محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے وجیلنس و تعمیل کمیٹی قائم
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی طرف سے وجیلنس و تعمیل کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی کے ممبران میں محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، ایڈیشنل سیکرٹری مانیٹرنگ، ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری مانیٹرنک اور سیکشن آفیسر انکوائری شامل۔ کمیٹی کے ٹی او آرز میں شامل ہے کہ کمیٹی ان تمام پوسٹنگ/ ٹرانسفرز جن کے آرڈرز محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹوریٹ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسز نے دو سالہ دورانیہ پالیسی میں جاری کئے ہیں ان پر من و عن عمل درامد یقینی بنانا۔ اسی طرح ان تمام آفیسرز، اہلکاروں اور منسٹیریل سٹاف جن کی دو سالہ دورانیہ پالیسی میں تبادلے ہو چکے ہیں اور انہوں نے آرڈرز پر عمل نہیں کیا۔ ان کی نشاندہی کرنا اور ای این ڈی رولز کے مطابق ان کے لئے سزا کا تعین کرنا۔ اس کے علاوہ ان تمام ملازمین کی نشاندہی کرنا جو دو سالہ دورانیہ پالیسی میں ٹرانسفر سے رہ گئے ہیں اور ان کی ٹرانسفر پوسٹنگ کے لیے تجاویز مرتب کرنا۔ کمیٹی کو ہدایت ہے کہ ان ملازمین کی معلومات بھی اکٹھی کرنا جو کہ ٹرانسفر پوسٹنگ یا ان کی منسوخی کے لئے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہیں۔ اور ان ملازمین کے خلاف خیبر پختونخوا سروس کنڈکٹر رولز1987 رول نمبر 22 کے تحت تعدیبی کاروائی کیلئے تجاویز مرتب کرنا۔اس کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کے صوبائی اور ضلعی دفاتر میں بدعنوانی کے متعلق معلومات اکٹھی کرنا اور ان میں ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کرنا۔ بھی کمیٹی کے زمہ داریوں میں شامل ہیں۔
ایبٹ آباد یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا
ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کا یوم شہداء پولیس کی مناسبت سے یادگار شہداء پولیس ایبٹ آباد پر حاضری، سلامی، پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور شہداء پولیس کے ایصال ثواب و بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ڈی پی او عمر طفیل و دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ04اگست یوم شہداء پولیس ملک و قوم کے ان بہادر سپوتوں کی یاد میں منایا جاتا جنہوں نے جرأت و بہادری سے دہشتگردوں و جرائم پیشہ گروہوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت کا بلند درجہ پر فائز ہوئے۔ شہداء پولیس ہمارا فخر ہے اور یہ ہمیشہ پولیس فورس کا حصہ رہیں گے۔ خیبرپختونخواہ پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کی کفالت و دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکنہ عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور یہ اقدامات اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے افسران و جوان ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے گے اور انکے خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔
لکی مروت: یوم شہدائےپولیس پورے جوش و جذ بے سے منایا گیا
انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان PSP نے چار پولیس شہداء کے بیٹوں کو محکمہ پولیس میں بحیثیت کنسٹیبل تعیناتی کےآرڈر کرتے ہوئےچار پولیس شہداء کے بچوں کو تقریب میں اپوائنمنٹ آرڈر حوالہ کر دیے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ ڈی پی او نزیرخان PSP نے شہداء کے بچوں، ورثاء کے ہمراہ یادگار شہداء پر پر پھول چڑھائے شہداء کی درجات بلند کیلئےخصوصی دعائیں کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یادگارے شہداء پر شہداء کو گارڈ آف آنر پیش کیا مرکزی تقریب میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان PSP، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ، لیفٹننٹ کرنل کرنل محمد رضوان اے ڈی سی حبیب اللہ وزیر ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان سمیت شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں اور پولیس افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈی پی او نزیر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں۔آج جو امن ہے وہ یقینا اس قربانیوں کی بدولت ہے۔ پولیس شہداء نے قوم کی آج کیلئے اپنے کل کو قربان کیا اور شہادت کے اعلی رتبے پر فائز ہوئے ہیں۔ان کی قربانی کا کوئی نعم البدل نہیں انکا کہنا تھاکہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہدائے پولیس کی لازاوال قربانیاں ہیں تقریب سے ڈپٹی کمشنر لکی مروت ذیشان عبداللہ، لیفٹنٹ کرنل محمد رضوان نے اپنے خطاب میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب میں ڈی پی او لکی مروت نزیر خان PSP اور دیگر افسران نے شہدائے پولیس کے ورثاء اور بچوں میں تحائف تقیسم کیے۔آخر میں شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور ملک میں امن وامان کیلئے اجتماعی خصوصی دُعائیں کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے لیے خصوصی طور پر بہترین بڑے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔