Drug Rehabilitation Program Launched in Mohmand

مہمند میں نشے کے خلاف بحالی پروگرام

ضلع مہمند میں 26 جون کو منشیات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی بحالی اقدام اٹھایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر، اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی کی نگرانی میں 18 منشیات کے عادی افراد کو بحالی مراکز منتقل کیا گیا۔

یہ اقدام حق آواز فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر آفس کے تعاون سے کیا گیا، جسے متاثرہ خاندانوں نے امید کی نئی کرن قرار دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Seminar on Pakistan-Afghanistan Ties Held in Peshawar

پاک افغان تعلقات پر پشاور میں سیمینار

پشاور میں افغان قونصل جنرل محب اللہ نے پاک افغان تعلقات پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا پہلا رشتہ اسلام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی حملے کے وقت پاکستان نے افغان عوام کا ساتھ دیا اور آج بھی علاج کے لیے ویزے مانگنے کی وجہ امریکہ کی ناکامی ہے۔

محب اللہ نے امریکہ پر افغانستان میں تعلیم، صحت اور ترقیاتی شعبوں میں ناکامی کا الزام لگایا اور اسلامی اخوت پر زور دیا۔

Mass Wedding Ceremony for 53 couples in Hangu

ہنگو میں 53 جوڑوں کی اجتماعی شادی

ھنگو کسٹ کیمپس میں آج ایک پروقار اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں 53 جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ھنگو گوہر زمان، اسسٹنٹ کمشنر اسفندیار، اور زکوٰۃ چیئرمین ابراہیم بنگش نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے 53 دلہنوں کو دو دو لاکھ روپے کے چیک بطور جہیز تقسیم کیے، تاکہ ان کی نئی زندگی کا آغاز بہتر ہو۔ یہ تقریب نہ صرف سماجی یکجہتی کی علامت بنی بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم قدم ثابت ہوئی۔

اورکزئی میں محرم الحرام کے لیے گرینڈ جرگہ

اورکزئی میں محرم الحرام کے لیے گرینڈ جرگہ

فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام اورکزئی میں محرم الحرام کے موقع پر ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جرگے میں کمانڈنٹ اورکزئی اسکاؤٹس، کمشنر کوہاٹ، آر پی او، ڈی سی اور ڈی پی او اورکزئی سمیت 80 سے زائد اہل سنت اور اہل تشیع قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔

کمانڈنٹ کی جانب سے دیا گیا پیغام “ہم ایک ہیں” کو شرکاء نے سراہا، جبکہ کمشنر کوہاٹ نے پرامن ماحول برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ قبائلی عمائدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اختتام پر “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام سمر کیمپ جاری

پشاور میں آئی ایس پی آر کی زیر نگرانی بچوں کے لیے سمر کیمپ جاری ہے، جو 23 جون سے شروع ہوا۔ اس کیمپ میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور بڈھ بیر کے اسکولوں اور کالجز کے طلباء و طالبات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ طلباء نے پاک فوج کے زیر اہتمام منعقدہ اسپورٹس اور فائرنگ گالا میں بھرپور حصہ لیا، جہاں انہوں نے جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

گالا میں بچوں نے مختلف مقابلوں جیسے کہ تیر اندازی، رسہ کشی، بیڈمنٹن، اور ایئر گن شوٹنگ میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔ اس کیمپ کو والدین، اساتذہ اور شرکاء نے خوش آئند اقدام قرار دیا، جو نوجوانوں کی شخصیت سازی اور خود اعتمادی بڑھانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

طلباء نے پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کیمپ کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا۔
“یہ میرے خواب کا پہلا قدم ہے کہ میں پاک فوج کا حصہ بنوں” — حبہ
“کیمپ میں نئی چیزیں سیکھنے کا موقع ملا اور خوبصورت یادیں ساتھ لے جا رہا ہوں” — محمد ابوبکر