Nowshera: Khatam Al-Quran organized on the occasion of Independence Day 14th August

نوشہرہ: جشن آزادی 14 اگست کی مناسبت سے ختم القرآن کا اہتمام

جشن آذادی 14 اگست کی مناسبت سے (ختم القرآن) کی بابرکت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ نوشہرہ۔جامع مسجد پولیس لائن میں 14 اگست کی مناسبت سے بعد از نماز جمعہ ختم القرآن کا پرنور پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ قیصر خان DSP ہیڈ کواٹرز،پولیس افیسرز و سپاہ کی کثیر تعداد نے اس کار خیر میں حصہ لیا۔ شرکاء تقریب نے ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلیے دعائیں کی،اور اس پر نور تقریب میں اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن و امان کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عناصر کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

World Taekwondo Champion Masood Afridi

مسعود آفریدی نے دبئی تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی سنگلاخ وادیوں میں جنم لینے والے نوجوان مسعود آفریدی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرکے یہ ثابت کر دیا کہ حوصلہ، محنت اور استقامت کے سامنے کوئی بھی رکاوٹ دیوار نہیں بن سکتی۔ دہشتگردی سے متاثرہ علاقے میں پلنے والا یہ باہمت نوجوان آج گلوبل تائیکوانڈو کا عالمی چیمپئن ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ خیبر کے ہر بچے، ہر نوجوان کو امید کی ایک نئی کرن دی ہے۔سال 2025 مسعود آفریدی کے خوابوں کی تعبیر لے کر آیا، دبئی میں ہونے والی گلوبل تائیکوانڈو ورلڈ چیمپئن شپ میں دنیا کے 25 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شریک تھے جہاں مسعود آفریدی نے ایک طلائی (گولڈ) تمغہ اور مزید 3 میڈلز اپنے نام کر کے سب کو حیران کر دیا، یہی نہیں، اس سے پہلے وہ روس اور کرغزستان میں بھی پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔مسعود آفریدی کا کہنا تھا  ان کا بچپن غیر معمولی حالات میں گزراہے کم عمری میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور پھر قبائلی علاقوں میں شدت پسندی اور غربت کا عفریت اس کے خوابوں کے راستے میں دیوار بن کر کھڑا تھا لیکن مسعود نے ہار نہ مانی، اس نے تعلیم اور تربیت دونوں کا سفر جاری رکھا اور عملی زندگی میں قدم رکھتے ہی کچھ کر دکھانے کا عزم کرلیا۔ مسعود آفریدی نے مزید کہا کہ سال 2023 میں جب پاکستان میں عالمی سطح پر تائیکوانڈو کا کوئی خاص نام و نشان نہ تھا تب میں نے پاکستان میں پہلی بار گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کا تعارف کروایا، اپنی مدد آپ کے تحت تربیت حاصل کی۔ مقامی سطح پر نوجوانوں کو تیار کیا اور پھر عالمی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا اور آج بھی گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کا جنرل سیکرٹری ہوں۔

A meeting was held under the chairmanship of CCPO on the peaceful conduct of Chehlum Imam Hussain

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد پر سی سی پی او کی زیر صدارت میٹنگ کا انعقاد

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد اور باہمی تعاون کے سلسلے میں ملک سعد شہید پولیس لائن میں سی سی پی او قاسم علی خان کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ایس پی کوارڈی نیشن خان زیب خان، ایس پی کینٹ اعتزاز عارف، ایس پی سٹی محمد عتیق شاہ، امامیہ جرگہ خیبرپختونخواہ کے صدر فرزند علی بنگش اور سیکرٹری جنرل امامیہ جرگہ سردار عقیل حسین کی قیادت میں آنے والے اہل تشیع کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران سکیورٹی انتظامات، امن وامان اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سی سی پی او پشاور نے کہا کہ شہر میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کی خاطر تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے، شہر بھر کا از سر نو جائزہ لیکر تمام تر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران وفد کی تجاویز اور سفارشات کی روشنی میں مجالس، جلوسوں اور دیگر تقریبات کے لئے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، شہر میں امن وامان کے قیام اور ہر مذہبی تہوار کے پر امن انعقاد کے لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کا کردار لائق تحسین ہے۔

Khyber Pakhtunkhwa Food Safety Authority's crackdown on substandard food

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی غیر معیاری خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی مضر صحت، غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خوراک کے خلاف پشاور ،مردان اور کوہاٹ میں کارروائیاں جاری ہیں ۔ فوڈ اتھارٹی پشاور ٹیم کا افغان کالونی میں قائم کینڈی یونٹ پر اچانک چھاپہ، ٹیکسٹائل کیمیکلز اور اینٹی سیپٹکس کے استعمال پر سخت کاروائی کی گئی ۔ کینڈی یونٹ سے 200 کلوگرام مضر صحت مٹھائیاں ضبط کر لی گئی ۔  مزید قانونی کاروائی جاری ہیں ۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کیمطا بق مردان فوڈ سیفٹی ٹیم نے چارسدہ روڈ میں واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا جس میں1164 لیٹر غیر معیاری مشروبات برآمدکی گئی ۔  کوہاٹ، گمبٹ بازار میں ہول سیلر کے گودام سے 1500 لیٹر غیر معیاری مشروبات برآمد، ضبط کر لیا گیا ۔  ضبط شدہ اشیاء سرکاری تحویل میں لے لی گئیں، بھاری جرمانے عائد ،فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز  کر لیا گیا ہے ۔ غیر معیاری خوراک میں ملوث کاروباریو ں کیخلاف کاروائیاں  مزید تیز کر نے کی ہد ایت  بھی دی گئی ہے ۔  ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

Abbottabad: "Drug Free" seminar was organized regarding anti-narcotics

ایبٹ آباد :  انسداد منشیات کے حوالے سے ’’ڈرگ فری‘‘ سیمینار منعقد کیا گیا

ایبٹ آباد انسداد منشیات کے حوالے سے ’’ڈرگ فری‘‘ سیمینار منعقد کیا گیا۔ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں انہیں ایک شاندار مستقبل دینا والدین سمیت معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے نوجوان بچوں کو منشیات سے بچانے کے لیے ان پر کڑی نظر رکھیں۔ اس سلسلے میں اگرہم سب اپنی زمہ داری پوری کریں تو معاشرہ اصل معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لئے کھیل کے میدان اباد کر رہے ہیں۔  جلال بابا آڈیٹوریم کو صحت مندانہ اور ادبی سرگرمیوں کے طور پر فعال کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں انسداد منشیات اور ذہنی صحت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں صدر پریس کلب سردار نوید عالم،کیپٹن گل شیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر ہزارہ ڈویژن سید فیاض علی شاہ کا کہناتھا منشیات کی روک تھام کے لئے صوبائی سطح پر  بڑا کام کرنے کا موقع ملا یے۔وزیر اعلی کی ہدایت پر ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔انہوں نے دوسرے اضلاع سے منشیات لانے والے سمگلرز کے خلاف کارروائی میں 340کلو چرس برآمدگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیمینار  میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد  کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان،کیپٹن گل شیر،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور،ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل گنڈا پور،اسسٹنٹ کمشنر زرک یار  تورو،شعبہ نفسیات ایوب میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کے علاوہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران،سول سوسائٹی  سکولز کالجزاور یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات شریک تھے۔سیمینار میں منشیات سے متاثرہ حالت پر بھی سنیئر فنکار وقار فانی نے ڈرامہ کے زریعے عکاسی کی  جس کو شرکاء نے سراہا۔کمشنر ہزارہ نے انسداد منشیات کی آگاہی کے پوسٹر میکنگ اور ویڈیو مقابلہ میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔

Haripur: IG Khyber Pakhtunkhwa inaugurated the newly constructed police lines

ہری پور : آئی جی خیبر پختونخوا کا نئی تعمیر شدہ پولیس لائنز کا افتتاح کیا

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے  ہری پورکا دورہ کیا۔  ہری پورپہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی ،ڈی پی او ہری پور فرحان خان اورایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔  آئی جی خیبر پختونخوا نے نئی تعمیر ہونے والے ہری پور پولیس لائنز کا افتتاح کیا۔اس موقع پر آئی جی خیبر پختونخوا کو نیو پولیس لائنز کی بلڈنگز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انسپکٹر جنرل نے لائنز کے تمام شعبہ جات کا معائینہ بھی کیا۔ بعد ازاں آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس لائنز ہری پور میں پولیس افسران و جوانان کے ایک دربار سے خطاب کیا۔ دربار میں پولیس کی مختلف یونٹ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ضلعی پولیس اور لیڈیز پولیس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس شہیدوں اور غازیوں کی فورس ہے جس نے امن و امان قائم رکھنے کے لیے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے نے پیش کیے۔ پولیس کے انفراسٹرکچر اور پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کے لیے عملی طور پر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔صوبے کو امن کا گہوارہ بنانا میرا مشن ہے۔دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف عوام کا اعتماد حاصل کریں اور عوامی پولیسنگ کو فروغ دیکر ڈیوٹی ادا کریں۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور جوانوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی آسانی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موقع پر فوری اقدامات اُٹھائیں۔ ہر قسم کے حالات میں محنت اور ایمانداری کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اللّٰہ تعالیٰ انہیں قدم قدم پر کامیابی و کامرانی عطا کرے گا۔ آئی جی پی نے کہا کہ مشکل اور مصیبت میں مبتلا عوام اپنے مسائل کے حل کے لیے پولیس کو رجوع کرتے ہیں۔ اور جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ تمام سائلین کیساتھ خندہ پیشانی اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور بڑے حوصلے اور بردباری سے ان کے مسئلے سنیں۔ آپ کے اچھے روئیے سے سائل کی آدھی پریشانی ختم ہو جاتی ہے۔دربا ر کے شرکاءکو مزید ہدایت کی گئی کہ عوام کے مابین چھوٹے چھوٹے تنازعات کے حل کے لئے بروقت اقدامات اُٹھائیں اور اس مقصد کے لئے بنائی گئی تنازعات کے حل کے کونسلوں (DRCs)اور پبلک لیزان کمیٹیوں کا وقتا فوقتا جائزہ لیں۔  آئی جی پی نے کہا کہ پولیس فورس کی استعدادی صلاحیتیں بڑھانے اور حالات کار بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ دربار میں پولیس افسران و جوانان نے اپنے ذاتی و اجتماعی مسائل پیش کئے۔ آئی جی پی نے تمام مسائل توجہ سے سنے جن میں سے بعض کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل پر متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی۔ دریں اثناءآئی جی پی نے ضلع ہری پور کے پارلیمنٹرینز، زعمأ، چیمبرآف کامرس اور  ڈی آر سی کے ممبران سے ملاقات بھی کی۔اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کی تعریف کی

Peshawar district administration crackdown on illegal factories

ضلعی انتظامیہ پشاور کا غیرقانونی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ پشاور نے کوہاٹ روڈ پر رہائشی علاقے میں قائم تین فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ دو فیکٹریوں میں ناقص پیک شدہ اشیاء خوردونوش (سنیکس، چپس، بیکری آئٹمز) انتہائی غیر معیاری اور مضر صحت تیل میں تیار کی جا رہی تھیں۔پروڈکشن ایریا نہایت گندہ، مشینری سے دھواں اور شور پیدا ہو رہا تھا جو اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ تکلیف تھا۔ تیسری فیکٹری میں چاکلیٹس اور ٹافیوں کی تیاری میں غیر معیاری گلوکوز سیرپ استعمال ہو رہا تھا جبکہ خام مال کھلے اور گرد آلود ماحول میں رکھا گیا تھا۔ تینوں فیکٹریوں کے مالکان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ ایسی غیر معیاری اشیاء سے اجتناب کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو دیں۔