Polio awareness session and campaign inaugurated in Yaka Ghund, District Mohmand

ضلع مہمند، یکہ غنڈ میں پولیو آگاہی سیشن اور مہم کا افتتاح

ضلع مہمند میں 25 مئی سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی سیشن اور افتتاحی تقریب کا انعقاد اسسٹنٹ کمشنر آفس، لوئر مہمند، یکہ غنڈ کے جرگہ ہال میں کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی ملک محبوب شیر تھے۔ ان کے ہمراہ تحصیلدار یکہ غنڈ فضل خالق، علاقہ مشران، کونسلرز، علما کرام، والدین، اور سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ڈی ایچ سی ایس او محمد یونس نے شرکاء کو بتایا کہ آنے والی پولیو مہم میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانا ضروری ہے اور حفاظتی ٹیکے لگوانے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے بھرپور عوامی تعاون کی درخواست کی۔

ایم پی اے ملک محبوب شیر نے کہا:
“پولیو ویکسینیشن ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے پولیو ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون ضروری ہے۔”

نوجوان سیاسی و سماجی رہنما نوراسلام صافی نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ ہر پولیو مہم میں بھرپور تعاون کریں اور اپنے مطالبات کو ان صحت مہمات سے نہ جوڑیں۔

تمام شرکاء نے پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلانے کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

آخر میں ایم پی اے ملک محبوب شیر، نوراسلام صافی، ملک گل اعظم اور ملک اعظم خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر باضابطہ طور پر مہم کا افتتاح کیا۔

پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے اجتماعی دعا کی گئی اور پولیو آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

KP announces summer vacations for schools across summer and winter zones

خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان، سمر اور ونٹر زون کیلئے مختلف شیڈول

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ سمر زون میں پرائمری اسکولز یکم جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے، جبکہ مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولز 15 جون سے 31 اگست تک چھٹیوں پر جائیں گے۔

ونٹر زون میں تمام اسکولز یکم جولائی سے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا مقصد شدید گرمی کے دوران بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور تعلیمی شیڈول کو منظم رکھنا ہے۔

KP announces summer vacations for schools across summer and winter zones

Martial Arts Gala kicks off in Abbottabad

ایبٹ آباد میں نوجوانوں کیلئے مارشل آرٹس گالا کا آغاز

ایبٹ آباد کے سٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ضلعی اسپورٹس آفس اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے مارشل آرٹس گالا کا شاندار آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے افتتاح کیا، جبکہ آر ایس او احمد زمان خان اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر جنید الرحمن بھی ہمراہ تھے۔

تقریب میں تائیکوانڈو، مکس مارشل آرٹس، ووشو اور جوڈو کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرتے رہیں گے تاکہ وہ ملکی اور عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

Ispr_new_logo

میرعلی واقعہ: بے بنیاد الزامات مسترد، حملے میں بھارت ملوث :آئی ایس پی آر

19 مئی 2025 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیکیورٹی فورسز پر لگنے والے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا ہے کہ حملہ بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والی تنظیم “فتنہ الخوارج” نے کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ من گھڑت پروپیگنڈہ پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کاوشوں کو بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دہشتگرد شہری آبادی کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں تاکہ سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کی جا سکے۔

سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں اور ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔

خضدار اسکول بس حملہ: بھارتی پشت پناہی میں دہشتگردی

خضدار، بلوچستان میں ایک افسوسناک اور بزدلانہ دہشتگرد حملے میں اسکول بس کو نشانہ بنایا گیا، جس میں بھارت کی پشت پناہی یافتہ تنظیم “فتنہ الہند” ملوث ہے۔ حملے میں 3 معصوم بچے اور 2 فوجی شہید، جبکہ 53 افراد زخمی ہوئے جن میں 39 بچے شامل ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی اور واقعے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر کوئٹہ کور نے وفد کو واقعے پر بریفنگ دی۔

قیادت نے کہا کہ بچوں کو نشانہ بنانا بھارت کی اخلاقی پستی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔