KP Floods

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، 200 سے زائد ہلاکتیں

 خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں اور فلیش فلڈز نے تباہی مچا دی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع بونیر، باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں دو پائلٹس سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوئے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ہفتہ کو صوبے بھر میں یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متاثرہ اضلاع میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان
پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 126 مرد، 8 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں، جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مختلف حادثات میں 35 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 7 مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔ یہ واقعات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، دیر اپر و لوئر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔

بٹگرام میں کلاؤڈ برسٹ، 21 افراد سیلاب کی نذر
ضلع بٹگرام کے علاقے ڈھیری حلیم میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اچانک سیلاب آیا جس میں 21 افراد بہہ گئے۔ اب تک 11 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 10 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے مطابق ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے موقع پر موجود ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثہ: مہمند میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران سانحہ
مہمند کے علاقے چھنگئی منڈا میں امدادی مشن سے واپس آنے والا ریسکیو 1122 کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ہدایات، فوج کی امدادی کارروائیاں
وفاقی حکومت نے این ڈی ایم اے کو فوری امدادی و بحالی کاموں میں مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔ پاک فوج کے جوان سوات اور باجوڑ میں متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بونیر میں 70 سے زائد اموات پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ملاکنڈ ڈویژن کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا۔

مزید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور سیاحوں کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 1700 مکمل فعال ہے۔

PDMA Flood Update

خیبر پختونخوا: حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوے۔ جاں بحق افراد میں  33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 30 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 25 گھروں کو جزوی اور 5 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کیمطا بق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ كے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو اپریشن تاحال جاری۔ شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا تھا۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متاثر اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت۔ تما م متعلقہ اداروں کو سیاحتی مقامات پر بند شاہراوں اور رابطہ سٹرکوں  کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت۔

تمام سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے ، تمام متعلقہ ادارے ، امدادی ٹیمیں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 رابطے میں ہے اور صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Mansehra: The 78th Independence Day of Pakistan was celebrated with great enthusiasm

مانسہرہ: 78ویں یومِ آزادی پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا

78 ویں یومِ آزادی پاکستان 14 اگست 2025ء ریسکیو 1122 ضلع مانسہرہ سمیت ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا۔مارکۂ حق” اس تاریخی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتی ہیں جن کے نتیجے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے طور پر ابھرا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب ابرار علی کی قیادت میں مانسہرہ کے تمام ریسکیو سٹیشنز میں 14 اگست کے دن کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند دستوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔ اس موقع پر فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی اور  تمام ریسکیو سٹاف ظلعی انتظامیہ  اور مانسہرہ کی عوام نے مِل کر حصہ لیا۔ فلیگ مارچ کا مقصد آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مِل جُل کر ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشش کرنا اور عوام میں  ریسکیو 1122 سروس  کے بارے میں  آگاہ کرنا، تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام ریسکیو 1122 کے خدمات حاصل کریں۔بعد ازاں 78 ویں سالگرہ کے خوشی کے موقع  پر ضلعی آفس پودا لگایا اور کیک کاٹا گیا۔

Haveliyan: A Pakistan Zinda Bad rally was organized by the Press Club

حویلیاں: پریس کلب کے زیر اہتمام پاکستان ذندہ باد ریلی نکالی گئی

ایبٹ آباد حویلیاں پریس کلب کے زیر اہتمام پاکستان ذندہ باد ریلی ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کی بھرپور شرکت،صدر پریس کلب حمادخان،خورشیداعظم، اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود،الیاس خان جدون نے قیادت کی،شدید بارش کے باوجود ریلی میں سینکڑوں افراد نے بھرپور شرکت کی،ملک بھر کی طرح تحصیل حویلیاں میں یوم آزادی کے حوالے سے متعدد پروگرام منعقد ہوئے سب سے بڑی ریلی حویلیاں پریس کلب کے زیر اہتمام لنگرہ پل سے بائی پاس تک نکالی گئی جس میں درجنوں گاڑیوں موٹر سائیکل سوار شریک تھے ریلی کی قیادت صد پریس کلب حمادخان،صدرایوان تجارت خورشید اعظم خان اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں سمیرا محسود،آل ٹریڈرز کھوکھر میرا کے سرپرست حاجی الیاس خان،محمد نبیل عباسی،خاکسارنثاراحمد،حاجی قادربخش،اسفندیار خان اور دیگر کر رہے تھے ریلی نے شدید بارش کے باوجود قومی پرچموں کے ساتھ شاہراہ ریشم سے بائی پاس تک مارچ کیا اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعائیں کیں۔

Haveliyan: Arranging a grand ceremony for Independence Day and Battle of Haqq

حویلیاں: یومِ آزادی اور معرکہ حق کی پروقار تقریب کا اہتمام

حویلیاں 14 اگست 2025 کو یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر تحصیل بار ایسوسی ایشن نے بار روم حویلیاں میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ایڈیشنل سیشن جج حویلیاں جناب شبیر درانی نے کی، جبکہ صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں عبدالر حیم جدون، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان جدون، فنانس سیکرٹری ابراہیم خان، سابق صدر چوہدری عتیق، سابق جنرل سیکرٹری، گل ظہیر جدون، رب نواز تنولی سابق صدر، کامران یوسف صاحب، عقیل الرحمن جدون، ایڈووکیٹس سمیت دیگر معزز وکلاء اور جوڈیشل کمپلیکس کے سیکیورٹی اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ مقررین نے پاکستان کی آزادی کی اہمیت اور قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے ملک کی ترقی، خوشحالی اور عدلیہ کے وقار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تمام شرکاء نے زور دیا کہ ملک میں قانون کی بالادستی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، کیونکہ رول آف لاء کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔تقریب کے اختتام پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا، جس میں معزز جج صاحب، وکلاء اور دیگر شرکاء نے حصہ لیا۔ اس موقع پر وطنِ عزیز کی سلامتی، یکجہتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

An Independence Day rally was organized under the auspices of Ahlul-Sunnah wa-ul-Jamaat

پشاور: اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام یوم آزادی ریلی کا انعقاد  

اہلسنت و الجماعت(سنی سلامتی) کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر شیخ آباد صافی ہاؤس سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جوکہ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے ہوتی ہوئی نمک منڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی اور پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان ذندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگاتے رہے ریلی کی قیادت پشاور کے قائد قاری فخر عالم زمان صدیقی،حاجی طارق حیدری اور چیئرمین شیخ آباد فضل وہاب صافی کررہے تھے جبکہ تنظیم کے دیگر عہدیدار بھی نے ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ “14 اگست صرف ایک دن نہیں، یہ ہمارے ایمان، قربانی اور حوصلے کی جیتی جاگتی پہچان ہے۔ آج ہم اس عہد کو تازہ کرتے ہیں کہ اپنے پیارے پاکستان کو امن، اتحاد اور ترقی کا مرکز بنائیں گے دریں اثناء ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

The 78th Independence Day of Pakistan was celebrated with national enthusiasm in Pakistan Railway Peshawar Division

پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن میں 78واں یومِ آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔ 78واں یومِ آزادی پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس آفس پشاور میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے پشاور  فرمان غنی صاحب تھے۔یومِ آزادی کے موقع پر ڈی ایس آفس اور کینٹ ریلوے سٹیشن کو قومی پرچموں اور سبز و سفید جھنڈیوں سے دلکش انداز میں سجایا گیا تھا  تقریب میں ڈویژنل افسران  ریلوے اسٹاف  ریلوے پولیس اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلوے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ڈی ایس پشاور نے  قومی پرچم لہرایا قومی ترانہ بجایا گیا یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا تقریب میں شریک بچوں میں ڈی ایس پشاور سمیت ڈویژنل افسران نے مٹھائی تقسیم کی۔تقریب کے شرکاء سے ڈی ایس پشاور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہے وطن عزیز کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ ہمیں محنت، ایمانداری اور اتحاد کے ساتھ اپنے وطن کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا ۔تقریب کے اختتام پر کلین گرین پاکستان مہم کے تحت ڈی ایس آفس پشاور میں ڈی ایس پشاور نے پودا بھی لگایا اور ملک اور محکمہ ریلوے کی ترقی کے لیے دعائیں کی

Charsadda: Organized a walk on the occasion of Maraka Haq and Independence Day

چارسدہ: معرکہ حق اور جشن آزادی کی مناسبت سے واک کا اہتمام

عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس چارسدہ میں یوم آزادی و معرکہ حق تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں یوم آزادی اورمعرکہ حق کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان حصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینہ شہیدسہروردی، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زاہد حسین، لیفٹیننٹ کرنل عمیر حسن پیرزادہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پرچم کشائی کے موقع پر ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ عظمت اللہ خان نے وزیر نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کے دن ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر اس پرچم کی تحفظ کو یقینی بنائے گی اورماضی کی طرح ضرورت پڑنے پر اس پرچم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرے گی ۔

Organized a magnificent ceremony on the occasion of Independence Day at Civil Secretariat Peshawar

سول سیکرٹریٹ پشاور میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی

“یومِ آزادی کے موقع پر سول سیکرٹریٹ پشاور میں شایانِ شان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر سید قاسم علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے احکامات کے مطابق شرکت کی اور تقریب کے دوران وزیرِاعلیٰ کے احکامات پیش کیے۔ اس موقع پر صوبائی کابینہ کے اراکین پختون یار خان، مزمل اسلم، بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے آزادی کی اہمیت، قومی یکجہتی اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی اور پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کی۔
On the occasion of Independence Day and Battle of Haqq, a grand ceremony was held in Balahisar Fort

یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر قلعہ بالاحصار میں پروقار تقریب منعقد

یوم آزادی اور معرکہ حق کے موقع پر قلعہ بالاحصار میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ ڈی آئی جی ایف سی کے پی نارتھ بریگیڈیئر امیر نواز نے قلعہ بالاحصار میں قومی پرچم لہرایا۔ مزید برآں شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ایف سی کے پی نارتھ کے افسران اور جوانوں نے تقریب میں شرکت کی۔ ایف سی کے پی نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریبات کا اختتام حب الوطنی کے فلک شگاف نعروں سے ہوا۔