گورنر ہاؤس میں پیپلز لائرز فورم کے کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب

گورنر ہاؤس میں پیپلز لائرز فورم کے کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں تقریب

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ قانون کی بالادستی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لائرز فورم سے وابستہ کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی، پی ایل ایف کے صوبائی صدر گوہر رحمان ایڈووکیٹ، اور جنرل سیکریٹری لاجبر خان خلیل سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری ہے۔ اتحادی حکومت میں پارٹی قیادت کی جانب سے خیبرپختونخوا کو بھرپور نمائندگی دی گئی، تاہم مزید نشستوں کے حصول سے صوبے کے حقوق میں اضافہ ممکن ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی پارٹی کارکنان کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرائی جائے گی، جبکہ وفاقی وزارت قانون سے وکلاء برادری کے لیے گرانٹس کے حصول پر بھی کام کیا جائے گا۔

تقریب میں شرکاء کا خطاب اور تجاویز

تقریب میں مختلف بار کونسلز کے ممبران اور وکلاء نے شرکت کی، جن میں حشمت نواز سدوزئی ایڈووکیٹ، شاہ فہد انصاری ایڈووکیٹ، عزیز اللہ خان، شاہ حسین، امیر نواب، تاج محمد خان، ریاض خان، حماد خان بنگش، غیاث الدین، موسی خان، نوابزادہ عرفان خان، افتخار خان، اور میاں حیدر علی شاہ شامل تھے۔ مقررین نے وفاقی اتحادی حکومت سے متعلق تحفظات اور بار کونسلز کی مزید ترقی کے لیے تجاویز پیش کیں۔

تقریب کے اختتام پر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداء کی مغفرت اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

khyber Teaching Hospital Peshawar

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں فالج کے جدید علاج میں نئی تاریخ رقم

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں فالج کے جدید علاج میں پیشرفت

پشاور کے خیبر ٹیچنگ ہسپتال (KTH) میں فالج کے جدید علاج میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد کے مطابق ہسپتال میں پہلا تھرومبولائسز کیس کامیابی سے مکمل کیا گیا، جس سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی۔ 65 سالہ خاتون کو الٹپلیز انجکشن لگانے کے بعد صرف 30 منٹ میں ریلیف فراہم کر دیا گیا، اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔

ڈاکٹر عرفان خٹک نے فالج کے مریضوں کے بروقت علاج کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 3 گھنٹے انتہائی اہم ہوتے ہیں، اس دوران مریض کو فوری طور پر اسپتال پہنچانے سے علاج کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر سجاد داورڈ نے مزید بتایا کہ اب تھرومبولائسز کی سہولت صحت کارڈ پلس کے تحت دستیاب ہوگی، جبکہ ہسپتال میں 24/7 اسٹروک یونٹ کے قیام کی تیاریاں بھی جاری ہیں تاکہ مریضوں کو جدید علاج فراہم کیا جا سکے۔

پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پہلی پرواز مدینہ روانہ

پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پہلی پرواز مدینہ روانہ

حج آپریشن کا آغاز

پاکستان میں حج آپریشن 2025 کا آغاز ہو گیا ہے۔ اسلام آباد سے پہلی پرواز، پی آئی اے کی پی کے 713، صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے عازمین کو رخصت کیا۔

کوئٹہ سے حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 7201، صبح 10 بجے 170 حاجیوں کو لے کر روانہ ہو گئی، جبکہ لاہور سے پہلی پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 عازمین حج کو مدینہ لے کر روانہ کرے گی۔ پی آئی اے کے حج آپریشن کے تحت 117 خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں تمام پروازیں مدینہ جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں حج پروازیں جدہ کے لیے روانہ ہوں گی۔

کوہاٹ: بھارت کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کوہاٹ میں پولیس کی کال پر کچہری چوک پر ہندوستانی جارحیت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی منعقد ہوئی، جس میں مذہبی، سماجی، سیاسی شخصیات، تاجر برادری، بچوں اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ریلی کوہاٹ پریس کلب سے شروع ہو کر کچہری چوک تک پہنچائی گئی، جہاں مظاہرین نے بھارت کی ناجائز اور انسانیت سوز جارحیت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

ریلی کے دوران مظاہرین نے کشمیر کے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیا بھر کے مظلوم عوام اور مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ایس پی آپریشن فاروق رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے ہر محاذ پر تیار ہیں۔ سماجی و مذہبی شخصیات حاجی نصیر اور صحافی سعید اورکزئی نے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص پشتون کمیونٹی، وطن کی حفاظت میں افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف شبقدر بازار میں احتجاجی ریلی

پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شبقدر بازار میں احتجاجی ریلی

پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف شبقدر بازار میں احتجاجی ریلی اور مظاہرہ، صحافیوں کی کال پر نکالی گئی ریلی اور مظاہرہ میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

بھارتی جارحیت کے خلاف شبقدر بازار میں احتجاجی ریلی

ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر بازار میں ملکی سالمیت، پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت اقدامات کے خلاف احتجاجی ریلی اور مظاہرہ ہوا، شبقدر کے سینئیر صحافیوں کی کال پر نکالی گئی ریلی اور مظاہرے میں مذہبی سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں علماء کرام، سماجی شخصیات تاجر تنظیموں،صحافیوں سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی، شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی، بھارتی حکومت اور فوج کے خلاف نعرے درج کئے تھے شبقدر بازار میں نکالی گئی ریلی اور مین چوک میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ ہندوستان کا پاکستان کو پہلگام واقعے سے جوڑنا ، جھوٹے بیانات اور پروپیگنڈوں کی سخت الفاظ میں مذمت اور مسترد کرتے ہیں اور آبی دہشت گردی نامنظور کرتے ہیں شرکاء نے کہا کہ ہندوستان کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہو، پاکستان انتہائی مضبوط ہاتھوں میں ہے پوری قوم پاک فوج کیساتھ مکمل یک جہتی سے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کےلئے ہر وقت تیار ہے۔