ایبٹ آباد کے لئے ایک اور اعزاز ایبٹ آباد سے تعلق رکھنےوالےمحمد شاملان گل — پاکستان کا اُبھرتا ہوا اسکواش اسٹار نے ورلڈ جونیئر انڈر19ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لئے منتخب ہوگئے۔ پاکستان کے نوجوان اور باصلاحیت اسکواش کھلاڑی محمد شاملان گل نے اپنی مسلسل محنت، مہارت اور غیر معمولی کارکردگی کے ذریعے ملک بھر میں اپنی پہچان بنا لی ہے۔ حال ہی میں ہونے والے قومی ٹرائلز میں اُنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم میں شمولیت حاصل کی۔ یہ عالمی مقابلہ مصر میں منعقد ہو رہا ہے جہاں شاملان پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل، شاملان گل نے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے انڈر-19 کیٹیگری میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی — جو کہ ایک بین الاقوامی سطح پر قابلِ فخر کامیابی ہے۔ قومی سطح پر بھی ان کی کامیابیوں کا سفر جاری رہا۔ انہوں نے انڈر-22 کیٹیگری میں ہونے والے انٹر پرووِنشل گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، جب کہ قائداعظم گیمز میں سلور میڈل جیت کر اپنی قابلیت کا لوہا منوایا۔
کوہاٹ:کامیاب بنیان مرصوص آپریشن پر تاجر برادری کی جانب سے مٹھائی تقسیم
کوہاٹ پاک فوج کے کامیاب بنیان مرصوص آپریشن پر مین بازار کوہاٹ میں تاجر برادری کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔ تاجربرادری نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ کوہاٹ۔پاک فوج نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
زلمی فاؤنڈیشن کا فضائی محافظین کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان
انتہائی فخر اور غیر متزلزل حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ، پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین، جاوید آفریدی نے پاکستان کے بہادر فضائی محافظین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا ہے۔ یہ خراجِ تحسین حالیہ واقعات کے تناظر میں پیش کیا گیا ہے ۔ ایک ایسی صورتحال میں جہاں بڑے پیمانے پر نقصان اور جانی ضیاع کا خطرہ تھا، پاکستان کے فضائی محافظین نے برق رفتاری، درستگی اور جرأت مندی سے کارروائی کرتے ہوئے کسی بھی نقصان یا جانی ضیاع کو رونما نہیں ہونے دیا۔
زلمی فاونڈیشن کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ “ان کی بے مثال جرأت، لگن اور قربانی ہماری قومی شان کا دل ہے۔ آج ہم انہیں صرف الفاظ سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں۔” یہ محض ایک علامتی اقدام نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور ان ہیروز کے لیے گہرے احترام کی مضبوط علامت ہے جو بے خوفی سے ہمارے آسمانوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ یہ زلمی فاؤنڈیشن کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے جو ملک و قوم کی خدمت کو اپنا فخر سمجھتے ہیں۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی کیلئے اپنی وابستگی کے لیے جانی جانے والی زلمی فاؤنڈیشن جذبے کے ساتھ قیادت کرتی رہے گی — جرأت کو سلام، اتحاد کو مضبوطی، اور ان کو خراجِ عقیدت جو فرض کو سب کچھ پر مقدم رکھتے ہیں
اپر چترال: بریپ میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد
اپر چترال کے علاقے بریپ میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک شاندار ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت یونین کونسل وائس چیئرمین جناب میر رحیم، شیعہ امامی اسماعیلی لوکل کونسل کے سابق صدر جناب مقدار علی خان، اور بھائی چارہ فلاحی تنظیم بریپ کے بانی ایڈمن جناب کریم خان نے کی۔
ریلی کے شرکاء نے بریپ چیک پوسٹ پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اُن کی جرات و بہادری پر مبارک باد پیش کی۔ شرکاء نے کہا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” کی کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
بھائی چارہ فلاحی تنظیم بریپ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ “ہم افواجِ پاکستان اور تمام اقوامِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے لاکھوں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ فتح، ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔”
یہ ریلی وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان کے لیے عوامی اعتماد و احترام کا واضح اظہار تھی، جسے مقامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔
باب خیبر پر “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کا جشن
باب خیبر پر “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کا جشن، افواجِ پاکستان کی جانب سے شاندار آتش بازی، شہریوں کا جذبۂ حب الوطنی دیدنی تھی
ضلع خیبر تاریخی باب خیبر پر افواجِ پاکستان کی جانب سے بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف “آپریشن بنیان المرصوص” کی کامیابی کی خوشی میں سابقہ ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی کے جانب سے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، جسے دیکھنے کے لیے مقامی افراد، نوجوانوں، بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ باب خیبر پر آتش بازی کے رنگوں نے نہ صرف تاریخی باب خیبر کو جگمگایا بلکہ عوام کے دلوں میں وطن سے محبت کی ایک نئی شمع بھی روشن کی۔
آتش بازی مظاہرے کے دوران شرکاء نے فضاء میں “پاک فوج زندہ باد” اور “پاکستان پائندہ باد” کے نعرے بلند کئے۔
سابقہ ایم این اے الحاج بلاول آفریدی نے ساتھیوں سمیت اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ سابقہ ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی نے کہاکہ:”ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ انہوں نے نہ صرف دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بلکہ ہماری سرزمین کی حفاظت کا فرض بھی بخوبی نبھایا۔ باب خیبر پر جشن منانا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے، کیونکہ یہ دروازہ ہماری تاریخ اور غیرت کی علامت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر حال میں وطن عزیز اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔افواج پاکستان اپنے بڑے دشمن کا غرور خاک میں ملاکر ہندوستان میں گھس کر انہیں مارا۔انہوں نے کہاکہ یہ تقریب نہ صرف ایک عسکری کامیابی کا جشن تھی بلکہ یہ ایک مضبوط پیغام بھی تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ باب خیبر پر روشن ہوتی یہ روشنیوں کی بارش، اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے۔
خیبر پولیس: پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں ریلی انعقاد
خیبر پولیس نے بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر ضلع بھر میں ریلیوں اور یکجہتی واکس کا انعقاد کیا۔ جن میں،ملکان،مشران، شہریوں، معززینِ علاقہ، اور پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تمام تھانوں کی سطح پر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، اور خیبر پولیس زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔
مقررین نے پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وہ مادر وطن کی سرحدوں کے محافظ ہیں، جنہوں نے ہر موقع پر اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر قوم کو امن و سلامتی فراہم کی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اور خیبر پولیس اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی رہے گی۔ اخر میں وطن عزیز کی سلامتی، افواج پاکستان کی فتح و سربلندی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک فوج کے اظہار یکجہتی واک کا اہتمام
خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاک فوج کے اظہار یکجہتی واک کا اہتمام
بھارت نے پاکستان سے پنگا لے کر اپنی موت کے پروانے پردستخط کردیئے ، سیدعاقل شاہ
بھارت کواس کی بزدلانہ حملوں کامنہ توڑ جواب دینے پرخیبرپختونخوااولمپک ایسوسی ایشن اورپشاورکے کھلاڑیوں کا اپنی افواج کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرنے اوران کیساتھ اظہاریکجتہی کے لئے پشاورسپورٹس کمپلیکیس سے صدرسٹیڈیم چوک تک اظہار یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت سابق صوبائی وزیر کھیل سیدعاقل شاہ نے کی جبکہ اس موقع پرخیبرپختونخوااولپک ایسوسی ایشن کے صدرہارون ظفر،سابق عالمی سکواش لیجنڈ قمرزمان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس شاہ فیصل، الیاس آفریدی،ذوالفقار بٹ سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی ریلی میں شریک کھلاڑیوں نے مختلف بینرز اورپلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پرپاک فوج کو خراج تحسین کے حوالے سے نعرے درج تھے۔یکجہتی واک سے خطاب کرتے ہوئے سیدعاقل شاہ نے کہاکہ بھارت نے پاکستان سے پنگا لیکر اپنی موت کے پروانے پردستخط کردیاہے یہ نہ تو1965ہے اورنہ 1971ہے بلکہ 2025ہے اب بھارت کو کیسی صورت بھاگنے نہیں دینگے ہمیں اپنی افواج برناز ہے اوروہ ہمیں مایوس نہیں کرینگے اورہرمحاظ پرڈٹ کربھارت کامقابلہ کرکے پاکستان کانام سربلند کرینگے۔انہوں نے پاکستانی افواج کی بروقت شاندارجوابی حملے کوتاریخی فتح قراردیا اورکہاکہ ایک ہی دن میں بھارت کاساراغرور زمین بوس کردیاہے پاک افواج ہرلحاظ سے قابل تحسین ہے جیسے مدتوں یادرکھاجائے گا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت پتہ نہیں کس قسم کے خواب دیکھ رہاتھاکہ پاکستان کوڈرادے گا مگرہماری افواج نے ایک ہی رات میں اس کی ہوانکال دی ہے اوراس کوساراغرور نکال دیاہے بلکہ بھارت اب پاکستان پرحملے کرنے کے حوالے سے سو نہیں ہزارمرتبہ سوچ کربھی حملہ کرنے کی جرت نہیں کرے گااس موقع پرپاکستان زندہ باد،پاک آر می نیوی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے اورفوج کے ساتھ مرتے دم تک ساتھ دینے کاعہد کیاگیا اوراس کی مزید کامیابی کے لے دعا بھی کی گئی۔