Vice chancellors of 16 universities of Khyber Pakhtunkhwa have been appointed

خیبرپختونخوا کی 16جامعات کے وائس چانسلرز تعینات

پاکستان کی موثر حکمت عملی اور بھارتی جنگی جنون

عقیل یوسفزئی
پہلگام فالس آپریشن یا واقعے کے بعد بھارتی جنگی جنون نے نہ صرف یہ کہ پاکستان متحد کردیا ہے بلکہ بھارت کے کمزور پوزیشن اور مقدمے کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے اندرونی اختلافات سے دوچار بھی کردیا ہے ۔ گزشتہ روز چین نے بھی بھارتی سرحد پر جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ بھارت کو پاکستان کی جنگی تیاریوں اور بنگلہ دیش کی سرحدی مزاحمت کا بھی سامنا ہے۔ اس ماحول نے بھارت کو خطے میں تنہا کرکے رکھ دیا ہے اور شاید اسی دباؤ کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے پوری تیاری اور اعلانات کے باوجود پاکستان پر حملہ کرنے کا کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا۔ سنجیدہ بھارتی ماہرین اور تجزیہ کار اس صورتحال کو بھارت کے لیے مایوس کن قرار دے رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ مودی سرکار نے عجلت میں پاکستان کے خلاف ماحول بناکر خود کو پھنسا دیا ہے اور یہ کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کی تیاری زیادہ متاثر کن ہے ۔ پاکستان نے اتوار کے روز عالمی میڈیا کو کشمیر کی سرحد پر لے جانے کا اعلان کردیا ہے تاکہ میڈیا کو اصل حقائق سے آگاہ کردیا جائے تاہم پہلگام سمیت کسی بھی ایریا میں عالمی میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی جس کے باعث عالمی میڈیا بھارتی مقدمے اور رویے پر سوالات اٹھائے نظر آتا ہے۔

پاکستان نے نہ صرف یہ کہ بھارتی سرحدوں پر اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں بلکہ پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کا طریقہ کار بھی وضع کردیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں ۔ اس ضمن میں ہفتے کے روز باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں دو کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا گیا ۔ بھارتی کوششوں کے باوجود تمام تر کشیدگی کے باوجود افغانستان کی عبوری حکومت نے پاکستان کے خلاف کسی مہم جوئی میں بھارت کا ساتھ دینے سے معذرت کرلی ہے اور اس قسم کی اطلاعات بھی زیر گردش ہیں کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد محمد صادق خان کی سربراہی میں جلد قندھار کا دورہ کرنے والا ہے جہاں افغان طالبان کے سربراہ کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جائے گی جس میں کراس بارڈر ٹیررازم کے معاملے پر گفتگو کی جائے گی ۔ اس تناظر میں کہا جاسکتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری واقع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔
( 4 مئی 2025 )

17464315002638043088_1200x630

پاکستان کا فتاح سیریز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے کامیابی سے فتاح سیریز سطح سے سطح تک مار کرنے والے میزائل کا تربیتی تجربہ کیا

اسلام آباد: پاکستان نے آج کامیابی سے فاتاھ سیریز سطح سے سطح تک مار کرنے والے میزائل کا تربیتی تجربہ کیا، جس کی رینج 120 کلومیٹر ہے۔ یہ تجربہ جاری مشق “ایکس انڈس” کا حصہ تھا۔

یہ تجربہ فوجی دستوں کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے اور اہم تکنیکی پہلوؤں کی توثیق کے لیے کیا گیا، جس میں میزائل کا جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر درستگی شامل ہے۔

تربیتی لانچ کا مشاہدہ پاکستان آرمی کے سینئر افسران، ساتھ ہی پاکستان کی اسٹریٹیجک تنظیموں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف نے تجربے میں حصہ لینے والے فوجی دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی اور پاکستان آرمی کی دفاعی تیاری اور تکنیکی مہارت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔