Khyber Pakhtunkhwa: Heat intensity likely to increase between April 27 and 30

خیبرپختونخوا: 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان۔ شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان۔ جبکہ 30 اپریل سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کے باعث بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری.

۔گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان۔ ۔ کسان فصلوں کے لیے پانی کا مناسب انتظام کریں۔ عوام سورج کی روشنی میں باہر نکلتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ عوامی آگاہی مہم کےذریعے عوام کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے۔ بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج میں نہ نکلے۔ ۔ہیلتھ/میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس اور ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ اور ہیٹ اسٹروک سینٹر کو فعال رکھنے کی ہدایت کریں۔ مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے۔ ۔تمام متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیے۔ عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں پریشر چیک کریں۔ ۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔