Two new public parks to be built in Mardan on 100/100 kanal land

مردان میں دو نئے پبلک پارک 100/100 کنال اراضی پر تعمیر ہوں گے

مردان میں کے پی سیپ کے تحت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی مدد سے 60 کروڑ روپے کی لاگت سے دو نئے پبلک پارک 100/100 کنال اراضی پر تعمیر ہوں گے جبکہ 12 ارب روپے کی لاگت سے سیورلاائنز اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کام جاری ہے۔

میئر مردان حمایت اللہ مایار کے زیر صدارت این سیز چیئرمین صاحبان اور کے پی سیپ کے اعلی حکام کی میٹنگ ،تقریبا 12 ارب روپے کی لاگت سے مردان سٹی کے 6 یونین کونسلز ( ہوتی ، گلی باغ ، باڑی چم ، بکٹ گنج ، مسلم آباد اور روڑیا میں 80 کلو میٹر لمبائی پر مشتمل سیور لائنز اور باچاخان روڈ مایار سے منسلک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر سے حفظان صحت اور صفائی کا دیرینہ مسلہ حل ہوجائیگا ۔گھروں کو کے پی سیپ کی خرچ سیور لائن سے کئے جائیں گے ۔ جبکہ پانی اور گیس پائپ لائنز کو سیور لائنز سے الگ کرنے کیلئے بھی فنڈز فراہمی اور متعلقہ فورمز سے منظوری لی جائیگی ۔

اس طرح عید سے پہلے جاری کام کو مکمل کیا جائیگا ، تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو ۔ بقایا کام عید کے بعد شروع کیا جائیگا ۔ اس طرح کے پی سیپ پروگرام کے تحت دو نئے پارک بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ ایک پارک چمتار رنگ روڈ پر موجود ٹی ایم اے اراضی کے 100 کنال اراضی اور دوسرا امیر محمد خان پارک شیخ ملتون کے 100 کنال اراضی پر تعمیر ہوگی ۔ اس کیلئے 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ عوام سے اپنےگلی ، محلوں کو صاف رکھنے اور جاری سکیموں کی نگرانی اور رپورٹنگ میں تعاون کی درخواست کی جاتی ہے۔

خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا،اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا،اعلامیہ جاری

 خیبرپختونخوا کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ 13 جون 2025 کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کرنے کے لیے اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اسمبلی اجلاس جمعے کے روز سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

Chinese Business Community Delegation Visits Malik Saad Shaheed Police Line

چائینز بزنس کیمونٹی ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائن کا دورہ

چائینز بزنس کیمونٹی ڈیلیگیشن کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ایس پی ہیڈکوارٹرز/سکیورٹی کے دفتر کا دورہ۔ چائنیز بزنس ڈیلگیشن نے ایس پی مجیب الرحمن کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پشاور میں آنے والے چائینیز اور دیگر غیر ملکیوں کے تحفظ کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایس پی ہیڈکوارٹرز سکیورٹی مجیب الرحمن نے کہا کہ غیر ملکیوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کی حفاظت کیلئے پشاور پولیس کی جانب سے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران چائینز بزنس ڈیلیگیشن نے کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر ایس پی مجیب الرحمٰن کا شکریہ ادا کیا۔

کیمپنگ پاڈز

خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سیاحوں کے لیے اہم اور خوش آئند فیصلہ کرتے ہوئے مختلف دلکش سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق، یہ اقدام نہ صرف صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھایا جا رہا ہے بلکہ سیاحوں کو قدرتی مناظر کے قریب، محفوظ اور آرام دہ قیام فراہم کرنے کے لیے بھی ہے۔ ان کیمپنگ پاڈز کو باقاعدہ فعال کر دیا گیا ہے تاکہ عید کی تعطیلات میں آنے والے سیاح سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں۔

کیمپنگ پاڈز ان مشہور مقامات پر دستیاب ہوں گے:
شاران (وادی کاغان)، ٹھنڈیانی (ایبٹ آباد)، بمبوریت (کیلاش)، یارخون لشٹ اور سرلاسپور (اپر چترال)، گبین جبہ اور سلاتن (وادی سوات)، ملکہ مہابن اور شہید سر (بونیر)، الائی میدان (بٹگرام)، یخ تنگئی (شانگلہ)، اور سمانہ (اورکزئی)۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کیمپنگ پاڈز مکمل طور پر قدرتی ماحول کے مطابق ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ قدرتی حسن کو متاثر کیے بغیر سیاحوں کو جدید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ قدم نہ صرف خیبرپختونخوا میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دے گا بلکہ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ ماہرین اسے ایک مثبت اور پائیدار ماحولیاتی سیاحتی پالیسی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔