On the occasion of Police Martyrs' Day, August 4, a volleyball match was organized in Malik Saad Shaheed Police Line

یوم شہداء پولیس 4 اگست کی مناسبت سے ملک سعد شہید پولیس لائن میں والی بال میچ کا انعقاد

یوم شہداء پولیس 4 اگست کی مناسبت سے ملک سعد شہید پولیس لائن میں والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا۔  شہدائے پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک سعد شہید پولیس لائنز میں پہلا شہدائے پولیس انٹرریجنل سپورٹس مقابلے کئے گئے۔  سپورٹس مقابلوں میں مردان اور بنوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی کوارڈینیشن خانزیب خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز واجد شاہ خان بھی موجود تھے۔ ایس ایس پی کوارڈینیشن خانزیب خان نے میچ کے احتتام پر شہداء کے بچوں اور کھلاڑیوں کو پھول کے گلدستے اور تحائف پیش کئے
Conducting weekly orderly room for hearing legitimate problems of police personnel and their prompt resolution

خیبر پختونخوا پولیس کا پولیس اہلکاروں کے مسائل حل کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کر دیا گیا ہے۔  جس کی صدارت ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر نے کی، جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے پیش کیے گئے متعدد مسائل اور درخواستوں کو بغور سنا۔ اس موقع پر پولیس اہلکاروں نے ڈیوٹی سے متعلق مختلف نوعیت کے مسائل، تبادلے، تعیناتی اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے اپنے جائز مطالبات پیش کیے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر نے موقع پر ہی بیشتر مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ اہلکاروں کو درپیش مسائل میں بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جائے۔
Khyber Pakhtunkhwa Sports Heroes Awards ceremony

خیبر پختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی پروقارتقریب

خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سپورٹس کے موجودہ ہیروز جنھوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ملک اور صوبے کا نام روشن کیا ہے کے اعزاز میں اپنی نوعیت کی پہلی منعقد ہونے والی خیبر پختونخوا سپورٹس ہیروز ایوارڈز کی پر وقار تقریب منگل کے روز نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پرخیبر پختونخوا کے وزیر کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان کے علاو¿ہ صوبائی وزرائ میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال ،پختونیار خان،پارلیمانی سیکریٹری برائے کھیل و آمور نوجوانان اجمل خان ،ایڈیشنل سیکریٹری کھیل و آمور و نوجوانان پیر عبداللہ شاہ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر،محکمہ کھیل کے دیگر اعلی افسران ،کھلاڑیوں، انکے اہل خانہ،منتظمین،کوچز اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر اعزازات کیلئے منتخب ہونے والے سترہ کھلاڑیوں میں ایوارڈز تقسیم کیئے۔اس طرح قاید اعظم انڈر 21 گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ماہانہ 25 ہزار وظیفہ کے چیکس بھی تقسیم کیئے گئیے۔واضح رہے کہ قاید اعظم گیمز میں خیبر پختونخوا نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔تقریب میں حالیہ عالمی مقابلے میں انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیتنے والی قومی ٹیم میں حصہ لینے والے صوبے کے کھلاڑیوں کو سوینئر بھی پیش کیئے گئیے۔تقریب کے دوران ایوارڈز کیلئے منتخب شدہ کھلاڑیوں میں ایمل خان نے والی بال،اسرارالحق آرچری،ناصر اقبال سکواش،باز محمد کراٹے،حمزہ رومان ٹینس،مراد علی بیڈ منٹن،محمد حمزہ خان سکواش،سفیان خان ہاکی،عنایت اللہ ریسلنگ،نورزمان سکواش،عثمان احمد کبڈی،افراز حکیم ہاکی،ماہ نور علی سکواش،تامین خان اتھلیٹکس ،عزرا فاروق والی بال،وجاحت اللہ خان نیزہ بازی اور سکندرالملک نے فری سٹائل پولو میں حسن کارکردگی پر ایوارڈ حاصل کئے۔ ان کھلاڑیوں نے ملک اور بیرون ملک مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے صوبے کا نام روشن کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے کہا کہ اس اہم ایونٹ کا مقصد صوبے سے تعلق رکھنے والے موجودہ لیجنڈ کھلاڑی جنھوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے انھیں ایوارڈ فراہم کرکے انکی حوصلہ افزائی کرنی ہے اور قائد اعظم گیمز میں صوبے کیلئے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ 25 ہزار وظیفہ دینے کا آغاز کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم نیشنل گیمز کیلئے بھی تیار ہیں اور انشاللہ ان کھیلوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے مطابق یہاں کے ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دیں گے اور انکی بھر پور حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ وہ اپنے اہل خزانہ پر بوجھ بھی نہ بنے اور وہ کھیل کے ساتھ پڑھ بھی سکیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک سال میں صوبے کے ہونہار اور باصلاحیت کھلاڑیوں میں 12 کروڑ سے زاید کے نقد انعامات فراہم کیئے گئیے ہیں جو بلکل میرٹ اور بلا کسی سفارش کے بنیاد پر دیئے جاتے ہیں اوراس سے پہلے کسی بھی حکومت کے پورے دورانئے میں کھلاڑیوں کو اس طرح کی معاونت نہیں کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو ضایع ہونے سے بچانا ہے تاکہ ان سے مستقبل میں اچھے کھلاڑی نکلیں۔انھوں نے کہا کہ ابھی ساو¿تھ ایشین گیمز ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت سے یہاں پر ان مقابلوں کے انعقاد کے سلسلے میں صوبے کا مقدمہ بھی لڑا ہے تاہم وہ یہاں پر ان کھیلوں کے مقابلے نہیں کرنے جارہے ہیں۔ہم ان گیمز میں یہاں پر ہونے والے مقابلوں کے اخراجات اٹھانے کیلئے بھی تیار ہیں اور کھیلوں کے ایسوسی ایشنز بھی ہمارے ساتھ رہیں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم عمران کے ویڑن اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ و سہولیات کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

There is a fear of flooding in Nowshera and Charsadda due to continuous rains

مسلسل بارشوں کے باعث نوشہرہ اور چارسدہ میں طغیانی کا خدشہ

مسلسل بارشوں کے نتیجے میں نوشہرہ اور چارسدہ کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے، جس سے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔ بالائی علاقوں میں بارشوں سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود نے تمام متعلقہ اداروں بشمول ریسکیو 1122، ٹی ایم اے، سول ڈیفنس، پولیس، محکمہ صحت اور تعلیم کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے عوام، خاص طور پر دریا کنارے رہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، دریا کے قریب جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فلڈ کنٹرول روم یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔ ضلعی انتظامیہ چارسدہ نے بھی اسی نوعیت کی اپیل جاری کی ہے اور تمام پیشگی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

First Qaiser Khan Memorial Squash Championship begins in Abbottabad

ایبٹ آباد میں پہلی قیصر خان میموریل سکواش چیمپئن شپ کا آغاز

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ سکواش ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے زیر اہتمام پہلی قیصر خان میموریل سکواش چیمپئن شپ جان شیر خان سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع ایبٹ آباد کے ٹاپ 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلے ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جارہے ہیں۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سابق ڈی جی اسپورٹس طارق محمود اور سیکریٹری ایسوسی ایشن سید ابرار شاہ نے کہا کہ یہ ایونٹ ضلع میں سکواش کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ڈی سی ایبٹ آباد نے کہا کہ کھیلوں سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے اور ان کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

All-Pakistan Volleyball Tournament ends in Mohmand

مہمند میں آل پاکستان والی بال ٹورنامنٹ اختتام پزیر

مہمند: شہید کیپٹن روح اللہ غلنئی اسپورٹس اسٹیڈیم میں دوسرا آل پاکستان میروایس مہمند والی بال ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ چار روزہ ایونٹ میں ملک بھر سے 16 معروف ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ الحامد منرل کمپنی کے حاجی حامد مہمند اور اویس خان مہمند کے تعاون سے، اسماعیل شیدا کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ پہلے سیمی فائنل میں درمنگو ٹیم نے یکہ غنڈ ٹیم کا سامنا کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد شاہ کلب اور ځنگلی کلب آمنے سامنے آئے۔ فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے پانچ پانچ گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم بہترین کارکردگی پر ٹرافی محمد شاہ کلب کو دے دی گئی۔ ہزاروں شائقین نے میدان میں آ کر مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

Book Friendship Campaign of Mohmand Students Union, Establishment of River Bank Library

مہمند سٹوڈنٹس یونین کی کتاب دوستی مہم، دریا کنارے لائبریری کا قیام

لوئر مہمند: مہمند سٹوڈنٹس یونین نے دریائے کابل کے کنارے شہید مولانا خان زیب کے نام سے منسوب چھوٹی آزاد لائبریری قائم کر دی۔ افتتاحی تقریب میں سابق ایم پی اے نثار مہمند، پشتو شاعر کاروان مہمند، مشال لائبریری کے مالک نجیب اللہ، مرکزی صدر عمیر ملک، جنرل سیکرٹری آیاز خان، ترجمان رحمت شاہ مومند سمیت بڑی تعداد میں طلبہ و نوجوانوں نے شرکت کی۔ یہ لائبریری علاقے کے اس مقام پر قائم کی گئی ہے جہاں پکنک پوائنٹ کے طور پر سینکڑوں افراد آتے ہیں۔ لائبریری سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جو کتابیں خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ شرکاء نے درجنوں کتابیں عطیہ کر کے اس مہم کو کامیاب بنایا۔ یونین کے صدر عمیر ملک نے آئندہ لائبریری خویزئی میں قائم کرنے کا اعلان کیا۔

Khyber Pakhtunkhwa's twelve-member delegation leaves for China, participates in religious diplomacy program

خیبرپختونخواکا بارہ رکنی وفد چین روانہ، مذہبی سفارتکاری پروگرام میں شرکت

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی قیادت میں بارہ رکنی وفد چین روانہ ہو گیا۔ وفد میں وزیر مذہبی امور عدنان قادری، وزیر سوشل ویلفیئر سید قاسم علی شاہ، قومی وطن پارٹی کے نائب چیئرمین سکندر حیات شیرپاؤ، اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈی جی ڈاکٹر ضیاء الحق، دارالعلوم کراچی کے نائب صدر مولانا زبیر اشرف عثمانی، جامعہ احسن العلوم کے مہتمم مولانا انور شاہ، وفاق المدارس پاکستان کے ترجمان مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا اسامہ اجمل، مولانا محمد احمد، سید شاہ فیصل، حاجی محمد ابرار، اسرار مدنی اور دیگر شامل ہیں۔

یہ دورہ چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر IRCRA کے مذہبی سفارتکاری پروگرام کے تحت کیا جا رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کے مطابق پروگرام کا مقصد چین اور پاکستان سمیت مسلم دنیا کے ساتھ سماجی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانا، باہمی مکالمے اور علاقائی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام نے اپنی کامیابی کی وجہ سے دنیا بھر میں خاص مقام حاصل کیا ہے۔ اس سال وفد کو سیاسی و مذہبی قیادت پر مشتمل مشترکہ گروہ کے طور پر تشکیل دیا گیا ہے۔

وفد بیجنگ، ارومچی اور کاشغر سمیت سنکیانگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔ یہ وفد چینی وزارت خارجہ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی قیادت، مسلم رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور اہم مراکز سے ملاقاتیں کرے گا۔ روانگی سے قبل چینی سفارتکار اور منسٹر کونسلر مسٹر شو نے وفد سے ملاقات کی۔ مسٹر شو نے کہا کہ سنکیانگ تیزی سے ترقی کرنے والا صوبہ ہے اور اس دورے کے پاک چین تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ بیرسٹر سیف نے چینی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

Khyber Pakhtunkhwa: Forecast of monsoon rains from August 4 to 7, high alert issued

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 13 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں اب تک 13 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں 9 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہے، جبکہ زخمی ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مجموعی طور پر 19 مکانات متاثر ہوئے، جن میں سے 17 کو جزوی جبکہ 2 کو مکمل نقصان پہنچا۔ یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، اپر کوہستان، مردان، کرم، ہری پور، مانسہرہ، اپر چترال، ملاکنڈ اور شانگلہ کے اضلاع میں پیش آئے۔

ادارے کے مطابق شدید بارشوں کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پہلے سے مراسلہ ارسال کیا گیا تھا۔ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ ساتھ ہی سیاحتی مقامات پر بند سڑکوں اور رابطہ شاہراہوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ سیاحوں کو موسمی صورتحال سے باخبر رکھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام ضلعی انتظامیہ، امدادی ٹیمیں، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے رابطے میں ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا موسمی صورتحال سے متعلق معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Khyber Pakhtunkhwa: "Flood Emergency Response" unit has been established in view of weather conditions

خیبرپختونخوا: موسمی حالات کے پیش نظر ’’فلڈ ایمرجنسی ریسپانس‘‘ یونٹ قائم کردیا

پشاور: محکمہ سیاحت، ثقافت، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا نے موسمی حالات اور بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر فلڈ ایمرجنسی ریسپانس یونٹ قائم کر دیا ہے۔ سیکرٹری ڈاکٹر عبدالصمد کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کر لیا گیا ہے۔ایمرجنسی یونٹ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے دفتر 1422 میں قائم کیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع کے لیے فوکل پرسن بھی مقرر کیے گئے ہیں، جن میں اپر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، اور چترال شامل ہیں۔ سیاحتی پولیس اور ہیلپ لائن کی تعیناتی کو یقینی بنانے اور مقامی انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔