آج خیبر رائفلز لنڈی کوتل کینٹ میں انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے کامیاب تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی ایف جی کے پی (نارتھ) اور قومی ہیرو شاہد خان آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ جبکہ تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری کے علاوہ دیگر مہمانان گرامی میں سینکڑوں کی تعداد میں مشران، بلدیاتی نمائندگان، عمائدین علاقہ، ماہرین تعلیم اور یوتھ سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں KITE کے انسٹرکٹرز اور آفیسر انچارج / پرنسپل بھی موجود تھے. خیبر انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لنڈی کوتل میں مزید 300 طلباء نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کی ٹریننگ حاصل کی جو واقعی یہ ادارہ نوجوان نسل کی تقدیر بدل رہا ہے اور بالخصوص وہ نوجوان جو فارغ تھے مزید تعلیم حاصل نہیں کر سکتے تھے انہیں ایک دوسرا موقع فراہم ہوا،
اس موقع پر عمائدین شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم انتظامیہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے علاقے کے نوجوان نسل کو اپنی اولاد کی طرح سمجھا اور ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ادارے کو مزید اسی طرح بہتر طریقے سے چلایا جائے جس سے ہمارے مزید بچے مستفید ہو جائے اور ان کے لیے اس طرح کے مواقع بار بار فراہم کریں تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں کو چھوڑ کر مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوجائے اور اپنے والدین اور گھر والوں کیلئے روزگار کرکے علاقہ کی تقدیر بدل سکے اس تاریخی موقع پر ہم ایف سی کے پی (نارتھ) کمانڈنٹ خیبر رائفلز اور مایاناز قومی کرکٹر شاہد آفریدی کے بے حد شکر گزار ہیں جن کی بھرپور کاوشوں سے نوجوانوں کو نئی راہ ملی اور ان کے آنے والی زندگیوں میں اہم ستون ثابت ہو جائے.
ہوم اکنامکس گرلز کالج پشاور یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار
سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام ہوم اکنامکس گرلز کالج پشاور یونیورسٹی میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیم نے طلباء کو آگاہی دی۔ آگاہی سیمینار میں اساتذہ‘ طلباء اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایجوکیشن ٹیم نے سیمینار کے دوران طلبہ کو روڈ سیفٹی‘ زیبرا کراس اور سیٹ بیلٹ کے استعمال اور فوائد سمیت ڈرائیونگ کے اصول اور احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دی۔ ایجوکیشن ٹیم کے انچارج نے طلبہ کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال سے ٹریفک حادثات اور جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس مختلف اوقات میں مختلف اداروں میں جا کر طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتی ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہو اور شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ باندھ کر لائن ڈسپلن اور دوسری گاڑیوں کا خیال رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری سے ہی حادثات پر قابوپایا جاسکتا ہے منظم ٹریفک کسی بھی مہذب معاشرے کی عکاس ہوتی ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کابہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری حادثات پر مؤثر قابو پانے کا ضامن ہے جبکہ پیشہ ورانہ تربیت کسی بھی درپیش صورتحال کا بہتر طور پر سامنا کرنے کا محور ہوتا ہے۔
غیر معیاری و مضر صحت مشروبات کے خلاف خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیاں
خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی/جعلی ، غیر معیاری اور مضر صحت مشروبات کیخلاف بڑی کارروائیاں کی گئی۔ ڈائریکٹر آپریشنز اختر نواز کی نگرانی میں نوشہرہ فوڈ سیفٹی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ کی پبی میں جعلی مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ۔ جعلی کولڈرنکس میں استعمال ہونے والے 28000 لیٹرز سیرپ برآمد کرکے موقع پر تلف۔ کارخانے سے 300 لیٹرز جعلی اور غیر معیاری مشروبات ، جعلی برانڈڈ مشروبات کی خالی بوتلوں سے بھری دو گاڑیاں ، فلنگ مشینری ضبط۔ کارخانہ سیل، مالکان کیخلاف ایف آئی ار درج، مزید قانونی کارروائی شروع۔ فوڈ سیفٹی ٹیم مردان کی تحت بھائی میں گودام پر چھاپہ۔ گودام سے 6000 لیٹرز جعلی اور مضر صحت کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے ضبط، بھاری جرمانے عائد۔ شہری جعلی مشروبات میں ملوث افراد کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو فوری اطلاع دیں۔ جعلی اور مضر صحت مشروبات میں ملوث کاروباروں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو