Defense of the People of Khyber Landikotal Pakistan Solidarity March

لنڈیکوتل کی عوام کا دفاع پاکستان یکجہتی مارچ

Orakzai: Conducting a peaceful rally to pay tribute to the Pakistan Army

اورکزی: افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنےکیلئےپرامن ریلی کا انعقاد

اورکزی:بھارت کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنےکیلئے کلایہ بازار پرامن ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، تاجر برادری، مشران، عوام اور بچوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی پرچم و بینرز اٹھا رکھے تھے اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ اختتام پر شہداء اور وطن کی سلامتی کیلئے  دعا اور مٹھائی تقسیم کی گئی

North Waziristan: Rally held in connection with Pakistan's historic victory against India

شمالی وزیرستان: بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

شمالی وزیرستان کے مختلف مقامات پر مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے سلسلے میں جشن یوم تشکور میایا گیا اور ریلیاں بھی نکالی۔۔ اس موقع پر مقامی لوگوں نے مسلح افواج کی شاندار کامیابوں کو سراہتے ہوئے وطن کے اُن عظیم بیٹوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمارے کل کو محفوظ بنایا اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا اظہارکیا۔شرکاء نے بھارت کی طرف سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی جارحیت کی مذمت کی اور عہد کیا کہ پوری قوم اس مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

A solidarity walk was held in Bunir district to show solidarity with the Pakistan Army

بونیر: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پروقار ریلی کا انعقاد

 انڈین جارحیت کے خلاف ملک بھر کی طرح آج ضلع بونیر میں بھی ضلعی انتظامیہ، پولیس اور مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے افواجِ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے ریلیوں اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر منعقدہ یکجہتی واک میں ضلعی افسران، پولیس اہلکاروں، طلباء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور دیگر شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ واک کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی اور بھارت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ ملک پر اس مشکل گھڑی کے دوران بونیر پولیس اپنی پاک فوج اور قوم کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دفاع وطن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ افواجِ پاکستان وطن عزیز کے دفاع میں ہر اول دستہ ہیں اور پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں عوام اور سیکیورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔واک کا مقصد عوام کو قومی یکجہتی کا پیغام دینا، افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور دشمن کو یہ باور کرانا تھا کہ پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
Dera Ismail Khan: Organizing "Victory Rally" in solidarity with Pakistan Army

ڈیرہ اسماعیل خان: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے یکجہتی واک کا انعقاد

mansehra-a-grand-ceremony-was-held-to-express-solidarity-with-the-pakistan-army

مانسہرہ: افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھی حبیب اللہ میں آج پاک فوج کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک پر وقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلبہ، اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔
ریلی اور نعرہ بازی:
تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس کے بعد پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ایک زبردست ریلی نکالی گئی۔ طلبہ ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز لئے “اللہ اکبر” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے فضا کو گونجاتے رہے۔ تقریب میں اساتذہ کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری آزادی، سلامتی اور خودمختاری کی علامت ہے۔ ان کی قربانیاں اور بہادری پر ہمیں ہمیشہ فخر رہے گا۔ طلبہ نے بھی نظمیں، تقاریر اور ترانے پیش کیے، جن میں وطن سے محبت اور افواجِ پاکستان سے عقیدت کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ تقریب کا اختتام ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور پاک فوج کی سربلندی کی خصوصی دعا سے کیا گیا۔ یہ دن نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار تھا بلکہ نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو بھی اجاگر کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ثابت ہو۔
District administration Peshawar's main initiative; Ban on drones and quadcopters across the district

ضلعی انتظامیہ پشاور کا اہم اقدام; ضلع بھر میں ڈرونز اور کواد کاپٹرز پر پابندی

Organized a grand cultural day at Gomal Medical College titled "Kulturi Rangoon".

گومل میڈیکل کالج میں “کلتوری رنگونه” کے عنوان سے شاندار کلچرل ڈے کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان گومل میڈیکل کالج میں ثقافتی ہم آہنگی اور طلباء کیلئے تفریحی ماحول فراہم کرنے کے مقصد سے “کلتوری رنگونه” کے عنوان سے شاندار کلچرل ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اہلیہ تھیں جبکہ رضیہ محسود ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن، رضیہ محسود نے بھی خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں میڈیکل کالج کے طلباء و طالبات نے پاکستان کی مختلف ثقافتوں کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے روایتی اسٹالز لگائے۔ ان اسٹالز میں علاقائی لباس، کھانے، ہنر اور دستکاری کے نمونے پیش کیے گئے، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر کالج کی ڈین، پروفیسر ڈاکٹر نسیم صباء محسود نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انہیں مختلف ثقافتی اسٹالز کا دورہ کروایا۔ انہوں نے کہا کہ “میڈیکل طلباء کیلئے ایسے مواقع ذہنی سکون اور تخلیقی اظہار کا ذریعہ بنتے ہیںاور انہیں اپنی تہذیب سے جڑے رہنے کا موقع بھی فراہم کرتے ہیں۔”

تقریب کا سب سے دلکش پہلو کلچرل واک، خاکے اور چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے روایتی رقص تھے، جو حاضرین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنے۔ چلڈرن وارڈ کے انچارج اور ماہر اطفال ڈاکٹر تاج محمد محسود نے تقریب کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: “میڈیکل کے طلباء اور ڈاکٹروں کی مصروف زندگی میں اس قسم کی سرگرمیاں نہ صرف خوشی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ایک صحت مند اور مثبت ماحول بھی فراہم کرتی ہیں۔طلباء نے بھی کلچرل ڈے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ “ایسی تقریبات نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہیں بلکہ ان سے ہم اپنی شناخت اور روایات سے قریب تر ہوتے ہیں۔”

Every drop of blood of innocent civilians will be accounted for, Spokesman of Pakistan Army

الحمدللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہےکہ الحمداللہ، افواج پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف انڈین میڈیا نہیں پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتہ ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ائیرفورس اور نیوی افسران کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ بہاولپور ، بہاولنگر، میلسی، لودھراں ، رحیم یار خان، اوکاڑہ اور پاکپتن میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے بڑی اسکرینوں پر آج کی اہم پریس کانفرنس دیکھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ الحمداللہ، افواج  پاکستان نےقوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، بھارت نے جارحیت کرکے بےگناہ پاکستانیوں کا خون بہایا، بھارتی جارحیت کےخلاف پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا، مسلح افواج نے عوام سے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا، بھارت کی جانب سے ڈرون کے ذریعے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی، وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اپنی قوم سے تین چیزوں کا وعدہ کیا تھا، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کا جواب بھرپور ہوگا، ہم نے قوم سے کہا تھا کہ ہمارے جواب کا وقت، مقام اور طریقہ ہم خود طے کریں گے، ہم نے کہا تھا جب ہم جواب دیں گے تو صرف انڈین میڈیا نہیں پوری دنیا کے میڈیا کو اس کا پتہ ہوگا۔ پاکستانی افواج اپنے غیور اور بہادر عوام کاشکریہ ادا کرتی ہیں۔ 6 اور7 مئی کو بھارتی جارحیت سے بچوں اور خاتون سمیت معصوم افراد شہید ہوئے، بھارت نے آزاد کشمیر کی سویلین آباد کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے اہلخانہ کےساتھ ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26 ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، اُڑی نیٹ ورکس اسٹیشن اور پونچھ راڈار کو نشانہ بنایا، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے فتح سے نوازا۔وزیراعظم اور وزرا کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں اہم فیصلے کیے، پاکستان کےخلاف آپریشن کرنے والی تمام جگہوں پر پاکستان نے جواب دیا، عوام، جوانوں اور سیاسی قیادت کے شکرگزار ہیں جو ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

2 مقامات پر ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا: ترجمان پاک فوج

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی عوام پر حملہ کیا گیا تھا۔ ہم نے سورت گڑھ، سرسہ، آدم پور، اونتی پورہ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ اودھم پور، پٹھان کوٹ میں بھی اہداف کو نشانہ بنایاگیا۔2 مقامات پربھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کوکامیابی سے نشانہ بنایا، آدم پور اور بوج میں ایس400 نظام کو نشانہ بنایا گیا، کےجی ٹاپ اور نوشہرہ میں موجود 10 بریگیڈ اور 80 بریگیڈ کی کمانڈ تنصیبات کو بھی تباہ کیا گیا،یہ وہ تنصیبات ہیں جہاں سے بلا اشتعال فائرنگ کرکےمعصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی وسیع ترٹیکنالوجی میں سےکچھ کا تحمل کے ساتھ استعمال کیا، اس طرح کی بیشمار ٹیکنالوجی کی صلاحیتیں مستقبل میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔لائن آف کنٹرول پران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا جو آزادکشمیر میں معصوم شہریوں پر حملےکر رہے تھے۔ پاکستان نےانتہائی مہارت، تحمل اور درستگی سے جواب دیا، پاکستان پرحملہ کرنےوالی تمام جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ان کا کہنا تھا کہ بیاس اور نگروٹا میں براہموس میزائلوں کے اڈے پرحملہ کیا۔ پاکستانی افواج نے بھرپور سائبر حملے بھی کیے، بھارتی فوج کے زیر استعمال سسٹم کو مفلوج کیا، فتح گائیڈ میزائل ون اور 2 کو استعمال کیا گیا۔ مشرقی سرحد پر پاک فوج کی مصروفیت کے دوران کے پی اور  بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ جب بھی بھارت نے جارحیت کی، ہمارا ردعمل جامع، بھرپور اور فیصلہ کن ہوگا، کوئی بھارتی پائلٹ پاکستان کی حراست میں نہیں ہے، بھارت کو دیا گیا جواب بروقت اور تاریخی تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، جنگ بندی کی خواہش بھارت کی تھی، پاکستان کی مسلح افواج کنٹرول لائن پر جنگ بندی پر سختی سے عمل پیرا ہیں،ہم ایک پیشہ ور فوج ہیں، ہم اپنے وعدوں پر پوری طرح عمل کرتے ہیں، فریق مخالف اگر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرےگا تو ہم جواب دیں گے اور ہمارا جواب بھرپور ہوگا، یقین دلاتا ہوں پاک فوج سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔ بھارتی حملوں میں انفرا اسٹرکچر اور ایک ائیرکرافٹ کو نقصان پہنچا، جس ائیرکرافٹ کو معمولی نقصان ہوا وہ جلد آپریشنل ہوجائےگا۔

 مسئلہ کشمیر ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر فلیش پوائنٹ بن چکا ہے، مسئلہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کی پوزیشن کلیئر ہے۔

پاک بحریہ کو دیکھ کر دشمن کی آگے بڑھنےکی ہمت نہ ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز

پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا تھا کہ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی، 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان نیوی بھی تیار تھی۔

وائس ایڈمرل رب نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا، پاکستان کی سمندری حدود سے بھارتی جہاز 400 ناٹیکل میل دور تھا، پاکستان نیوی کو تیار  دیکھ دشمن کی آگے بڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ سمندی حدود کی حفاظت نیوی کی ذمہ داری تھی،کسی بخوبی پورا کیا گیا، نیوی نے اپنی بھرپور حکمت عملی کے تحت تجارتی بحری جہازوں کی بحفاظت آمدورفت کو یقینی بنایا۔

 پاک فضائیہ کو بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 6 صفر سےکامیابی ملی:ائیر وائس مارشل اورنگزیب

پاک فضائیہ کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمدکا کہنا تھا کہ  بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج نے بھارتی فوجی تنصیبات اور دہشت گردی کے تربیتی مراکز کو تباہ کیا، بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے، پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے میں 6 صفر سےکامیابی ملی۔  ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا تھا کہ  ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سےگراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اوربغیرپائلٹ طیاروں کا بروقت پتا لگایا، براہموس میزائل کے حملےکو بھی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکارہ بنایا، پاک فضائیہ نے اپنی بھرپورصلاحیتوں سے دشمن کو نشانہ بنایا۔ رافیل بہترین جنگی طیارہ ہے، اصل بات پائلٹ کی ٹریننگ ہوتی ہے۔ جے ایف17طیارے پاکستان کا فخر ہیں۔