Joint jirga of Pakistan and Afghan leaders, agreement on ceasefire on the border

افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کی افغانستان واپسی کا سلسلہ بدستور جاری

پشاور: خیبر پختونخوا سے افغان سیٹرن کارڈ (ACC) کے حامل افغان مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن (IFs) کی افغانستان واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج طورخم کے راستے 2853افراد افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین اور 2981غیر قانونی تارکین وطن بھیجے گئے۔ رضاکارانہ طور پر 2234افراد جبکہ پنجاب سے 447اور آزاد کشمیر سے 172افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین وطن واپس گئے۔ مجموعی طور پر دوسرے مرحلہ میں اب تک اسلام آباد سے 186، پنجاب سے 5902, گلگت سے ایک آزاد کشمیر سے 182 افغان سیٹزن کارڈ کے حامل مہاجرین کو طورخم کے راستے افغانستان بھجوایا گیا۔

ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ،97 ہزار، 607 غیر قانونی تارکین وطن کو طورخم سرحد سے افغانستان بھیجوایا گیا۔ مجموعی طور پر پختونخوا سے 6748، اسلام آباد سے 1689، پنجاب سے 7373، آزاد کشمیر سے 199، گلگت بلتستان سے ایک اور سندھ سے44غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان بھجوایا گیا۔ گجرانوالہ سے 38غیر قانونی تارکین وطن کو پشاور ٹرانزٹ پوائینٹ میں رات قیام کے لئے ٹہرایا گیا ہے۔ گجرانوالہ سے تمام 38غیر قانونی تارکین وطن کو کل ضروری دستاویزاتی کاروائی کے بعد طور خم بارڈر سے افغانستان منتقل کیا جائیگا۔

Mines and Minerals Act controversy

ماینز اینڈ منرلز ایکٹ کا تنازعہ اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری

عقیل یوسفزئی
یہ بات قابل تشویش ہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت بہت سے تلخ واقعات کے باوجود وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ محاذ آرائیوں میں مصروف عمل ہیں جس کے باعث صوبے کے مفادات اور حقوق کو مسلسل نقصان پہنچتا چلا آرہا ہے۔ پی ٹی آئی پر اس جنگ زدہ اور پسماندہ صوبے کے عوام نے بوجوہ تین بار اعتماد کیا مگر تینوں صوبائی حکومتوں نے صوبے کے مفادات اور حقوق کو سرے سے اپنی ترجیحات ہی میں شامل نہیں کیا جس کا نتیجہ آج اس صورت میں سب کے سامنے ہے کہ اگر ایک طرف آدھے خیبرپختونخوا کو بدترین بدامنی اور دہشت گردی کا سامنا ہے تو دوسری جانب صوبے کی بیڈ گورننس نے انتظامی معاملات کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ صوبے میں کوئی ایک بھی بڑا پراجیکٹ زیر تکمیل نہیں ہے۔ بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور عوام بدترین نوعیت کے مسائل سے دوچار ہیں مگر صوبائی حکومت اور برسرِ اقتدار پارٹی مسائل کے حل کی بجائے محاذ آرائیوں پر مشتمل پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔

حال ہی میں جب اسلام آباد میں منرلز انویسٹمنٹ فورم کا ایونٹ منعقد ہوا تو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خصوصی دعوت کے باوجود اس میں شرکت نہیں کی۔ دوسرے دن انہوں نے ایک بیان کے ذریعے مجوزہ ” ماینز اینڈ منرلز ایکٹ” سے متعلق متنازعہ بیان دے مارا اور اس کی آڑ میں وفاقی حکومت کے ساتھ پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کا یکطرفہ بیانیہ دیکر اس کو مبہم اور متنازعہ بنانے کی پالیسی اختیار کی۔ حالت تو یہ بن گئی کہ خود کو ” غیر سیاسی خاتون ” کہلانے والی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے رسمی بیان میں اس مجوزہ ایکٹ کے معاملات کو اپنے بھائی کی رہائی سے مشروط کردیا جس کو کسی بھی لحاظ سے ایک مناسب طرزِ عمل قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس تمام صورتحال کے تناظر میں ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبے کے عوام پر رحم کرتے ہوئے اس مینڈیٹ کا احترام کیا جائے جو کہ عوام نے تین مختلف انتخابات میں اس پارٹی کو دے رکھا ہے۔

Noor Zaman world squash champion

خیبرپختونخوا کا اعزاز؛ ورلڈ اسکواش چیمپئین جیت لی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے عالمی اسکواش انڈر 23 جیتنے پر نور زمان کو مبارکباد دی۔ نور زمان خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان کا فخر ہے۔ نور زمان نے پاکستان کو اسکواش میں کھویا ہوا مقام دلایا۔ کئی عرصوں بعد پاکستانی پرچم پھر سے لہرایا گیا۔ نور زمان نے اپنی محنت، لگن اور سپورٹس مین سپرٹ سے کامیابی حاصل کی۔ عالمی اسکواش میں نور زمان کی فتح پاکستان کی جیت کے مترادف ہے۔ خیبرپختونخوا نے اسکواش میں بڑے نام پیدا کیے ہیں۔ خیبرپختونخوا کا نام دنیا بھر میں کھیلوں کے نامور کھلاڑی پیدا کرنے والوں ۔یں شمار ہوتا ہے۔ اسکواش پلئیر نور زمان کے کوچز اور ان کے والدین کو بھی دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

Screenshot_21

35ویں نیشنل گیمز، تائیکوانڈو کھلاڑیوں کا انتخاب 12 اور 13 اپریل کو ہو گا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)35 ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کے لئے خیبرپختونخوا تائیکوانڈو کے ٹرائلز کا اعلان ہوگیا خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسیشن کے مطابق یکم مئی سے کراچی میں شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے لئے تائیکوانڈو کے میل و فیمل کھلاڑیوں کے لئے ٹرائلز 12 اور 13 اپریل کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوں گے۔ جس میں ملک بھر سے مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ صوبائی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن ٹرائلز میں بہترین کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے گا جبکہ ٹرائلز کے بعد تربیتی کیمپ بھی منعقد ہو گی تاکہ کھلاڑیوں کو اپنی کھیل میں بہتری لانے کے مزید مواقع مل سکیں۔