Conducting Umrah transparent lottery for the children of Khyber Police Martyrs

خیبر پولیس شہداء کے بچوں کیلئے عمرہ کی شفاف قرعہ اندازی کا انعقاد

ضم اضلاع کی تاریخ میں پہلی بار خیبر کے شہداء کے بچوں کیلئے عمرہ کی شفاف قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شہید سید کریم اور شہید راویل خان کے بچوں کے نام منتخب ہوئے۔ اس موقع پر دونوں شہداء کے اہل خانہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر رائے مظہر اقبال سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس باوقار اور قابل تقلید اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے کہا کہ خیبر کی سرزمین نے ہمیشہ ایسے بہادر سپوت پیدا کیے ہیں جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔ ہمارے شہداء کے بچے ہمارے لیے امانت ہیں، ان کی عزت، تعلیم و تربیت اور فلاح ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پولیس، آئی جی خیبرپختونخوا کے ویژن کے مطابق، شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ یہ صرف ہمارا فرض نہیں بلکہ اعزاز بھی ہے

Low Yar Karam: Rally held in support of Pak Army

لو ئر کرم: پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد

صدہ میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت میں جاجی ،غلجی قوم نے مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور حکومت سے سخت جوابی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ دوسری طرف پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے اور مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

Khyber: Tribal elders protest against Indian aggression

خیبر: بھارتی جارحیت کیخلاف قبائلی عمائدین کا احتجاجی مظاہرہ

بھارت کی جا رحیت کیخلا ف ریلی جمرود کے تاریخی مقام بابِ خیبر سے نکا لی گئی ۔  ریلی میں پولیس افسران، مقامی قبائلی عمائدین، سماجی رہنما اور عام شہری بڑی تعداد نےشریک کی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر بھارت کی حالیہ سرحدی خلاف ورزیوں، کشمیری عوام پر مظالم، اور پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بازی کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی جارحیت کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرے۔

قبائلی مشران،تحصیل چیئرمین حاجی عظمت خان، چیئرمین عبدالمنان مدوخیل، حضرت ولی آفریدی،خالد اکبر،حاجی خان،زیور جان سمیت دیگر مشران نے اس موقع پر قبائلی مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام ماضی کی طرح آج بھی مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون پورے خطے کے لیے خطرہ بن چکا ہے، اور پاکستانی قوم اپنے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

 خیبر پولیس ڈی ایس پی سرکل جمرود محمد نواز،ایس ایچ او جمرود نسیم خان، ایڈیشنل ایس ایچ اوز خالد خان،غفار خان،حسین زادہ،رفیع اللہ سمیت دیگر پولیس نے کہا کہ پولیس صرف داخلی سیکورٹی تک محدود نہیں بلکہ قومی سلامتی کے ہر محاذ پر اپنی موجودگی یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پولیس قبائلی عوام کے شانہ بشانہ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے، اور یہ مظاہرہ اسی اتحاد و یکجہتی کا مظہر ہے۔ احتجاجی مظاہرہ پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، اور آخر میں پاکستان کی سلامتی، کشمیری عوام کی آزادی، اور خطے میں امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

The provincial government is trying to improve the education system

صوبائی حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانےکیلئےکوشاں

Protests in Hangu against Indian aggression

بھارتی جارحیت کیخلاف ہنگو میں احتجاجی مظاہرے

ہنگو احتجاجی مظاہرے میں طلباء، اساتذہ، سول سوسائٹی، اور عوام نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا بھارت کے جارحانہ عزائم اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر “بھارت مردہ باد” جیسے نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرانے پر خوشی میں مقامی افراد نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کیا اور “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے بلند کیے۔ قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Pakistan Army Downs 25 Israeli-Made Harop Drones

بھارت سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ ڈرون مار گرائے: پاکستان فوج

آئی ایس پی آر کے مطابق افواجِ پاکستان نے تکنیکی (سافٹ کل) اور ہتھیاری (ہارڈ کل) صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اب تک دشمن کے 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یہ پیش رفت بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کو کئے گئے بزدلانہ حملوں کے بعد سامنے آئی۔ جن میں بھارت نے جدید لڑاکا طیارے ڈرونز اور متعدد پوسٹس تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ فوجی جانی نقصان بھی اٹھایا۔ ان نقصانات کے بعد بھارت نے بوکھلاہٹ میں اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے۔

Pakistan Army Downs 25 Israeli-Made Harop Drones

ترجمان پاک فوج کیمطابق یہ بزدلانہ اقدامات بھارت کی اندرونی پریشانی اور ناکامی کا مظہر ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھی دشمن کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر بھرپور جواب دے رہی ہیں۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تباہ شدہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ بھی اٹھایا جا رہا ہے۔ جو بھارتی عزائم کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔ دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے اور اس کے تمام منصوبے ناکام بنائے جا رہے ہیں۔

Every drop of blood of innocent civilians will be accounted for, Spokesman of Pakistan Army

معصوم شہریوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

ترجمان پا ک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھاکہ اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوچکے ہیں۔  بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ہمارا دشمن اتنابزدل ہےکہ مدمقابل فوج سے لڑنے کی بجائے شہریوں کونشانہ بناتا ہے۔ جب ہم نے دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنا شروع کی تو بھارت اپنی فوج کے ذریعے دہشتگردی پر اتر آیا۔ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا دہشتگردی نہیں تو اور کیا ہے؟ یہ بات ثابت ہوچکی دہشتگردی میں بھارت کس طرح ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ جب یہ حملہ ہوا تو پاکستان کی افواج نے اپنے دفاع میں صرف ملٹری ٹارگٹس کو چنا ہم نے بزدل دشمن کی طرح شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، 3  رافیل سمیت 5 طیارے تباہ کیے گئے، فضائی جنگ میں اس کی شاید ہی کوئی مثال ملتی ہو،ہمیں اپنی ائیرفورس پرفخر ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایل او سی پر بھارت کی جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، افواج پاکستان نے بھارت کے7 چھوٹے بڑے ڈرونز کوبھی تباہ کیا، 2 اپنے قبضے میں لیے، جن بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا وہاں سے بلااشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جارہی تھی، ان تمام حملوں میں پاک افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم نے میڈیا کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا۔  جب فضائی اٹیک ہوا اس وقت57 فلائٹس فضا میں تھیں۔ مسافرطیارے مختلف ممالک کے تھے جنھیں بھارت نے خطرے میں ڈالا، بھارت کی طرف سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پربھی شیلنگ کی گئی، جنیوا کنونشن کے مطابق عوام الناس اور پانی کی تنصیبات کو نشانہ نہیں بناسکتے۔ جب  آپ ڈیمزکو نشانہ بناتے ہیں توبین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ قوم کو افواج پاکستان پر اورافواج کو اپنی بہادرقوم پرفخرہے، افواج پاکستان اور قوم دشمن کے خلاف متحد ہیں، اپنے عوام اور زمین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاکستان کی غیور عوام اور افواج یہ باور کرانا چاہتی ہیں کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری  قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو بھارتی حملے کا جواب دینے کا مکمل اختیار دیدیا

خیال رہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کو ملکی خود مختاری کی خلاف ورزی اور معصوم شہریوں پر بھارتی حملے کا جواب دینے کا مکمل اختیار دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معصوم عوام پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے ، پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور پاکستان کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دفاع کا حق حاصل ہے ، اپنی پسند کے وقت، جگہ اور طریقے سے معصوم شہریوں کی شہادت کا بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔ امریکی میڈیا کے مطابق فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے ایک رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ گزشتہ روز بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کےکئی  علاقوں میں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

Monsoon rains are likely in most districts of Khyber Pakhtunkhwa from tomorrow

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 8 سے 12 مئی تک بارشوں کا امکان

خیبرپختونخوا پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)  نے صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جو 12 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کو روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہنے اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کیلئے متبادل راستے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔

KPK

جنگی صورتحال: خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی

خیبرپختونخوا حکومت نے ممکنہ جنگی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا  نے تمام ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یوز) اور ٹراما سنٹرز کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی سخت ہدایت کی ہے۔ مشیر صحت نےبتایا کہ بڑے پیمانے پر ممکنہ جانی نقصان کیجولٹیز کیلئے مکمل تیاری کی جائے۔ انہوں نے سرجیکل کٹس، ادویات، جلنے کے علاج کے مواد برن کئیر اور خون کے عطیات کیلئے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔  مشیر صحت نے صوبے کے تمام ڈاکٹرز اور ہسپتال عملے کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ احتشام علی کا کہنا تھا کہ “پوری قوم بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہے۔”

Lakki Marwat to Inaugurate Traffic Training Driving School on May 8th

لکی مروت: ٹریفک تربیتی ڈرائیونگ سکول کا آغاز

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات اور ڈی پی او لکی مروت کی ہدایات کی روشنی میں ضلع لکی مروت میں شہریوں کی سہولت اور ٹریفک قوانین کے مطابق جدید ڈرائیونگ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائن میں قائم تربیتی ڈرائیونگ سکول کا باقاعدہ آغازکیا گیا۔ اس تربیتی سکول میں شہریوں کو ایل ٹی وی، موٹر کار اور موٹر سائیکل چلانے کے جدید طریقہ کار کے مطابق ڈرائیونگ سکھائی جائے گی۔ 14 روزہ تربیتی کورس میں ڈرائیونگ تھیوری و پریکٹیکل کے ساتھ ساتھ روڈ سیفٹی، روڈ سینس، ٹریفک اشاروں کی پہچان، مکینیکل تھیوری اور جدید ڈرائیونگ کے اصولوں پر مبنی لٹریچر شامل ہے۔ کورس مکمل کرنے والے مرد و خواتین کو نہ صرف سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا بلکہ انہیں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء بھی کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ سے لوگوں میں ڈرائیونگ سیکھنے کے رجحان میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ خواہشمند خواتین و حضرات داخلہ لینے اور مزید معلومات کیلئے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول لکی مروت کے آفس کا وزٹ کریں یا دیے گئے رابطہ نمبر 0969538241 پر رابطہ کریں۔