Kurram District: Grand Jirga of local elders to establish peace

ضلع کرم: امن و امان کے قیام کے سلسلے میں گرینڈ جرگہ

قبائلی ضلع کرم میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈیو کوہاٹ جناب میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی ، کمشنر کوہاٹ مُعتصم بااللہ شاہ اور ڈی آئ جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے کل بروز منگل ضلع کرم کے علاقے پاڑا چنار میں ڈپٹی کمشنر کرم، ضلعی پولیس افسر کرم اور گرینڈ جرگہ کے ہمراہ مقامی عمائدین سے تفصیلی بات چیت کی جس میں فریقین نے کوہاٹ امن معاہدے کے تکمیل میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کا یقین دلایا اور ایک ہزار کے لگ بھگ مورچے مسمار کرنے پر تمام حکومتی اداروں کا شُکریہ ادا کیا۔ معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا۔ ضلع میں جاری دیگر سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کوہاٹ اور ضلعی محکموں کا جائزہ اجلاس اور مختلف علاقوں کے دورے بروز آج بُدھ بھی جاری رہیں گے۔ توقع ہے کہ ضلع کرم میں مجموعی امن کی حالت مزید بہتر ہو کر معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔

Bosnian Ambassador Emin Čuhodarović meets with Mayor Abbottabad

بوسنیا سفیر ایمن چوہوڈارویک کی میئر ایبٹ آباد سے ملاقات

میئر ایبٹ آباد سردار شجاع نبی اور ٹی ایم او ایبٹ آباد میاں شفیق الرحمن کی بوسنیا سفیرایمن چوہوڈارویک سے ملاقات۔ اس موقع پر بوسنیا کے سفیر کا کہنا تھا کہ بہت ساری کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ دونوں ممالک کے نجی شعبے کے درمیان شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا تجارتی حجم میں اضافے کے وسیع مواقع اور صلاحیت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں بوسنیا کے سفیر اور میئر ایبٹ آباد و ٹی ایم او کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان لوکل گورنمنٹ سسٹم کے خدو خال اور گڈ پریکٹسز کے حوالے سے موثر بات چیت ہوئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تعاون اور تجربوں سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں اور ایک دوسرے ممالک کی گڈ پریکٹسز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ دونوں ممالک کے میئرز کی کوششوں سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط و موثر بنانے کے ساتھ تجارتی سفارتی تعلقات کو بھی مزید مضبو ط کیا جا سکتا ہے۔

Abbottabad: Training classes begin to improve the skills of Rescue 1122 personnel

ایبٹ آباد: ریسکیو 1122 اہلکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے تربیتی کلاسز کا آغاز

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی کی ہدایات پر ریسکیواہلکاروں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کیلئے تربیتی کلاسیز کا آغازکر دیا۔ ٹریننگ ونگ انچارج ملک کامران کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد سٹیشن 11 کے اہلکاروں کو میڈیکل ایمرجنسیز میں مہارت حاصل کرنے کیلئے مختلف حوالوں سے تفصیلی بریفنگ دی۔ میڈیکل کے حوالے سے تربیتی کلاس کا مقصد ریسکوایبٹ آباد کے اہلکاروں کی کارکرگردگی میں مزید نکھار پیدا کرنا اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی یا قدرتی آفات کی صورت میں بروقت امدادی سرگرمیاں کے لئے ریسکیو اہلکاروں کو ہر دم تیار رکھنا ہے۔