"Banyan Al-Marsoos Conference" held at Dera Press Club

ڈیرہ پریس کلب میں “بنیان المرصوص کانفرنس” کا شاندار انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان مسلم لیگ ق کی “بنیان المرصوص کانفرنس”، قومی یکجہتی، دفاع اور ترقی کا عزم دہرایا گیا

"Banyan Al-Marsoos Conference" held at Dera Press Club

ڈیرہ اسماعیل خان – پاکستان مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام ڈیرہ پریس کلب میں “بنیان المرصوص کانفرنس” کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی، صوبائی اور ضلعی قائدین سمیت ملک بھر سے پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد قومی یکجہتی، ریاستی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور عوامی خدمت کے عزم کی تجدید تھا۔ وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی حقوق چوہدری سالک حسین نے کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ملک میں خدمت کی سیاست متعارف کرائی، اور پارٹی ہمیشہ ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی کامیاب دفاعی حکمت عملی نے پاکستان کو عالمی سطح پر باوقار مقام دلایا، اور پوری قوم کو مل کر وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہوگا۔

انہوں نے ڈیرہ میں شدید گرمی کے باوجود کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر انتخاب خان چمکنی اور مقامی قیادت کو مبارکباد دی اور یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ ڈیرہ کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گی ۔پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مسلم لیگ ق کا پروگرام اس بات کی علامت ہے کہ خیبرپختونخوا میں پارٹی ایک مضبوط قوت بن کر ابھر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا اور ڈیرہ کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا۔ صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیرہ کے عوام نے قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، مگر اب بھی لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت اور بھتہ خوری جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ انہوں نے گورنر اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اپنے آبائی ضلع کی حالت زار پر توجہ دیں اور وعدہ کیا کہ آئندہ الیکشن میں ہر حلقے سے مسلم لیگ ق امیدوار کھڑے کرے گی۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے قربانیاں دیں۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر کی قیادت میں انڈیا کو دفاعی سطح پر مؤثر جواب دینے اور عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں پارٹی رہنما میر نصیر مینگل کے صاحبزادے کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیا ۔

کانفرنس میں پنجاب کے صدر ملک ثمین خان، سندھ کے صدر سرائے نیاز خاصخیلی، اور فیڈرل کیپٹل کے صدر رضوان صادق خان نے بھی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے پارٹی کی قومی پالیسیوں پر روشنی ڈالی۔ تمام قائدین نے ڈیرہ کی تنظیم، ضلعی صدر شیخ ساجد، مخدوم زادہ پیر منتظر شاہ بخاری، اور شاہد الیاس مروت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس کے بعد مسلم لیگی رہنماؤں نے مخدوم زادہ سید منتظر شاہ بخاری کی رہائش گاہ اور تھلہ حضرت عباس کا دورہ کیا، جہاں پر انہیں سادات کی سبز چادریں پہنائی گئیں۔ اس موقع پر جامعہ مسجد لاٹو فقیر کے خطیب مولانا غضنفر نقوی نے دعا کروائی، جس میں محرم الحرام کی آمد، ملک و ملت کی سلامتی، اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت و عمر درازی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔

میجر سید معیز عباس شہید

میجر سید معیز عباس شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی

راولپنڈی: میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ وہ جنوبی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہوئے۔ شہید کی عمر 37 سال تھی اور ان کا تعلق ضلع چکوال سے تھا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، اعلیٰ عسکری و سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ میجر معیز عباس نے دشمن کا دلیرانہ مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا اور شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Bannu Jirga with Commissioner and Army

بنوں میں امن و سڑکوں کے مسائل پر جرگہ، عوامی تحفظات پیش

بنوں: کمشنر بنوں محمد علی شاہ اور بریگیڈیئر نوید احمد مختار کی زیر صدارت بنوں میں امن و امان اور دیگر مسائل کے حوالے سے جرگہ منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، تاجروں، اقلیتی نمائندوں اور عوامی رہنماؤں نے شرکت کی۔

عوام نے سڑکوں کی بندش، ٹریفک مسائل اور بدامنی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بنوں کینٹ پارک میں خواتین کے داخلے کی مخالفت کی۔

کمشنر نے وضاحت دی کہ پارک ایپیکس کمیٹی کے مطالبے پر عوام کیلئے بنایا گیا ہے اور حکومت کا کام صرف سہولیات فراہم کرنا ہے۔ متعدد سڑکوں کی تعمیر اور بحالی یکم جولائی تک مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

انہوں نے عوام سے امن کے قیام کیلئے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی یقین دہانی کرائی۔ جرگے میں پارک، ٹریفک اور معاشرتی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کی گئیں۔

Child Beggars Rescued in Bannu; Protection Bureau Intervenes

بنوں میں بھکاری بچوں کی بازیابی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو متحرک

بنوں: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر نے کرم پل پر بھکاری بچوں کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو طلب کیا، جس نے دونوں بچیوں کو تحویل میں لے کر دارالامان منتقل کر دیا۔

ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر نسیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ بچوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جو چائلڈ قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کے ساتھ غیر مناسب سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر کے آفیشل نمبر 0928-633901 پر رابطہ کریں۔

Peshawar: The Capital City Police Peshawar has finalized a comprehensive security plan for Muharram 2025, deploying over 8,500 police officers and personnel across the city. According to CCPO Qasim Ali Khan, strict security measures have been put in place to ensure peace. All routes, Imambargahs, and mourning processions will undergo sweeping by the Bomb Disposal Unit and sniffer dogs. A state-of-the-art Command and Control Center has been established for real-time surveillance via CCTV and drone cameras. Checkpoints at all entry and exit points have been reinforced. Suspect individuals and vehicles entering the city are under strict monitoring. Entry of vehicles into the inner city will be banned in the final days of Muharram. Forces involved include Peshawar Police, RRF, ATS, QRF, Ladies Police, BDU, Ababeel Squad, City Patrolling Force, DSB, and Traffic Police. Plainclothes officers have also been deployed in mosques and sensitive locations. Armored vehicles will remain stationed at critical points, while intelligence-based search and strike operations continue throughout the district. Data of residents in inns, hotels, and guest houses is being verified. A Supreme Command Post has been established in Kohati with continuous presence of officials from all relevant departments. Over 1,000 traffic personnel have been deployed to maintain flow of traffic during Muharram.

پشاور پولیس کا محرم الحرام کیلئے جامع سکیورٹی پلان جاری

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام 2025 کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے 8500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق محرم کے دوران شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

تمام اہم مجالس، جلوسوں، امام بارگاہوں اور روٹس کی بم ڈسپوزل یونٹس اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سوئپنگ کی جائے گی۔ جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا گیا ہے جس میں سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے۔

تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ شہر میں داخل ہونے والے مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔ محرم کے آخری ایام میں اندرون شہر گاڑیوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔

پولیس فورسز میں پشاور پولیس، آر آر ایف، اے ٹی ایس، کیو آر ایف، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، ابابیل اسکواڈ، سٹی پٹرولنگ فورس، ڈی ایس بی اور ٹریفک پولیس شامل ہیں۔ سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے حساس مقامات پر بکتر بند گاڑیاں تعینات کی گئی ہیں۔ شہر بھر میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری ہیں جبکہ سرائیوں، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں مقیم افراد کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے۔

کوہاٹی میں سپریم کمانڈ پوسٹ بھی قائم کی گئی ہے جہاں تمام متعلقہ محکموں کے اہلکار ہمہ وقت موجود رہیں گے۔ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے 1000 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ٹریفک پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔

Dramatic changes in the Middle East

مڈل ایسٹ میں ڈرامائی تبدیلیاں

عقیل یوسفزئی
خلاف توقع امریکہ کی براہ راست مداخلت سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوچکی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ امریکہ اور ایران بھی ایک دوسرے پر حملے نہیں کریں گے۔ امریکہ نے یہ اعلان منگل کے روز اس وقت کیا جب اس سے چند گھنٹے قبل ایران نے تمام تر اندازوں کے برعکس قطر میں موجود امریکی بیس کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا اور موقف اختیار کیا کہ وہ مزید حملوں کا حق بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس صورتحال نے دنیا کے واحد سپر پاور کو نہ صرف تشویش میں مبتلا کردیا بلکہ ایران کے ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے یہ سوال بھی پوری دنیا میں اٹھایا جانے لگا کہ امریکہ کا اگلا ” سٹیٹس” کیا ہوگا کیونکہ امریکہ کی پوری پوزیشن خطرے میں پڑ گیا تھا۔
ایران اور اسرائیل نے بھی امریکی اعلان کے بعد مثبت ردعمل دکھایا حالانکہ ٹرمپ کے اعلان کے بعد بھی ایران نے اسرائیل کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے یتن یاہو کو نہ صرف سیز فائر پر آمادہ کیا بلکہ ان کو ایرانی حملے کے جواب کے حق میں دلیل دینے پر باقاعدہ ڈانٹا بھی۔ بی بی سی کے مطابق صف بندی اور اسرائیل، امریکہ کے اتحاد اور طاقت کو بہتر طریقے سے ڈیل کرنے اور مسلسل مزاحمت کے باعث بہت سا نقصان اٹھانے کے باوجود ایران کا پلہ بھاری رہا ہے۔
عالمی میڈیا کی اکثر رپورٹس بھی بی بی سی والے دلائل کے حق میں دکھائی دیتی ہیں۔ ایک تو یہ کہ ایران نے دو ہفتوں تک حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور لمبے عرصے بعد کسی امریکی اڈے کو براہ راست نشانہ بنانے کا ” ریکارڈ” بھی قائم کیا۔ دوسری بات یہ کہ اسرائیل ، امریکہ اور بعض عرب ممالک کی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران میں رجیم چینج کی مہم ناکامی سے دوچار ہوئی اور ایران کی وہ حکومت پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی جو کہ جنگ سے قبل قائم تھی۔ تیسرا یہ کہ عالمی میڈیا کی اکثر رپورٹس نے دعویٰ کیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو کمزور تو کیا گیا ہے مگر اسے امریکہ کی بمباری کے باوجود ختم نہیں کیا جاسکا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایران نے اکیلے لڑتے ہوئے عالمی فورمز اور برادری کی حمایت حاصل کی جبکہ اسرائیل اور امریکہ کو سخت عالمی تنقید اور دباؤ سے دوچار ہونا پڑا۔
ان چند بنیادی نکات کو سامنے رکھتے ہوئے اکثر عالمی ماہرین امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں ایران کی پوزیشن زیادہ مضبوط قرار دیتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ درپیش چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے بجا طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایران پہلے سے زیادہ بہتر پوزیشن پر کھڑا نظر آتا ہے۔