Prime Minister Shehbaz Sharif will leave for Turkey on a 2-day visit today.

وزیر اعظم شہباز شریف آج 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے

وزیر اعظم شہباز شریف صدر طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے پہلے ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔یاد رہے  اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل( HLSCC )کا 7 واں اجلاس 12-13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا اور صدر رجب طیب اردوان اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے 7ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔دیرینہ اتحادیوں اور تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، پاکستان اور ترکیہ باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے غیر معمولی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں ممالک نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون اور ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کی شکل میں قیادت کی سطح کا طریقہ کار بھی تشکیل دے رکھا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات اس مضبوط مکالمے کے تسلسل کی نمائندگی کرتی ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی شراکت داری کو مزید بلند کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مضبوط اور جاری شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے۔

18th International Undergraduate Medical Research Conference begins at Peshawar Medical College

پشاور میڈیکل کالج میں 18ویں انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس کاآغاز

پشاور میڈیکل کالج میں 18ویں انٹرنیشنل انڈرگریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ دو روزہ علمی  اور تحقیقی اجتماع میں پاکستان اور بیرون ملک  سے نوجون محققین طب کے شعبے میں اپنی  تحقیقات پیش کرنے کے علاوہ خیالات کا تبادلہ کرینگے اور علمی مقابلوں اور ورکشاپس میں  بھی حصہ لینگے ۔سو سے زائد محققین اپنے مقالہ جات پیش کرینگے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی رفاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیس احمد تھے ۔معروف عالمی محقق پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار اے بھٹہ ،پروفیسر جنید سرفرازاور پشاور میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر حفیظ الرحمن نے افتتاحی نشست سے خطاب کیا ۔جبکہ پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق ،سرپرست  پرائم فاؤنڈیشن  بھی اس موقع  پرموجود تھے۔ مقررین نے طلبہ کی تحقیق کی اہمیت اور صحت کے نظام میں اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس میں طلبا  کی ےحقیقی صلاحیتون کو نکھارنے کے لئےپوسٹراورزبانی، مقابلون کے علاوہ ریسرچ کوئز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ورکشاپس کے مختلف نشستوں میں  ممتاز ماہرین تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، ڈاکٹر بابر سعید، ڈاکٹر محمد ادریس اور ڈاکٹر مفرح سیٹھی نوجوان محققین کی رہنمائی کریں گے۔یہ کانفرنس نوجوان محققین کے لیے تحقیق، جدت اور باہمی تعاون کے موقع  فراہم کریگی۔

Pope Francis, the spiritual leader of the Catholic Christian community, has passed away.

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس چل بسے جبکہ ویٹی کن سٹی نے پوپ فرانسس کے انتقال کر گئے ۔ پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور انہیں حال ہی میں ڈبل نمونیا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ کئی روز تک اسپتال میں بھی زیر علاج رہے ۔ پوپ فرانسس کا انتقال ویٹیکن سٹی میں ہوا۔ بیماری کے باعث اس سال ایسٹر پر عوام سے خطاب بھی نہیں کر سکے تھے۔ پوپ فرانسس نے گزشتہ روزایسٹر کے تہوار میں شرکت کی تھی۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر سپتال  سے ڈسچارج ہوئے تھے۔ پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ پوپ فرانسس نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا۔ پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس:

گورنر خیبر پختونخوا کا کیتھولک مسیحی برادری اور غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا ظہار کیا۔ پوپ فرانسس کے انتقال سے دکھی انسانیت کی خدمت کا ایک باب بند ہو گیا۔ پوپ فرانس نے دنیا کو ہمیشہ امن، محبت اور برداشت کا پیغام دیا۔ پوپ فرانسس نے مظلوم فلسطین کے عوام کیساتھ انکے مصائب پر قربت کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں انسانیت کے احترام میں پوپ فرانسس کی تعلیمات و خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

First FLight for Hajj 2023 scheduled 21 May 23

عازمینِ حج کے معاملات میں وفاقی حکومت کی غفلت

پشاور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور خیبرپختونخوا، عدنان قادری نے وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کی ناقص حکمتِ عملی اور انتظامی ناکامیوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا واقعہ رونما ہو رہا ہے کہ تقریباً 77 ہزار عازمین حج، فریضۂ حج کی ادائیگی سے محروم رہ سکتے ہیں۔

عدنان قادری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی نے عوام کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے۔ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے جانے والے ہزاروں افراد سے رقوم وصول کرلی گئی ہیں، مگر انتظامی کوتاہیوں اور خط و کتابت میں تاخیر کے باعث ان کی روانگی غیر یقینی ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال کٹھ پتلی حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر سعودی حکام سے رابطہ قائم کرے تاکہ عازمینِ حج کو درپیش مسائل بروقت حل کیے جا سکیں۔

عدنان قادری نے کہا کہ کوئی بھی خواہشمند فرد این او سی یا کسی تکنیکی وجہ کے باعث حج کی سعادت سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاملہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو وہ متاثرہ عازمین کے ہمراہ بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ 77 ہزار افراد ملک کے مختلف علاقوں، بشمول خیبرپختونخوا، سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی ناقابل قبول ہے۔ ہم ہر فورم پر ان کی آواز بنیں گے اور پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے جانے والے افراد کے مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔

Khyber Police's new uniform officially inaugurated

خیبر پولیس کی نئی وردی کا باقاعدہ افتتاح

آج 21 اپریل 2025 خیبر پولیس کی تاریخ میں ایک تاریخی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ آج سے باقاعدہ خیبر پولیس نے یونیفارم پہننے کا آغاز کر دیا گیا۔

ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے آج نئے یونیفارم میں ملبوس افسران و اہلکاروں کے ہمراہ گروپ فوٹو بنوا کر خیبر پولیس کی نئی وردی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خیبر نے کہا کہ آج کا دن خیبر پولیس کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ 150 سالہ پرانی وردی کو تبدیل کر کے خیبرپختونخوا پولیس کے طرز کی ماڈرن وردی متعارف کرائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پولیس اب دیگر اضلاع کی طرز پر پینٹ شرٹ یونیفارم پہننے کی پابند ہوگی، جو نہ صرف ظاہری تبدیلی ہے بلکہ پیشہ ورانہ وقار اور نظم و ضبط کی نئی علامت بھی ہے۔ وردی محض لباس نہیں بلکہ وقار، اعتماد اور ذمہ داری کی پہچان ہوتی ہے۔ نئی یونیفارم سے اہلکاروں کے حوصلے بلند ہوں گے اور ان کے رویے، کارکردگی اور عوامی اعتماد میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ یہ نئی وردی دراصل ایک نئے عزم اور جذبے کی نمائندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے ویژن کے تحت ضم شدہ اضلاع، بالخصوص ضلع خیبر میں پولیس اصلاحات جاری ہیں۔ ان میں پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود، بروقت ترقیاں، سروس اسٹرکچر میں بہتری، اور جدید اسلحہ و ساز و سامان کی فراہمی شامل ہے۔ یہ اقدام صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ خیبر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری کی طرف ایک مؤثر قدم ہے، جس سے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔ آخر میں، خیبر پولیس نے “پاکستان زندہ باد” خیبرپختونخوا پولیس زندہ باد” اور “خیبر پولیس زندہ باد” کے پرجوش نعرے لگا کر اپنے عزم، حوصلے اور ولولے کا اظہار کیا۔