شخاندہ فیسٹیول

وادی کالاش رومبور میں جشنِ بہاراں “شخاندہ فیسٹیول” کا انعقاد

وادی کالاش، رومبور چترال میں آل قریش ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام اور کالاش ویلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے وادی کالاش رومبور میں سالانہ جشنِ بہاراں “شخاندہ فیسٹیول” کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جو ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوا۔

فیسٹیول میں علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے مختلف دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جن میں تیراندازی، بزکشی، کشتی اور دیگر مقامی کھیل شامل تھے۔ مقامی اور قومی سطح کے شخصیات کی شرکت نے اس ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل قریش ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری احسان دانش، عنایت اللہ شیخ، جمی الرحمن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر قریشی نے کہا کہ اس قسم کے ثقافتی میلوں کا انعقاد ہمارے آبا و اجداد کی روایات کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان روایتی کھیلوں کے تحفظ اور فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ یہ ورثہ آئندہ نسلوں تک منتقل ہو سکے۔

کالاش ویلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکرام حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چترال ایک کثیرالثقافتی خطہ ہے جہاں مختلف برادریاں آباد ہیں۔ اتھارٹی کا مشن یہاں کے مسائل کے حل اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز خدمات فراہم کرنا ہے، اور یہ کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خالد خان نے کہا کہ چترال کے تمام روایتی کھیلوں کی ترویج اور سرپرستی ضلعی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے اور محکمہ ہمیشہ ایسے میلوں میں بھرپور تعاون فراہم کرتا رہا ہے۔

پولیٹیکل ایڈوائزر برائے ایم پی اے لوئر چترال، مہتر فتح الملک نوید احمد نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ایم پی اے کی ہدایت پر ضلعی سطح پر ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن کے ذریعے مقامی کھیلوں کو فروغ دے کر باصلاحیت کھلاڑیوں کو قومی سطح تک لایا جائے گا۔

اختتامی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبدالسلام، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خالد خان، نوید احمد کوہکن پولیٹیکل ایڈوائزر ایم پی اے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالاش ویلز ڈیولپمنٹ اتھارٹی اکرام حسین، اور ویلج کونسل رومبور کے چیئرمین سلطان نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر جیتنے والی ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ اختتامی کلمات آل قریش ویلفیئر سوسائٹی کے بانی عمر قریشی نے پیش کیے، جبکہ عنایت اللہ شیخ نے عوامی مسائل سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ آخر میں احسان دانش نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی آمد کو اعزاز قرار دیا۔

باب خیبر پر ہندوستان کے خلاف و افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی

تاریخی باب خیبر پر ہندوستان کے خلاف و افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی

خیبر:جمرود تاریخی باب خیبر پر ہندوستان کے خلاف و افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں قومی مشران، بلدیاتی نمائندگان سمیت پولیس فورس اہلکاروں نے شرکت کی۔ ہندوستان کی آبی جارحیت کی دھمکیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر ہندوستان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ہندوستان پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دینا بند کرے و ماضی میں ابینندھن و گلوبھوشن کا حشر یاد کرے۔ پاکستانی عوام ملک کے دفاع کے لئے ایک پیج پر و افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

باب خیبر پر ہندوستان کے خلاف و افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی

پاکستان اکادمی ادبیات خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں دو روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد

پاکستان اکادمی ادبیات خیبرپختونخوا چیپٹر کے زیرِ اہتمام دو روزہ صوبائی ادبیات کانفرنس کا آغاز ہوا، جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افتتاحی سیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر نے پاکستان اکادمی ادبیات پشاور آفس میں “پختونخوا رائیٹرز ہاؤس” کا افتتاح بھی کیا، جسے انہوں نے صوبے میں شعبۂ ادب کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام قرار دیا۔

کانفرنس میں اکادمی ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن ڈاکٹر نجیبہ عارف، خیبرپختونخوا کے اعزازی ڈائریکٹر ڈاکٹر گلزار جلال سمیت صوبہ بھر سے ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی۔ گورنر نے ادبی شخصیات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس عصری ادب کے حوالے سے ایک علمی سنگِ میل ثابت ہوگی اور ادب کسی بھی معاشرے کی فکری تربیت، رواداری اور مثبت طرزِ فکر کے فروغ کا ذریعہ ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا خطاب

فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اکادمی ادبیات قومی زبانوں، ثقافت اور تاریخ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں اہلِ قلم کی تخلیقی صلاحیتوں اور علمی بصیرت پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خیبرپختونخوا نے عالمی سطح پر شعبۂ ادب میں نامور شخصیات پیدا کی ہیں اور 1976 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے قائم کردہ پاکستان اکادمی ادبیات آج ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ سیاست ہو یا ادب، مثبت گفتگو اور اختلافِ رائے کے احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ادب کو قریب سے اپنائیں تاکہ شدت پسندی اور منفی سوچ سے بچ سکیں۔

Saif-ul-Malook Lake

جھیل سیف الملوک کو 6 ماہ بعد سیاحوں کےلئے کھول دیا گیا

ملک بھر کے سیاحوں کے لئے خوشخبری، پریوں کا مسکن جھیل سیف الملوک کو 6 ماہ بعد سیاحوں کےلئے کھول دیا گیا۔

بالاکوٹ: ناران کھلنے کے بعد مختصر وقت میں جھیل سیف الملوک روڈ کو فور بائی فور گاڑیوں کے لئے کھولا گیا۔ بالاکوٹ: جھیل روڈ پر 6 چھوٹے بڑے گلیشیئرز کو صاف کرکے سڑک کو جیپ کے سفر کےلئے بحال کیا۔ بالاکوٹ:سیاح برف سے ڈھکی جھیل سیف الملوک کی سیر اور ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

Director General (DG) Inter-Services Public Relations (ISPR) Lieutenant General Ahmed Sharif

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام حملے پر بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پہلگام حملے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے ثبوت فراہم کر دیئے۔

پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے اور بھارت کے بے بنیاد الزام سے نمٹنے کے لیے ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے، پاکستانی سرزمین پر دہشت گرد نیٹ ورکس کو چلانے اور ان کی حمایت میں سرگرم ہے۔

بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 اپریل کو جہلم بس سٹینڈ کے قریب سے ایک گرفتاری عمل میں آئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ “عبدالمجید نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا، جو مبینہ طور پر بھارت میں تربیت یافتہ تھا۔ حکام نے اس سے ایک ڈرون، ایک دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) اور 25,000 روپے نقد برآمد کیے ہیں۔ پہلگام حملے کو ابھی سات دن ہو چکے ہیں۔