام اور اہلکار پرائمری‘ مڈل اور میٹرک تک سکول کے طلبہ کو باقاعدہ روڈ کراسنگ اور اشاروں سمیت دیگر ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیتے ہیں تاکہ وہ بچپن ہی سے ٹریفک قوانین سے آگاہ ہوں۔ محکمے کی جانب سے سوشل میڈیا کے تمام سائٹس کو فعال کیا گیا ہے جس کے ذریعے ٹریفک نظام سے متعلق ہر پندرہ منٹ بعد شہریوں کو آگاہی دی جاتی ہے تاکہ وہ کلیئر سڑکوں پر سفر کر سکیں اور انہیں کسی قسم کے مشکلات درپیش نہ ہوں۔

During the recent rains, 3 people died and 6 people were injured in the last 24 hours

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری

ہالینڈ کے 16 رکنی سیاحتی وفد کا تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ

ہالینڈ کے 16 رکنی سیاحتی وفد کا تخت بھائی کے آثار قدیمہ کا دورہ، فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ ہالینڈ کے 16 رکنی سیاحتی وفد نے تخت بھائی کے تاریخی آثار قدیمہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بدھ مت تہذیب کے قدیم ورثے کا مشاہدہ کیا۔ ڈی ایس پی کوثر خان کی قیادت میں پولیس نے وفد کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی، تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی سیاحت مکمل کر سکیں۔ سیاحوں نے تخت بھائی کے تاریخی ورثے اور اس کی عالمی اہمیت کو سراہا۔ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے، جس کے باعث سیاحتی وفد نے محفوظ اور پُرامن ماحول میں اپنے دورے کو مکمل کیا۔

Khyber Pakhtunkhwa government's meeting regarding "anti-polio".

خیبر پختونخوا حکومت کا’’انسداد پولیو‘‘ کے حوالے سےاجلاس

حکومت خیبر پخونخوا کا پولیو وائرس ختم کرنے پر زور۔ چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پولیو ایکشن پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔  صوبے میں پولیو کے خاتمے کی حکمت عملی اور جون 2025 تک وائرس کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ عبدالباسط کی نے بریفنگ دی۔ کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونین کونسلز (UCs) کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حکمت عملیوں کو مضبوط بنانے کا فیصلہ بھی کیا۔ زیادہ رسک والے علاقوں میں بہتر رسائی اور ویکسینیشن کوریج کو یقینی بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پولیو کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز صوبے بھر میں حفاظتی ٹیکوں کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے باہمی تعاون سے کام کریں۔

481468407_1031666732324727_1903549027527592425_n

فلسطین کی باہمت خواتین اور بچوں کے لئے غزہ پیکنگ ڈرائیو کا آغاز

الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور کے تحت فلسطین کی باہمت خواتین اور بچوں کے لئے غزہ پیکنگ ڈرائیو کا آغازکردیاگیا

الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور نے غزہ اور فلسطین کی باہمت اورپرعزم خواتین اور بچوں کے ساتھ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں تعاون کے لئے”غزہ پیکنگ ڈرائیو”کے تحت میزبان شادی ہال رنگ روڈ پشاور میں امدادی سامان کی پیکنگ کا آغاز کردیا جس میں پشاور کی خواتین تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طالبات،ٹیچنگ سٹاف،بچوں اور خواتین نے اہلیان پشاور کی جانب سے غزہ کی باہمت ماوں اور بچوں کے لئے فراہم کردہ 18امدادی اشیاءکی پیکنگ کی۔اس موقع پر الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور کی صدر نسرین مراد،نائب صدر انجم معیز نے امدادی سامان کے پیکنگ کی نگرانی کی۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے غزہ پیکنگ ڈرائیو کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور فلسطین کی باہمت ماوں اوربچوں نے دنیا کی سب سے بڑی اور جدیدجنگی ہتھیاروں سے لیس غاصب اسرائیلی فوج کا ایمانی جرات کے ساتھ مقابلہ کرکے ارض پاک کی تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اپنی مٹی سے محبت اور اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے انہوں نے کہا کہ فلسطینی ماوں بہنوں بزرگوں اور حتی کہ شیر خوار بچوں نے قربانی کی ایسی لازوال داستانیں رقم کردی ہیں جن کی نظیر دنیا کی معلوم تاریخ میں ملنا مشکل ھے اسرائیل نے لاکھوں ٹن بارود سے غزہ کی آبادی کو ملیامیٹ کیا سکولوں ،مساجد اور ہسپتالوں کو بھی نشانہ بنایا لیکن اہلیان غزہ کے جذبہ ایمان کوشکست نہ دے سکے۔انہوں نے غزہ کی ماوں اور بچوں کی پشتیبانی اور مالی تعاون پر الخدمت خواتین ٹرسٹ پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےکہا کہ امت مسلمہ کےلئے آپ کی قربانیوں کو پوری قوم زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔