Pakistan baseball team

پاکستان نے بھارت کو 14-1 سے عبرتناک شکست دی

پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو 14-1 کے واضح فرق سے شکست دے کر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔

ایران میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ابتدا ہی سے اپنا تسلط قائم کیا اور پہلی ہی اننگ میں پانچ رنز بنا کر بھارت پر دباؤ ڈال دیا۔ تیسری اننگ میں مزید پانچ رنز کے ساتھ پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی۔

پاکستان کی جانب سے تھرڈ بیس پر کھیلنے والے حسین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سینٹر فیلڈر وسیم اکرم اور ہٹر محمد ریحان نے بھی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ بولنگ کے شعبے میں محمد حارث نے 4.1 اننگز میں صرف 1 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ریلیف بولرز سید محب شاہ اور حسین امام نے 2.2 اننگز میں 5 آؤٹ کرکے بھارت کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔

بھارتی ٹیم نے فیلڈنگ میں 10 غلطیاں کیں اور بیٹنگ میں بھی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے بولرز نے 8 واک دے کر پاکستانی بلے بازوں کو مزید مواقع فراہم کیے۔ پاکستان اب فائنل میں فلسطین کا مقابلہ کرے گا۔

Asim Munir

وفاقی کابینہ نے جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے معزز عہدے پر ترقی دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق، جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ان کی آپریشن بنیان مرصوص کے دوران غیر معمولی تزویراتی منصوبہ بندی اور دشمن کو فیصلہ کن شکست دینے کے اعتراف میں دی گئی ہے۔ ایک اور اہم فیصلے میں، کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خدمات کو جاری رکھنے پر بھی متفقہ طور پر اتفاق کیا، جن کی موجودہ مدت ملازمت تکمیل کے قریب تھی۔

فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان۔ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لئے اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قوم کا شکریہ